تعلیمی اداروں میں اساتذہ اور انتظامی عملہ منشیات فروشی میں ملوث

فیصل آباد(نیوزلائن) تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور انتظامی عملہ نے مافیا کا روپ دھار لیا۔ سکولوں‘ کالجوں‘ یونیورسٹیوں میں ٹیچرز‘ انتظامی عملے کے منشیات فروشی میں ملوث ہونے کی رپورٹس سامنے آرہی ہیں۔غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث اساتذہ کو منشیات فروش مافیازکا ساتھ بھی میسر ہے اور اعلیٰ بیوروکریسی‘ بلدیاتی نمائندوں‘ سیاسی شخصیات کی پشت پناہی بھی حاصل ہے۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد کے تعلیمی اداروں کے حوالے سے مسلسل رپورٹس سامنے آرہی ہیں کہ وہاں منشیات فروشی کی جارہی ہے اور نوجوان نسل کو منشیات کا عادی بنایا جا رہا…

Read More

جی سی یونیورسٹی کی ’’ڈائنامک لیڈر شپ‘‘ کا فراڈ کیساتھ مسلسل جھوٹ

فیصل آباد(ندیم جاوید)جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کی ڈائنامک لیڈر شپ پنجاب حکومت اور عوام کیساتھ کئے گئے انوکھے فراڈ کو چھپانے کیلئے جھوٹ پر جھوٹ بولنے ۔ جھوٹ کے سہارا بھی ان کی پردہ پوشی میں ناکام ‘ وائس چانسلر سمیت ہر عہدیدار اپنی نئی کہانی سنانے میں مگن ہے اور سچی بات سے انکاری ہے۔ نیوزلائن کے مطابق پنجاب حکومت نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کا سب کیمپس بنانے کا منصوبہ بنایا جس کیلئے جی سی یونیورسٹی کی ڈائنامک لیڈر شپ کو پی…

Read More

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد :’’ڈائنامک لیڈر شپ‘‘ کا انوکھا فراڈ

فیصل آباد(ندیم جاوید)جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کی ڈائنامک لیڈر شپ کا حکومت کیساتھ انوکھا فراڈ سامنے آیا ہے۔ یونیورسٹی کی’’ڈائنامک لیڈر شپ‘‘ نے جامعہ کے ٹوبہ کیمپس کیلئے یکے بعد دیگرے 2پی سی ون تیار کئے اور دونوں منطور بھی کروا لئے۔پہلے کیمپس میں لوٹ مار کے چانس کم تھے تو اسی رقبے پر انہی تعمیرات کا 32کروڑ روپے زائد کا پی سی ون تیار کیا گیا اور اسے منظور کروا لیا۔ ماہرین اسے تعمیرات شروع ہونے سے بھی پہلے کرپشن کی بنیاد رکھنا قرار دے رہے ہیں ۔…

Read More

وزیر قانون رانا ثناء اللہ کی گاڑی نان کسٹم پیڈنکلی

فیصل آباد(احمد یٰسین)مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب کے طاقتورترین وزیررانا ثناء اللہ خاں کے نان کسٹم پیڈ گاڑی استعمال کئے جانے کی رپورٹ سامنے آئی ہے۔وزیر قانون کو یہ گاڑی مسلم لیگ ن کے ہی ایک ایم پی اے کی طرف سے تحفے میں دی گئی اور وزیر قانون اس پر ملک بھر میں سفر کرتے رہے ہیں۔ کئی سالوں سے مسلسل نان کسٹم پیڈ گاڑی استعمال کرنے سے خود رانا ثناء اللہ کے علاوہ محکمہ کسٹم ‘ پولیس‘ ٹریفک وارڈنز ‘ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی اور دیگر…

Read More

نیب نے نورالامین مینگل کیخلاف تحقیقات شروع کردیں

فیصل آباد(ندیم جاوید)قومی احتساب بیورو (نیب )نے فیصل آباد کے سابق ڈپٹی کمشنر و ڈی سی او نورالامین مینگل کیخلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ احتساب بیورو نے نورالامین مینگل کے دور کے ترقیاتی کاموں کا ریکارڈ قبضے میں لینا شروع کردیا ہے ۔ مینگل کیخلاف کرپشن کی شکایات کا جائزہ لیا جارہا ہے اور بہت جلد ان سے باضابطہ تفتیش شروع کئے جانے کا بھی امکان ہے۔ نیوزلائن کے مطابق نیب سابق ڈپٹی کمشنر فیصل آباد نور الامین مینگل کیخلاف بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کر رکھی ہیں۔ نیب…

Read More

ڈی پی ایس : سکول پرائیویٹ‘ پروٹوکول وی وی آئی پی

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد میں ڈویژنل پبلک سکول کی رجسٹریشن پرائیویٹ ہونے اور سکول انتظامیہ کو غیرقانونی طور پر سرکاری اور و ی آئی پی پروٹوکول دیا جارہاہے۔نیوزلائن کے مطابق ڈویژنل پبلک سکول فیصل آباد کو ضلعی انتظامیہ اور کمشنر آفس پرائیویٹ ڈکلیئر کر چکے ہیں۔ محکمہ تعلیم میں اس کی رجسٹریشن بھی ایک پرائیویٹ ادارے کے طور پر کروائی گئی ہے۔ سکول کیلئے زمین سرکار کی استعمال کی جارہی ہے جس کا اس پرائیویٹ سکول نے ایک پائی بھی ادانہیں کیا۔ طلبہ سے ہزاروں روپے فیس کے علاوہ بھاری ڈونیشن…

Read More

نوٹ کمانے کی سکیم: فیسکو کے 21لاکھ کنکشن غیرقانونی

فیصل آباد(احمد یٰسین) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے قومی فریضہ دیکھا نہ قانون کی حکمرانی یقینی بنانے کی طرف توجہ کی۔فیسکو حکام نے صرف نوٹ کمانے پر توجہ مبذول کر رکھی ہے اور قومی دولت دونوں ہاتھوں سے لٹائی جارہی ہے۔ فیسکو کے ریجن بھر میں ساڑھے 37لاکھ کنکشن ہیں جن میں سے 21لاکھ کے لگ بھگ کنکشن غیرقانونی لگائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ نیوزلائن کے مطابق فیسکو حکام نے اپنے ہی قانون‘ قواعد اور ضابطے کو مسلسل نظر انداز کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ فیسکو…

Read More

غیرملکی این جی او کے سائنس میلہ کیلئے’’سرکاری ‘‘انتظامات

فیصل آباد(نیوزلائن)ایک غیرملکی این جی او کے سائنس میلہ کیلئے سرکاری افسران سرگرم ہیں اور سرکاری و نجی سکولوں کواحکامات دئیے جارہے ہیں کہ لازمی شرکت کریں اور کامیاب بنائیں۔ صرف محکمہ تعلیم ہی نہیں دیگر محکموں کے سرکاری افسران بھی غیرملکی این جی او کے سائنس میلہ کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔نیوزلائن کے مطابق ایک غیرملکی این جی او کیساتھ الحاق شدہ الف اعلان نامی این جی او فیصل آباد میں سائنس میلہ کے انعقاد کیلئے کوشاں ہے۔ الف اعلان کے حوالے سے یہ بھی…

Read More

مریم نواز اور عمران خان کی غیرقانونی ایڈورٹائزنگ

قانون کی عمل داری کیلئے کوشاں مسلم لیگ ن کے قائداور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی محترمہ مریم نوازسوشل میڈیا کنونشن کے نام پر تاریخی دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں جلسہ عام کرنے کیلئے آ ئیں۔ قانون کی حکمرانی کا نعرہ مستانہ بلند کرنے والے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اپنی پارٹی کو ممبر شپ کیمپوں کا جائزہ لینے کے نام پر شہر میں ریلی نکالنے کیلئے آ گئے۔ دونوں قومی رہنماؤں کے استقبال کیلئے ان کی پارٹی فرش راہ کئے موجود تھی۔ فیصل آباد میں…

Read More

فصل آباد کی یونیورسٹیوں‘ کالجوں میں ڈرگز مافیاکا راج

فیصل آباد(ندیم جاوید)ضلعی انتظامیہ ‘ محکمہ تعلیم اور جامعات حکام کی غفلت و لاپرواہی کے باعث فیصل آباد کی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں ڈرگز مافیا کی حکمرانی قائم ہے۔ تعلیمی اداروں میں کھلے عام چرس ‘ہیروئن‘ کوکین‘ نشہ آور چیونگم اور دیگر منشیات کی فروخت کی رپورٹس سامنے آرہی ہیں مگر کوئی منشیات فروش مافیا کیخلاف کارروائی کرنے کو تیار نہیں۔ یونیورسٹیوں اور کالجز کے اندر منشیات فروخت کرنے والے مافیاز کے بارے میں تفصیلی معلومات اور رپورٹس تیار ہونے کے باوجود حکام ان کیخلاف ایکشن لینے پر آمادہ نہیں…

Read More