پنجاب میں 45لاکھ درخت لگانے کا میگا شجرکاری پراجیکٹ تیار

فیصل آباد (نیوز لائن) پنجاب حکومت نے صوبے میں شجرکاری کا میگا پراجیکٹ تیار کیا ہے۔ میگا شجرکاری پراجیکٹ تحت ایک سال کے دوران صوبہ بھر میں محکمہ جنگلات کی پانچ ہزار ایکٹر خالی اراضی پر45 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔ منصوبے پر20کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ نیوز لائن کے مطابق صوبہ بھر میں سب سے زیادہ ساڑھے 13لاکھ درخت فیصل آباد سرکل میں لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فیصل آباد میں اس کیلئے محکمہ جنگلات کی ڈیڑھ ہزار ایکڑ اراضی استعمال کی جائے گی۔نیوز لائن کے مطابق فیصلہ…

Read More

پنجاب حکومت نے فیصل آباد کی 1252 این جی اوز پر پابندی عائد کردی

فیصل آباد (نیوز لائن) پنجاب حکومت نے فیصل آباد میں رجسٹرڈ 1252این جی اوز پر پابندی عائد کردی ہے اور انہیں کسی بھی قسم کی سرگرمی میں شامل نہ ہونے کی ہدائت کی ہے۔ نیوز لائن کے مطابق پابندی رجسٹرار جوائنٹ سٹاک کمپنیز فیصل آباد نے عائد کی ہے اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ غیر سرکاری فلاحی تنظیموں‘ غیر منافع بخش تنظیموں‘ سوسائٹیز کے منتظمین سے کہا گیا تھا کہ وہ سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ کی پابندی کرتے ہوئے ہر سال رجسٹریشن تجدید اور اپنی…

Read More

اولڈ سٹوڈنٹ کا جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کیلئے 13لاکھ کا عطیہ

فیصل آباد (نیوز لائن) گورنمنٹ کالج دھوبی گھاٹ فیصل آباد کے فارغ التحصیل ڈاکٹر رشید احمد نے اپنے مادرِ علمی کے دورہ کے موقعہ پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر امین سے ملاقات کی اور13لاکھ روپے کا چیک عطیہ کے طور پر پیش کیا۔ ڈاکٹر رشید احمد کی شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال کے ساتھ عقیدت کے پیشِ نظر یہ رقم خاص طور پر اقبال کے افکار اور نظریہ کی ترویج کیلئے مختص کی گئی۔ یاد رہے کہ ڈاکٹررشید احمد نے امریکہ میں 1986میں اقبال اکیڈمی قائم کی جس کے…

Read More

تعلیمی بورڈ فیصل آباد کا میٹرک ضمنی امتحانات کیلئے شیڈول جاری

فیصل آباد (نیوز لائن) تعلیمی بورڈ فیصل آباد نے میٹرک کے ضمنی امتحانات کے داخلوں کا شیڈول جاری کردیا جسکے تحت سنگل فیس کے ساتھ22جولائی‘ڈبل فیس کیساتھ31جولائی اور تین گنا فیس کے ساتھ9 اگست تک داخلہ بھجوایا جاسکتا ہے شیڈول کے مطابق سائنس گروپ ریگولر جماعت نہم کی فیس 800‘دہم کی1695‘کمپوزٹ کی2345 روپے‘جماعت نہم پرائیویٹ طلبہ کی فیس1145‘جماعت دہم پرائیویٹ طلبہ کی1145‘کمپوزٹ کی1745‘جنرل گروپ ریگولر جماعت نہم کی750‘دہم کی 1645‘کمپوزٹ 2245‘جنرل گروپ پرائیویٹ طلبہ جماعت نہم کی1095‘دہم کی1095اور کمپوزٹ کی 1645روپے فیس ہوگی۔

Read More