پولیس بھرتی کیلئے سیاسی سفارشیوں کی بھرمار

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد پولیس میں بھرتی کیلئے سیاسی اور اعلیٰ افسرا ن کے سفارشیوں کی فہرستیں لمبی ہوتی جا رہی ہیں ۔ جس سے میرٹ پالیسی سوالیہ نشان اور اہل امیدواروں کو نظر انداز کئے جانے کا سلسلہ طویل ہوتا جا رہا ہے۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد پولیس میں بھرتی کیلئے نوجوانوں کے مختلف طرح کے ٹیسٹ لئے گئے ہیں۔ مگر بھرتی کے عمل میں درجنوں ایسے افراد بھی شامل کر لئے گئے ہیں جو پیمائش‘ دوڑ اور ٹیسٹ میں مطلوبہ معیار پر پورا اترنے میں ناکام رہے تھے۔فائنل…

Read More

فیصل آباد کی آبادی78لاکھ 73ہزار 910نفوس ہو گئی

فیصل آباد(احمد یٰسین)فیصل آباد کی آبادی میں انیس سالوں میں 24لاکھ 44ہزار 363افراد کا اضافہ ہو گیا۔رواں سال ہونیوالی مردم شماری میں ٹیکسٹائل سٹی کی آبادی 78لاکھ 73ہزار910نفوس گنی گئی جو کہ 1998میں ہونیوالی مردم شماری میں 54لاکھ 29ہزار547افراد کی تھی۔ مردم شماری کے اعدادو شمار ظاہرکرتے ہیں کہ اس شہر کی آبادی میں ہر سال سوا لاکھ افراد سے بھی زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔فیصل آباد ضلع کی تحصیل فیصل آباد سٹی میں 19سال کے دوران 10لاکھ 97ہزار615نفوس کا اضافہ ہوا۔اسکی آبادی 21,40,346سے بڑھ کر 32,37,961افراد ہو چکی ہے۔تحصیل…

Read More

فیصل آباد کے 48سکولوں میں ایک بھی کلاس روم موجود نہیں

فیصل آباد(احمد یٰسین)فیصل آباد کے 48سکولوں میں ایک بھی کلاس روم موجود نہیں ۔ گرمی ہو یا سردی طلبہ کی کلاس کھلے آسمان تلے ہی لگنی ہوتی ہے۔ان سکولوں میں بارش چھٹی کی نوید لاتی ہے۔ آسمان سے پانی برستے ہی طلبہ کیساتھ اساتذہ کیلئے بھی بھاگم بھاگ گھر جانے کے سوا کوئی آپشن موجود نہیں ہوتا۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد کے 48سکولوں میں سرے سے کوئی ایک بھی کلاس روم نہیں ہے۔ ان سکولوں میں کلاس روم یا تو سرے سے ہے ہی نہیں یا ناقبل استعمال ہو…

Read More

قانون نظرانداز:پنجاب فوڈ اتھارٹی ’’ماماجی کی عدالتیں‘‘ لگانے لگی

فیصل آباد(نیوزلائن)پنجاب فوڈ اتھارٹی کے افسران قانون کے مطابق کارروائیاں کرنے کی بجائے اپنے ہی من گھڑت اور آمرانہ طریقہ کار کے مطابق ایکشن کرنے میں مگن ہیں۔قانون کے مطابق نمونے لیبارٹری کو بھجوانے اور لیبارٹری رپورٹس فوڈ کورٹ کو بھجوا کر عدالت سے سزائیں دلوانا اپنی شان کے خلاف سمجھتے ہیں ۔اور قانون کی ابجد سے بھی ناواقف یہ فوڈ اتھارٹی ’’افسران‘‘ موقع پر ’’ماماجی کی عدالت‘‘ سجانا ‘ پولیس کے انداز میں شہریوں کی تذلیل کرنا اور آمرانہ طریقے سے موقع پر سزائیں سنانا اپنا حق سمجھتے ہیں۔…

Read More

فیصل آباد میں سینکڑوں جعلی تھانیدار‘ تھانوں میں تعینات

فیصل آباد(احمد یٰسین)فیصل آباد میں سینکڑوں جعلی تھانیدار تھانوں میں تعینات ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ خودساختہ تھانیدار تھانوں میں سرکاری امور سرانجام دیتے اور تھانیداروں کی طرح تفتیش و انکوائریاں کرتے ‘ چالان تیار کرتے ‘ مثل کی ضمنیاں بھرتے اور پارٹیاں ڈیل کرتے ہیں۔ اصلی اور ’’وڈے‘‘ تھانیداروں کے حصے کے نذرانے اور جرائم پیشہ عناصر کیساتھ ڈیل بھی انہی جعلی تھانیداروں کے توسط سے کی جاتی ہے۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد کے 41تھانوں اور درجن بھر سی آئی اے سنٹرز میں سینکڑوں پرائیویٹ افراد کے…

Read More

ٖفیصل آباد کے 473سکول صفحہ ہستی سے ہی غائب

فیصل آباد(احمد یٰسین)فیصل آباد کے 473سکول صفحہ ہستی سے ہی غائب کر دئے گئے۔ زمین پر ان کا وجود ہے اور نہ فائلوں میں ہی ان کے وجودبارے کوئی ریکارڈمل رہا ہے۔پراسرار موت کا شکار کئے جانے والے ان سکولوں میں سے متعدد کی ملکیتی اراضی کو مال مفت سمجھ کر مافیاز نے قبضہ جما لیا ہے۔سکولوں کی کئی بے نامی اراضی پر مافیاز آنکھیں لگائے بیٹھے ہیں اور مستقبل قریب میں اس پر بھی قبضہ جمانے کے تیاریاں کئے بیٹھے ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق محکمہ تعلیم کے حکام کی…

Read More

نجی سکولوں و کالجوں کے اساتذہ تمام حقوق سے محروم

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد سمیت ملک بھر میں نجی سکولوں و کالجوں کے اساتذہ ہر قسم کے حقوق سے محروم ہیں۔ اساتذہ کو ملازمت کا تحفظ حاصل ہے نہ تنخواہوں میں سالانہ اضافہ مل رہا ہے۔ تنخواہ بھی اونٹ کے منہ میں زیرہ دینے والی او ر ہر وقت سر پر ملازمت سے نکال دینے کی تلوار لٹکتی رہتی ہے۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد میں نجی سکولوں اورکالجوں میں اساتذہ کا بری طرح استحصال کیا جا رہا ہے۔ سکولوں میں حالات تو انتہائی دگرگوں اور اساتذہ کی اہلیت بھی سوالیہ…

Read More

ملک کو لوٹنے والے گھوسٹ اخبارات میں فیصل آباد کا پہلانمبر

فیصل آباد(نیوزلائن) گھوسٹ اخبارات کے حوالے سے پنجاب کا دوسرا بڑا شہر فیصل آباد پہلے نمبر ہے جہاں ساڑھے پانچ سو سے زائد اخبارات کے ڈیکلریشن ہیں مگر چھپ کر مارکیٹ میں 15سے20ہی آتے ہیں۔ اور جو مارکیٹ میں آتے ہیں وہ بھی گھوسٹ کی لسٹ سے خارج نہیں ہو پاتے۔ 40سے 50ہزار تک کا سرکولیشن سرٹیفکیٹ رکھنے والے اخبارات چھپتے ایک ہزار بھی نہیں ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد کے کم و بیش تمام اخبارات گھوسٹ کی لسٹ میں شامل کئے جا رہے ہیں ۔ یہاں سے شائع…

Read More

واسافیصل آبادنے راوی اور چناب کاپانی زہربنا دیا

فیصل آباد(ندیم جاوید)واسا فیصل آباد آلودگی بڑھانے کے مشن پر گامزن ہے۔ فیصل آباد کے دونوں اطراف بہنے والے دریاؤں راوی اور چناب کو واسا مسلسل آلودہ کرنے کا مشن اپنائے اور اس میں انتہائی تیزی کیساتھ اضافہ کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ بیس سالوں میں واسا فیصل آباد نے دریائے راوی اور دریائے چناب کے پانی کوزہر آلود کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا ہے اور اس مشن کو بھرپور انداز میں جاری رکھے ہوئے ہے مستقبل میں بھی واسا کو اس گھناؤنے مشن سے روکنے میں کوئی قانون ‘…

Read More

آٹھ بازاروں کووہیکل فری بنانے‘انڈر گراؤنڈ پارکنگ کا منصوبہ

فیصل آباد(احمد یٰسین)فیصل آباد کے ’’ڈاؤن ٹاؤن‘‘ لائلپور(آٹھ بازاروں) کی بیوٹیفکیشن کا ماسٹر پلان تیار کر لیا گیا۔منصوبے کے تحت آٹھ بازاروں کو مکمل طور پر وہیکل فری بنایا جائے گااور انڈر گراؤنڈ پارکنگ کرکے آٹھ بازاروں کو درپیش پارکنگ کا مسئلہ بھی ہمیشہ کیلئے حل کرلیا جائے گا۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد کے آٹھ بازاروں میں ٹریفک اور پارکنگ کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے اور ڈاؤن ٹاؤن کو سٹیٹ آف دی آرٹ خوبصورت بنانے کا ماسٹر پلان تیار کیا یا ہے اور اسے منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں…

Read More