پاکستان میں تاریخ پر بے مثال ریسرچ ہوئی: ڈاکٹر رضوان اللہ کوکب

اس حقیقت سے انکار ممکن ہی نہیں کہ کسی بھی معاشرے میں سدھار مؤثر پلاننگ کے بغیر نہیں لایا جا سکتا۔ پلاننگ کیلئے جہاں معاشرتی رویوں‘ معاشرے کی موجودہ صورتحال اور مستقبل کے اندازے لگانا ضروری ہے وہیں ماضی کے معاملات کی جانچ بھی ناگزیر ہے۔ ماضی میں کیا ہوتا رہا‘ کس طرح ہوا اور کس نے کیسے‘ کیا ایکشن کیا۔ کس طرح کی منصوبہ بندی کی گئی تھی‘ اس پر عمل کیسے ہوا اور نتائج کیا ملے۔ ماضی کے انہی افعال کے علم کو تاریخ کا نام دیا گیا…

Read More

ایک کروڑ نوکری پلان: پنجاب میں سکول اساتذہ کی بھرتی پر پابندی

فیصل آباد(احمد یٰسین) ایک کروڑ نئی نوکریاں دینے کا نعرہ بلند کرنے والی پارٹی کی پنجاب سرکار نے صوبہ بھر میں سکول اساتذہ کی نئی بھرتی کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔نیوز لائن کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے تما م متعلقین کو ہدائت کی ہے کہ نئی بھرتیاں نہ کی جائیں۔ 2020تک نئے اساتذہ نہ رکھے جائیں جبکہ پہلے سو موجود اساتذہ کی ریشنلائزیشن کی جائے۔ جہاں اساتذہ کی تعداد مطلوبہ تعداد سے زائد ہے وہاں سے استاد کو واپس بلا لیا جائے اور وہاں بھیجا جائے جہاں…

Read More

پاک فوج جمہوری حکومت کے ساتھ کھڑی ہے‘ وزیراعلیٰ عثمان بزدار

فیصل آباد (نیوز لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کا مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کرنا پاکستان کی کامیابی اور انڈیا کی بہت بڑی ناکامی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کو امریکہ کے کامیاب دورے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ امریکہ کے حالیہ دورے میں جو کامیابیاں ملی ہیں، اس سے پہلے کبھی نہیں ملیں۔ پہلی دفعہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی ہے۔گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے ہمراہ سرکٹ ہاؤس فیصل آباد میں میڈیا سے…

Read More

وزیر اعلیٰ کا ایک ہی چھت تلے 21ارب کے 7منصوبوں کا افتتاح

فیصل آباد (نیوز لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گورنر پنجاب چوہدری سرور کے ہمراہ فیصل آباد کا دورہ کیا۔انہوں نے سرکٹ ہاؤس فیصل آباد میں فیصل آباد کیلئے 7 بڑے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ پراجیکٹس پر مجموعی طور پر 21 ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فیصل آباد شہر کیلئے ایسٹرن ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔ گوگیرہ برانچ کینال سے منسلک پراجیکٹ 19 ارب 33کروڑ روپے…

Read More

جی سی یونیورسٹی: وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد کمال نے چارج سنبھال لیا

فیصل آباد (نیوز لائن) جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے نئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ جی سی یونیورسٹی پہنچنے پر قائمقام وی سی پروفیسر ڈاکٹر ناصر امین‘ رجسٹرار غلام غوث‘ ڈائریکٹر ایڈوانس سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ انور‘ ڈائریکٹر امور طلبہ ڈاکٹر ندیم سہیل‘ کنٹرولر امتحانات شفقت حسین‘ ڈاکٹر آصف اعوان‘ ڈاکٹر حضور صابر اور دیگر سنیئر انتظامی عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا۔ اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد کمال نے ڈینز و ڈائریکٹران کے…

Read More