رورل ہیلتھ سنٹرزکو دو کروڑ کی 13 الٹراساؤنڈ مشینیں فراہم

فیصل آباد (نیوزلائن) محکمہ پرائمری و سکینڈری ہیلتھ پنجاب کے زیر اہتمام نوزائیدہ بچوں کی صحت کے مربوط پروگرام کے تحت ضلع میں ’’ماں اور بچہ ‘‘کو علاج معالجہ کی معیاری اور تیز رفتار طبی و تشخیصی سہولیات فراہم کرنے کے لئے رورل ہیلتھ سنٹر کی سطح پر زچہ بچہ سنٹرز کو پہلے مرحلے میں دو کروڑ روپے مالیت کی 13 کلر ڈاپلر الٹرا ساؤنڈ مشینیں فراہم کی گئی ہیں ۔ یہ مشینیں ایک تقریب کے دوران ڈپٹی کمشنرسید احمدفواد نے زچہ بچہ سنٹرز کی انتظامیہ کے حوالے کیں ۔…

Read More

شہباز شریف کی ناقص حکمت عملی: الائیڈ ہسپتال مالی بحران کا شکار

فیصل آباد(ندیم جاوید) شہباز شریف حکومت کی ناقص حکمت عملی نے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد کو شدید ترین مالی بحران کا شکار کردیا۔حکومتی فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث ہسپتال کروڑوں روپے سے کا مقروض ہوچکاہے۔وارڈز میں مفت علاج تو ایک طرف ایمرجنسی میں بھی علاج معالجہ انتہائی مشکل اور او پی ڈی میں مریضوں کو ادویات کی فراہمی بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔نیوزلائن کے مطابق شہباز شریف حکومت کی طرف سے عوام کو علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی میں عدم دلچسپی اور ناقص حکمت عملی…

Read More

پنجاب حکومت عطائیوں کیخلاف کارروائی میں بری طرح ناکام

فیصل آباد (ندیم شہزاد ) سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کے باوجود پنجاب حکومت عطائیوں کیخلاف کارروائیاں کرنے اور عطائیت کے خاتمے میں بری طرح ناکام ہے۔ انتہائی کم تعداد ظاہر کرکے محکمہ صحت نے عطائیوں کی لسٹیں بنائیں اور ان کیخلاف بھی کارروائی میں بری طرح ناکامی ہی حکومت کو ملی۔نیوزلائن کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے چند ہفتے قبل پنجاب بھر میں سادہ لوح شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے ’’عطائی‘‘ ڈاکٹروں کے کلینکس‘ہسپتال اور لیبارٹریز کو سیل کرکے انکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لانے…

Read More

ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی‘ آٹھ کیس عدالت بھیجنے کا فیصلہ

فیصل آباد(نیوزلائن)ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ نے ڈرگ لائسنس کے بغیر میڈیکل سٹورز چلانے،عطائی ڈاکٹرز اور ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزیوں پر 8کیسز ڈرگ کورٹ بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے ۔یہ فیصلہ ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا جو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز میاں آفتاب احمد کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈرگ انسپکٹرز کی رپورٹ پر میڈیکل سٹورز مالکان کا موقف سنتے ہوئے دوکووارننگ،6 کیسزکو آئندہ سماعت تک موخرکردیا گیا۔سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ عارف شہزاد،ممبرز کمیٹی کیپٹن ڈاکٹر محمد صدیق،ڈرگ انسپکٹرز محسن اصغر،غلام مصطفی،محمد ذیشان،ڈپٹی پراسیکیوٹرسجیلہ…

Read More

الائیڈ ہسپتال کے وارڈز میں چوہوں کا راج‘ مریض پریشان

فیصل آباد(نیوزلائن)ناقص صفائی اور انتظامیہ کی غفلت و لاپرواہی کی وجہ سے الائیڈ ہسپتال کے وارڈز میں چوہوں اور حشرات الارض کی حکمرانی قائم ہے۔ انتظامیہ کے دعووں کے برعکس وارڈز اور پرائیویٹ کمروں میں چوہوں اور حشرات کی بھرمار ہے۔ دعوؤں کے برعکس ایم ایس ڈاکٹر خرم الطاف ہسپتال کے انتظامی اور صفائی ستھرائی کے امور بہتر بنانے میں بری طرح ناکام ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق الائیڈ ہسپتال فیصل آباد کے وارڈز میں بہت بڑی تعداد میں چوہے اور حشرات الارض پائے جا رہے ہیں۔ صرف وارڈ ہی نہیں…

Read More

الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں پاکستان کاپہلا آئی بینک قائم

فیصل آباد (نیوزلائن)پاکستان میں پہلی بار آئی بنک قائم کیا گیا ہے۔ آنکھوں کے عطیات کو محفوظ رکھنے کیلئے بنایا گیا آئی بنک شعبہ امراض چشم الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں بنایا گیا ہے۔ آئی بنک میں آنکھوں کے کارنیا کے عطیات کو محفوظ رکھنے کے تمام تر انتظامی و طبی وسائل فراہم کئے گئے ہیں ۔اس سے قبل آنکھوں کے کارنیا نیپال ‘ سری لنکا ‘ کویت ‘ امریکہ و دیگر ممالک سے برآمد کئے جاتے تھے جبکہ آئی بینک کے قیام سے مقامی سطح پر آنکھوں کے کارنیا…

Read More

ڈپٹی کمشنر کا چلڈرن ہسپتال کا دورہ‘ میسر سہولیات کا جائزہ لیا

فیصل آباد(نیوزلائن)چلڈرن ہسپتال میں بچوں کی متعدد بیماریوں کے معیاری علاج معالجے کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں میں سرجری کاآغاز بھی ہوگیا ہے جس کے لئے سٹیٹ آف دی آرٹ میڈیکل سروسزفراہم کی جارہی ہیں جبکہ بچوں کے معدے کی بیماریوں کی تشخیص کے لئے انڈوسکوپی کی سہولت بھی عنقریب شروع ہوجائے گی۔ڈپٹی کمشنر سلمان غنی نے کارکردگی کاجائزہ لینے کے لئے جھنگ روڈ پر چلڈرن ہسپتال کا دورہ کیا اور مختلف شعبوں کا معائنہ کرتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ کو میڈیکل سروسز کا معیار بلند رکھنے کی ہدایت کی۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ…

Read More

غیرقانونی پیوندکاری کیخلاف مربوط حکمت عملی بنانے پر غور

فیصل آباد(نیوزلائن)ضلع بھر میں انسانی اعضاء کی پیوند کاری کے غیر قانونی فعل پرکڑی نظر رکھی جائے اس ضمن میں خفیہ اداروں سمیت تمام محکمے مربوط حکمت عملی کے تحت سراغ رسانی کاکام جاری رکھیں تاکہ کسی جگہ اس منفی کاروبار کا احتمال نہ رہے۔یہ بات ڈپٹی کمشنر سلمان غنی کی ہدایت پر منعقدہ ڈسٹرکٹ ویجیلینس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ہیڈ کوارٹرز)میاں آفتاب احمدنے کہی جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر آصف شہزاد نے پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کے مروجہ طریقہ کار اورمتعلقہ قوانین…

Read More

پولیو مہم: محکمہ صحت کا ویکسین ٹارگٹ پورا کرنے کا دعویٰ

فیصل آباد(نیوزلائن)محکمہ صحت نے دعویٰ کیا ہے کہ فیصل آباد میں پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے ساڑھے تیرہ لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کا ٹارگٹ سو فیصد حاصل کر لیا گیاہے۔یہ دعویٰ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر فیصل آباد ڈاکٹر آصف شہزاد نے ڈپٹی کمشنر سلمان غنی کی زیر صدارت انسدادپولیو مہم میں محکمہ صحت کی کارکردگی کاجائزہ لینے بارے منعقدہ اجلاس میں کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر میاں آفتاب‘سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر عباس،اسسٹنٹ کمشنر احمر سہیل کیفی،صولت حیات وٹو،ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر…

Read More

کینسر کی روک تھام کیلئے ویکسی نیشن کرناہوگی ‘ ڈاکٹر طاہر

فیصل آباد(نیوزلائن)کینسر کا موذی مرض دنیا بھر میں اور پاکستان میں انتہائی تیزی سے پھیل رہا ہے ۔ دنیا میں اموات کا باعث بننے کی دوسری سب سے بڑی وجہ کینسر ہے۔ سال 2015میں 88لاکھ افراد کینسر کی وجہ سے موت کا شکار ہوئے۔ پاکستان میں ہر آٹھ میں سے ایک خاتون بریسٹ کینسر کا شکار ہے۔ فیصل آباد میں جگر کا کینسر اور بریسٹ کینسر کا پھیلاؤ بہت تیز ہے۔ کینسر کے بڑھنے کی رفتار بہت خطرناک ہے اس کی روک تھام کیلئے حکومتی سطح پر ترجیحی اقدامات کی…

Read More