زرعی یونیورسٹی میں موجودہ و سابق وی سی کیلئے الگ الگ قانون

فیصل آباد(احمدیٰسین)تیرا قانون کوئی اور ہے‘ میرا قانون کوئی اور۔کے مصداق زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے رشتہ دار وائس چانسلر اور ان کی جگہ تعینات ہونے والے قائمقام وائس چانسلر کیلئے الگ الگ قانون بنا دیا گیا۔سابق وائس چانسلر رانا اقرار کے سامنے تمام فیکلٹی بچھ بچھ جاتی تھی تو نئے وی سی کو کوئی لفٹ کرانے کو تیار نہیں۔ سابق وائس چانسلر کی سہولت کیلئے قوانین کو موم کی ناک بنا دیا گیا اور ہر قانونی معاملے کو رانا اقرار کی مرضی کے…

Read More

نااہل رائے حسن نواز چوہدری ظہیر کو پی ٹی آئی میں لے گئے

فیصل آباد(نیوزلائن)مسلم لیگ ق کے پنجاب کے جنرل سیکرٹری اور چوہدری پرویز الہٰی کے قریبی ساتھی چوہدری ظہیرالدین خاں تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ہیں۔ کپتان کے ہمراہی بننے کا اعلان انہوں نے بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات میں کیا۔ چوہدری ظہیرالدین خاں کو پی ٹی آئی میں شامل کروانے میں پی ٹی آئی ویسٹ پنجاب کے سابق صدر اور نااہل ایم این اے رائے حسن نواز نے اہم کردار ادا کیا۔ چوہدری ظہیر متوقع طور پر این اے 102 سے پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔نیوزلائن…

Read More

تاحیات نااہلی فیصلہ: پی ٹی آئی فیصل آباد کی پوری تنظیم نااہل

فیصل آباد(احمد یٰسین)سپریم کورٹ کی طرف سے آرٹیکل 62ون ایف میں تاحیات نااہلی کا فیصلہ آنے سے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی پارلیمانی سیاست کاہمیشہ کیلئے خاتمہ ہوگیا ہے تو اس کے ساتھ ہی پاکستان تحریک انصاف کی فیصل آباد ضلع و ڈویژن سمیت ویسٹ پنجاب ریجن کی پوری قیادت نااہل ہو گئی ہے۔ میاں نواز شریف کا کیس کا براہ راست اثر تحریک انصاف کی تنظیم سازی پر پڑا ہے اور ویسٹ پنجاب ریجن میں پی ٹی آئی کو ناقابل تلافی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے…

Read More

پولیس افسران محو خواب:فیصل آباد کی سکیورٹی ناقص قرار

فیصل آباد(عاطف چوہدری)پنجاب حکومت کی خصوصی ٹیم نے فیصل آباد کی سکیورٹی ناقص قرار دیدی۔ تفریحی مقامات سمیت فیصل آباد میں سکیورٹی کے انتظامات کو بہتر بنانے کیلئے ہنگامی اقدامات تجویز کئے گئے ہیں۔ حفاظتی انظامات بہتر نہ بنائے جانے پر تخریب کاری کے خدشات ظاہر کئے جا رہے ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد کے تفریحی مقامات ‘ اہم تعلیمی اداروں‘ کاروباری مراکز کی سکیورٹی انتہائی ناقص قرار دی جارہی ہے۔ پنجاب حکومت کی خصوصی سکیورٹی آڈٹ ٹیم نے فیصل آباد کے 33تفریحی مقامات ‘ ایک سے سے زائد…

Read More

سٹرکچر ٹیکس کیخلاف وکلاء کی ہڑتال جاری‘ ریونیو دفاتر کی تالا بندی

فیصل آباد (نیوزلائن)زمین کی رجسٹری کے وقت سٹرکچر ٹیکس کی ادائیگی اور اراضی کے نقشہ جات لگانے کی شرط کیخلاف فیصل آباد کے وکلاء کی ہڑتال ایک ماہ سے جاری ہے۔ وکلاء نے اپنے احتجاج کو بڑھاتے ہوئے اے ڈی سی ریونیو کی متعدد برانچوں اور تحصیل دفاتر کوبھی تالے لگا دئیے ہیں۔ اس سے پہلے اراضی ریکارڈ سنٹر‘ سٹی وصدر سب رجسٹرار کے کورٹ روم‘ پٹواریوں کے دفاتر، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلیکٹر کے ریکارڈ روم اور ٹی ایم اے منتقلی فیس کے دفاتر کو بھی تالے لگا چکے ہیں۔ اس…

Read More

جی سی یونیورسٹی کی مغوی طالبہ زیادتی کے بعد قتل

فیصل آباد(نیوزلائن) امیرزادوں نے جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کی طالبہ کو اغواء کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ زیادتی کے بعد امیرزادوں نے پکڑے جانے کے خوف سے مغویہ طالبہ کی جان ہی لے لی۔ فیصل آباد پولیس نے طالبہ کے اغواء کی بروقت رپورٹ ہونے کے باوجود اس کی تلاش کیلئے اقدامات نہ کئے ۔ نواحی علاقے سے اتفاقیہ طور پر مقتولہ کی نعش ملنے اور زیادتی کے بعد قتل پوسٹمارٹم میں ثابت ہونے پر پولیس نے ’’مصنوعی چابک دستیوں ‘‘ اور آنیوں جانیوں کا مظاہرہ شروع…

Read More

آر پی او ہاؤس کے سامنے سکیورٹی گارڈ سٹریٹ کرائم کا شکار

فیصل آباد(نیوزلائن)ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد کی سرکاری رہائش گاہ کے عین سامنے ایک نجی کمپنی کا سکیورٹی گارڈ سٹریٹ کرائم گروہ کی واردات کا نشانہ بن گیا۔علاقہ تھانہ پولیس آر پی او ہاؤس کے عین سامنے ہونے والی واردات کا مقدمہ درج کرنے سے گریزاں ہے ۔ نیوزلائن کے مطابق تھانہ سول لائن کے علاقہ میں ریجنل پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ کی سرکاری رہائش گاہ کے سامنے سٹریٹ کرائم کی وارداتیں کرنے والی گروہ نے سوترمنڈی سے سکیورٹی ڈیوٹی ختم کرکے جانے والے سکیورٹی گارڈ غلام شبیرسے اسلحہ…

Read More

جعلی پولیس مقابلہ: نوجوان قتل کرنیوالے اہلکاروں کیخلاف مقدمہ

فیصل آباد(نیوزلائن)جعلی پولیس مقابلے میں گوجرانوالہ کے رہائشی نوجوان کو قتل کرنے والے پانچ تھانیداروں سمیت 13پولیس اہلکاروں کیخلاف واقعہ کے چار ماہ بعد عدالت کے حکم پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔نوجوان کا قتل محبت کی شادی بتایا جاتاہے ۔ مقتول نے ایک ڈی ایس پی کی قریبی عزیزہ کیساتھ پسند کی شادی کی تھی جس پر ڈی ایس پی نے فیصل آباد پولیس کے افسران کیساتھ ساز باز ہو کر نوجوان کو جعلی پولیس مقابلے میں مروا دیا۔ مقتول کے بھائی کی درخواست پر فیصل آباد پولیس…

Read More

یوم پاکستان: ڈپٹی کمشنر آفس میں پرچم کشائی کی خصوصی تقریب

فیصل آباد (نیوزلائن) فیصل آباد میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے اور شایان شان طریقے سے منایا گیا اس سلسلے میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں منعقد ہوئی ۔ وزیر مملکت برائے ٹیکسٹائل حاجی محمد اکرم انصاری ‘ ڈپٹی کمشنر سلمان غنی ‘ سی پی او اطہر اسماعیل ‘ ایم این اے بیگم خالدہ منصور ‘ ایم پی اے فاطمہ فریحہ ‘ سابق ایم پی اے کمال چغتائی ایڈووکیٹ نے قومی پرچم لہرایا اور پنجاب پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی…

Read More

سول سروس اکیڈمی کے زیرتربیت افسران کا دورہ فیصل آباد

فیصل آباد(نیوزلائن)ڈپٹی کمشنر سلمان غنی سے سول سروس اکیڈمی میں 45ویں کامن کورس کے زیرتربیت افسران کی گیارہ رکنی ٹیم نے ملاقات کی۔ڈپٹی کمشنر نے ٹیم کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں ضلع فیصل آباد کے تاریخی،جغرافیائی،صنعتی وترقیاتی پہلوؤں کے بارے میں بریفنگ دی۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی بہبود،علاقائی وشہری ترقی کے لئے حکومت کے ترقیاتی پروگرام پر بھرپورانداز میں عملدرآمد کے لئے سرگرم عمل ہونے کے علاوہ محکمانہ اعلیٰ نظم ونسق اورکارکردگی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں میں عوامی ریلیف کے اقدامات کے لئے…

Read More