فیصل آباد میں صوبائی اسمبلی کے تمام حلقے تبدیل‘ متعدد اپ سیٹ متوقع

فیصل آباد(احمد یٰسین)نئی حلقہ بندیوں کے بعد فیصل آباد ضلع اور شہر میں صوبائی اسمبلی کے تمام حلقے تبدیل ہوگئے ہیں۔ ضلع بھر کے 21صوبائی حلقوں میں سے کوئی ایک بھی حلقہ ایسا نہیں ہے جو 2013کے الیکشن کی حلقہ بندیوں کیساتھ 70فیصد تک بھی مماثلت رکھتا ہے۔ اس صورتحال کی وجہ سے متعدد اپ سیٹ ہونے اور کئی برج الٹ جانے کی توقع کی جارہی ہے۔نیوزلائن کے مطابق نئی حلقہ بندیوں کے بعد فیصل آباد میں صوبائی اسمبلی کے الیکشن کی صورتحال انتہائی دلچسپ ہوگئی ہے۔ حلقوں کے نمبر…

Read More

فیصل آباد کے رائے دہندگان میں سوا تین لاکھ کا اضافہ

فیصل آباد(نیوزلائن) فیصل آباد میں عوامی رائے دہندگان کی تعداد میں سوا تین لاکھ کا اضافہ ہوگیا ہے ۔ گزشتہ الیکشن کے بعد سے پانچ سالوں میں ضلع فیصل آباد میں 327058ووٹرز کا اضافہ ہوا ہے جبکہ عام انتخابات تک مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ ووٹرز کی غیر حتمی فہرست کے مطابق گزشتہ الیکشن میں فیصل آباد میں رجسٹرڈ مرد و خواتین ووٹرز کی تعداد 4082693تھی ۔ جو اب بڑھ کر 4409751ہو گئی ہے ۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹر لسٹوں کو ڈسپلے سنٹرز میں آویزاں کردیا ہے اور…

Read More

فیصل آباد کے سیاستدانوں کا نئی حلقہ بندیوں پر اظہار اطمینان

فیصل آباد(احمد یٰسین)فیصل آباد کے سیاستدانوں نے نئی حلقہ بندیوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ضلع کے 31حلقوں میں صرف چار اعتراضات سامنے آئے ہیں۔ مسلم لیگ ن ‘ پیپلز پارٹی ‘ تحریک انصاف سمیت کسی پارٹی کے مقامی رہنما نے فیصل آباد ضلع کی حلقہ بندیوں پر اعتراضات نہیں کئے۔ چار اعتراضات بھی غیرمعروف افراد نے کئے ہیں اور یہ اعتراضات بھی الیکشن کمیشن کے قواعد کے مطابق نہیں ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد کے سیاسی رہنما میڈیا میں تو حلقہ بندیوں پر معترض ہیں مگر الیکشن…

Read More

چوہدری شیر علی پی پی 115سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے

فیصل آباد(احمد یٰسین)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ‘ بابائے بلدیات کے طور پر جانے جاتے چوہدری شیر علی نے پی پی 115سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شہر کے مرکزی آٹھ بازاروں‘سرسید ٹاؤن ‘ جھال چوک‘ ناظم آباد‘ اور جھنگ روڈ کی غربی سائیڈ کے علاقوں پر مشتمل اس حلقے میں چوہدری شیر علی نے اپنے ہم خیال دوستوں سے مشاورت بھی شروع کررکھی ہے۔ ماضی میں اس حلقے کا بڑا حصہ رانا ثناء اللہ کے حلقے میں آتا تھا۔ خود چوہدری شیر علی کی…

Read More

نئی حلقہ بندیوں میں شہر کی سیاست بری طرح متاثر

فیصل آباد (نیوزلائن) قومی و صوبائی اسمبلی کی نئی حلقہ بندیوں سے شہر کی سیاست بری طرح متاثر ہونے کا امکان ہے۔ شہر کے سات صوبائی حلقے دو‘ دو ایم این ایز اور ایک صوبائی حلقہ تین ایم این ایز کے حلقہ میں تقسیم کردیا گیا ہے ۔شہر کا کوئی ایک بھی حلقہ ایسا نہیں ہے جسے پرانا حلقہ قرار دیا جا سکے۔ ہر حلقے میں اضافہ اور حدود میں تبدیلی ہوئی ہے۔ ایم پی ایز کے صرف دو حلقے ایسے ہیں جو مکمل طور پر کسی ایک ایم این…

Read More

الیکشن قوانین‘حلقہ بندیاں :فیصل آباد میں میڈیاورکشاپ

فیصل آباد(نیوزلائن)الیکشن قوانین اور حلقہ بندیوں کے حوالے سے فیصل آباد میں صحافیوں کیلئے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ورکشاپ کا انعقادانسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی کے ادارے سنٹر آف ایکسی لینسی فار جرنلزم نے کیا تھا۔ ورکشاپ میں فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر طاہر رشید‘جنرل سیکرٹری ندیم جاوید‘ سابق سیکرٹری جنرل پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس شمس الاسلام ناز‘ سابق اسسٹنٹ سیکرٹری پی ایف یو جے حامد یٰسین‘ فنانس سیکرٹری ایف یو جے منظور عالم ایاز‘ڈاکٹر جمیل ملک ‘ شہزاد مقصود شامی‘ عرفان جاوید‘ عاطف چوہدری‘ عبداللہ…

Read More

سینٹ الیکشن:فیصل آباد کے4ایم پیز کی چوہدری سرور کیساتھ خفیہ ڈیل

فیصل آباد(احمد یٰسین)فیصل آباد کے چار ارکان پنجاب اسمبلی کی چوہدری سرور کیساتھ خفیہ ڈیل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ سینٹ الیکشن میں یہ ارکان اسمبلی اپنی جماعت کی بجائے چوہدری سرور کو کاسٹ کریں گے۔ نیوزلائن کے مطابق پی ٹی آئی کے سینٹ کے امیدوار چوہدری سرور پنجاب اسمبلی میں اپنی پوزیشن مضبوط بنانے کیلئے خفیہ طور پر سرگرم ہیں۔ فیصل آباد کے بارہ ارکان اسمبلی کیساتھ وہ رابطے میں ہیں۔ ان میں سے چار کیساتھ تو خفیہ ڈیل فائنل ہو چکی ہے جبکہ دیگر کیساتھ بات چیت جاری…

Read More

الیکشن کمشنر چنیوٹ کو حراساں کرنے والوں کیخلاف مقدمہ

چنیوٹ (نیوزلائن) ووٹر لسٹوں کی فراہمی میں تاخیر پر مقامی لیگی ایم پی اے امتیاز لالی کے بھائی اور چیف الیکشن کمیشن آفیسر چنیوٹ کے درمیان مبینہ طور پر تلخ کلامی الیکشن کمیشن آفیسر کو حراساں کرنے کا الزام چنیوٹ ایم پی اے امتیاز لالی کے بھائی اسد کے خلاف الیکشن کمیشن کی درخواست پر تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا پولیس ذرائع کے مطابق لیگی ایم پی اے کے بھائی اسد لالی نے ووٹر لسٹ نہ دینے پر چیف الیکشن کمیشن کو حراساں کیا تھا۔ ڈسٹرکٹ الیکشن…

Read More

خرم مختار فیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کے دوبارہ چیئر مین منتخب

فیصل آباد(نیوزلائن)فیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز نے خرم مختار کو فیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کا دوسری بار چیئرمین منتخب کر لیا ہے۔کمپنی کے نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا پہلا اجلاس سابق چیئرمین خرم مختار کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں بورڈ کے ممبران خرم مختار، ڈاکٹر خرم طارق، سید علی مرتضیٰ، عبدالحمید چوہدری، رانا احسان افضل، اخلاق احمد، شہریار چشتی، ایڈیشنل کمشنر شفقت اللہ، کمپنی سیکرٹری اطہر ایوب ‘ڈپٹی سیکرٹری عابد رشید اورمجاہد اسلام باللہ نے شرکت کی جبکہ دوبورڈ ممبران احمد ایاز اور سعد اللہ خان ویڈیو لنک کے…

Read More

ڈسٹرکٹ بار الیکشن،صدارت اور سیکرٹری کیلئے3‘3 امیدوار

فیصل آباد(نیوزلائن)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد کی صدارت اور سیکرٹری شپ کیلئے تین تین امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروادئیے ،آج اعتراضات، کل جانچ پڑتال اور 6 جنوری کو حتمی فہرستیں آویزاں کی جائیں گی، پولنگ 13 جنوری کو ہوگی۔ صدارت کیلئے تین امیدواران امجد حسین ملک، محمد خوشحال خاں اور عابد مقبول ، نائب صدارت کیلئے چار امیدواروں شمس الزمان کھرل ، رانا محمد اکرم ربانی ، محمد اسلم ڈوگر اور خاور نذیر سندھو ، سیکرٹری کیلئے تین امیدواران رانا شاہد منیر، محمد رہیل ظفر اور محمد سہیل…

Read More