بار و بنچ کو مل کر کام کرنا ہوگا‘ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ

فیصل آباد ( نیوزلائن) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد یاور علی نے کہا ہے کہ مظلوم کو انصاف کی جلد فراہمی کے سلسلے میں عدالتی عمل بار اور بینچ کے مابین مربوط حکمت عملی کا متقاضی ہے اور اس ضمن میں وکلاء اور ججز اپنے پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی میں متحرک کردار ادا کریں تاکہ مقدمات کی سماعت میں تاخیر نہ ہو ۔ انہوں نے یہ بات تحصیل تاندلیانوالہ اور سمندری کے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جسٹس لاہور ہائی…

Read More

چار ماہ میں 58 ہزار کیسز کا فیصلہ کیا‘ سیشن جج فیصل آباد

فیصل آباد(نیوزلائن) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد عبدالناصر کا کہنا ہے کہ ضلعی عدلیہ نے چار ماہ میں 58 ہزار کیسز کا فیصلہ کیا جبکہ مرڈر ٹرائل میں 47 کیس نمٹائے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے اعزاز میں تاندلیانوالہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہوکلاء کی بھر پور معاونت کی بدولت کیسز تیز رفتاری سے حل ہورہے ہیں ۔اس موقع پر صدر تحصیل بار ایسوسی ایشن تاندلیانوالہ محمد افتخار امین واصل ایڈووکیٹ نے کہاکہ وکلاء عدلیہ کے شانہ بشانہ کام کرتے رہیں گے ۔…

Read More

رمضان قریب آتے ہی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سرگرم

فیصل آباد(نیوزلائن)رمضان المبارک قریب آتے ہی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سرگرم ہو گئے ہیں اور مہنگے داموں اشیائے خوردونوش‘ سبزیاں اور پھل بیچنے والوں کیخلاف کارروائیاں شروع کردی ہیں۔ڈسٹرکٹ ایڈمن آفیسر اورپرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض حسین انجم نے اشیائے خور و نوش مہنگے داموں فروخت کرنے والے 15 دکانداروں کو مجموعی طورپر 49 ہزار روپے کے جرمانے کئے ۔کارروائی مدینہ ٹاؤن ‘ ڈھڈی والا ‘ جڑانوالہ روڈ کے علاقوں میں کی گئی اور پھل و سبزی فروشوں اور دودھ کی دکانوں پر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کیا اور اوورچارجنگ…

Read More

حکومت کی غفلت: مستحقین زکوٰۃ کی عید پھیکی پڑنے کا خدشہ

فیصل آباد(نیوزلائن)پنجاب حکومت کی غفلت کے باعث فیصل آباد میں زکوۃ کے مستحقین عید الفطر پر بھی امداد سے محروم رہیں گے جس سے غریب مستحقین کی عید کی خوشیاں ماند پڑنے کا خدشہ ہے۔مستحقین کے امداد سے محروم رہنے کی وجہ فیصل آباد کی نئی ضلعی زکوٰۃ کمیٹی کی عدم تشکیل بتائی جارہی ہے کیونکہ قواعد کی رو سے زکوٰۃ کمیٹی کی عدم موجودگی میں امداد تقسیم نہیں ہو سکتی ۔نیوزلائن فیصل آباد کی ضلعی زکوۃ کمیٹی اپنی تین سالہ مدت پوری ہونے پر مارچ 2018میں ختم ہو گئی…

Read More

این اے 101:ہر پل بدلتے ملکی حالات پر ہرپارٹی کے امیدوار کی نظر

فیصل آباد(احمد یٰسین)قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 101فیصل آباد ایک ایسا حلقہ ہے جہاں سے کامیابی کیلئے مسلم لیگ ن‘ پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے مساوی دعوے سامنے آرہے ہیں جبکہ حالات ایسے ہو رہے ہیں کہ کوئی جماعت یہاں سے قومی اسمبلی کا امیدوار فائنل نہیں کر پارہی۔ سابق سپیکر پنجاب اسمبلی محمد افضل ساہی کا علاقہ ساہیانوالہ بھی اسی قومی اسمبلی حلقے میں آتا ہے اور یہاں سے 2002اور 2013میں ان کے بھائی کرنل غلام رسول ساہی پہلے ق لیگ اور بعد ازاں ن لیگ کے…

Read More

جی سی یونیورسٹی: پانچ ارب کا بجٹ‘ ایک پائی کا سکالر شپ نہیں

فیصل آباد(ندیم شہزاد )جی سی یونیورسٹی فیصل آبادکا پانچ ارب روپے سے زائد کا بجٹ ہے اور ہوشربا فیس سٹرکچر کی وجہ سے پاکستان کی واحد یونیورسٹی ہے جو بغیر کسی حکومتی امداد کے جامعہ کے انتظامی و تعلیمی امور چلانے کے قابل ہوچکی ہے مگر اس کے باجود یونیورسٹی حکام اپنے فنڈز سے اپنے کسی ایک طالب علم کو بھی ایک پائی کا سکالر شپ نہیں دیتی۔ اربوں روپے اللوں تللوں پر اڑا دئیے جاتے ہیں مگر طلبہ کی فلاح و بہبود اور انہیں فیسوں میں رعائت دینے پر…

Read More

پنجاب حکومت عطائیوں کیخلاف کارروائی میں بری طرح ناکام

فیصل آباد (ندیم شہزاد ) سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کے باوجود پنجاب حکومت عطائیوں کیخلاف کارروائیاں کرنے اور عطائیت کے خاتمے میں بری طرح ناکام ہے۔ انتہائی کم تعداد ظاہر کرکے محکمہ صحت نے عطائیوں کی لسٹیں بنائیں اور ان کیخلاف بھی کارروائی میں بری طرح ناکامی ہی حکومت کو ملی۔نیوزلائن کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے چند ہفتے قبل پنجاب بھر میں سادہ لوح شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے ’’عطائی‘‘ ڈاکٹروں کے کلینکس‘ہسپتال اور لیبارٹریز کو سیل کرکے انکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لانے…

Read More

غلطی ہوگئی:نواب شیر وسیر پیپلز پارٹی میں واپسی کیلئے کوشاں

فیصل آباد(احمد یٰسین )پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے سابق جیالے نواب شیر وسیر نے پی پی پی میں واپسی کیلئے کوششیں شروع کردی ہیں۔ ملک کے بدلتے ہوئے حالات اور پی ٹی آئی میں امیدواروں کی بھرمار کے باعث نواب شیر وسیر واپسی پر مجبور ہیں جبکہ این اے 102کی متوقع انتخابی صورتحال نے بھی انہیں پی ٹی آئی چھوڑنے پر آمادہ کیا ہے۔ نیوزلائن کے مطابق چند ہفتے قبل پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے سابق ایم این اے نواب شیر…

Read More

کرپٹ ملازمین کسی رعائت کے مستحق نہیں‘ڈائریکٹر اینٹی کرپشن

فیصل آباد(نیوزلائن)ڈائریکٹر اینٹی کرپشن فیصل آباد طارق قریشی نے کہا ہے کہ زیرالتواء انکوائریز اور کیسز کو تیزرفتاری سے نمٹایا جائے ۔اس سلسلے میں افسران کی کارکردگی کی سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے ۔انسداد رشوت ستانی محکمہ کے افسران کے ماہانہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرپٹ سرکاری ملازمین کسی رعائت کے مستحق نہیں ہیں ان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لاتے ہوئے سائلان کی بلاتاخیر دادرسی ممکن بنائی جائے ۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالشکور،امانت علی،زاہد مسعود نظامی،انوار شیرازی اور دیگر افسران موجود تھے۔ڈائریکٹر اینٹی…

Read More

انٹر کلب ڈویژنل تیکو انڈو چیمپئن شپ فلپس نے جیت لی

فیصل آباد(نیوزلائن)ڈویژنل سپورٹس کمیٹی کے زیراہتمام انٹر کلب ڈویژنل تیکو انڈو چیمپئن شپ میں بوائز وگرلز کے مابین مختلف پیمائشوں کے مقابلے ہوئے۔ مقابلوں میں بوائز کی 45کلوگرام کیٹگری میں ضلع چنیوٹ کے عمران علی نے پہلی،انصر نے دوسری اور عدنان نے تیسری پوزیشن حاصل کی اسی طرح 50کلوگرام وزن کے مقابلہ میں مدثر پہلے،نہال شاہ دوسرے اور حسن علی تیسرے،55کلوگرام میں زمان محمود فرسٹ،حماد علی سیکنڈ اورذیشان تھرڈ،60کلوگرام وزن کے میچ میں فخر نے پہلی،احسن اسلم نے دوسری اورمنیر احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔انہوں نے بتایا کہ 65کلوگرام…

Read More