فیصل آباد میں صوبائی اسمبلی کے تمام حلقے تبدیل‘ متعدد اپ سیٹ متوقع

فیصل آباد(احمد یٰسین)نئی حلقہ بندیوں کے بعد فیصل آباد ضلع اور شہر میں صوبائی اسمبلی کے تمام حلقے تبدیل ہوگئے ہیں۔ ضلع بھر کے 21صوبائی حلقوں میں سے کوئی ایک بھی حلقہ ایسا نہیں ہے جو 2013کے الیکشن کی حلقہ بندیوں کیساتھ 70فیصد تک بھی مماثلت رکھتا ہے۔ اس صورتحال کی وجہ سے متعدد اپ سیٹ ہونے اور کئی برج الٹ جانے کی توقع کی جارہی ہے۔نیوزلائن کے مطابق نئی حلقہ بندیوں کے بعد فیصل آباد میں صوبائی اسمبلی کے الیکشن کی صورتحال انتہائی دلچسپ ہوگئی ہے۔ حلقوں کے نمبر…

Read More

فیصل آباد کے رائے دہندگان میں سوا تین لاکھ کا اضافہ

فیصل آباد(نیوزلائن) فیصل آباد میں عوامی رائے دہندگان کی تعداد میں سوا تین لاکھ کا اضافہ ہوگیا ہے ۔ گزشتہ الیکشن کے بعد سے پانچ سالوں میں ضلع فیصل آباد میں 327058ووٹرز کا اضافہ ہوا ہے جبکہ عام انتخابات تک مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ ووٹرز کی غیر حتمی فہرست کے مطابق گزشتہ الیکشن میں فیصل آباد میں رجسٹرڈ مرد و خواتین ووٹرز کی تعداد 4082693تھی ۔ جو اب بڑھ کر 4409751ہو گئی ہے ۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹر لسٹوں کو ڈسپلے سنٹرز میں آویزاں کردیا ہے اور…

Read More

فیصل آباد کے سیاستدانوں کا نئی حلقہ بندیوں پر اظہار اطمینان

فیصل آباد(احمد یٰسین)فیصل آباد کے سیاستدانوں نے نئی حلقہ بندیوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ضلع کے 31حلقوں میں صرف چار اعتراضات سامنے آئے ہیں۔ مسلم لیگ ن ‘ پیپلز پارٹی ‘ تحریک انصاف سمیت کسی پارٹی کے مقامی رہنما نے فیصل آباد ضلع کی حلقہ بندیوں پر اعتراضات نہیں کئے۔ چار اعتراضات بھی غیرمعروف افراد نے کئے ہیں اور یہ اعتراضات بھی الیکشن کمیشن کے قواعد کے مطابق نہیں ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد کے سیاسی رہنما میڈیا میں تو حلقہ بندیوں پر معترض ہیں مگر الیکشن…

Read More

چوہدری شیر علی پی پی 115سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے

فیصل آباد(احمد یٰسین)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ‘ بابائے بلدیات کے طور پر جانے جاتے چوہدری شیر علی نے پی پی 115سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شہر کے مرکزی آٹھ بازاروں‘سرسید ٹاؤن ‘ جھال چوک‘ ناظم آباد‘ اور جھنگ روڈ کی غربی سائیڈ کے علاقوں پر مشتمل اس حلقے میں چوہدری شیر علی نے اپنے ہم خیال دوستوں سے مشاورت بھی شروع کررکھی ہے۔ ماضی میں اس حلقے کا بڑا حصہ رانا ثناء اللہ کے حلقے میں آتا تھا۔ خود چوہدری شیر علی کی…

Read More

این اے 106:پذیرائی نہ ملنے پر رانا ثناء اللہ بھاگنے کی کوشش میں

فیصل آباد(نیوزلائن)مسلم لیگ ن کے رہنما اور صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں نے نئی حلقہ بندی میں این اے 106قرار دئیے گئے حلقہ سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا اور اس حلقے میں اپنی انتخابی مہم بھی شروع کر رکھی ہے ۔یہ حلقہ ماضی میں این اے 81کہلاتا تھا اور یہاں سے ڈاکٹر نثار احمد رکن قومی اسمبلی تھے۔ ڈاکٹر نثار احمد منتخب تو مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر تھے مگر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔رانا ثناء اللہ کئی سالوں…

Read More

پیپلزپارٹی فیصل آبادکی سیاست میں بھونچال لانے کی تیاریوں میں

فیصل آباد(احمد یٰسین)پیپلز پارٹی فیصل آباد کی سیاست میں ایسی تبدیلیاں لا رہی ہے جس سے مقامی سطح پر بھونچال ہی آجائے گا۔سیاست کے ’’بازی گر‘‘ آصف علی زرداری مختلف شخصیات کے ذریعے فیصل آباد کے سرمایہ دار سیاستدانوں کے گروپ سے رابطے میں ہیں اور الیکشن سے پہلے فیصل آباد میں بڑے بڑے برج الٹنے کا مکان ہے۔ان سرمایہ دارسیاستدانوں کے علاوہ بھی مسلم لیگ ن کے اہم رہنماؤں کیساتھ بھی آصف زرداری رابطے کر رہے ہیں۔ ان شخصیات کے پی پی پی میں آنے سے فیصل آباد کی…

Read More

پیپلز پارٹی نے فیصل آباد کیلئے تمام امیدوار فائنل کرلئے

فیصل آباد(احمد یٰسین)پیپلزپارٹی نے آئندہ الیکشن کیلئے اضلاع کی بنیاد پر امیدوار فائنل کرنا شروع کردئیے ہیں۔ فیصل آباد کے گیارہ قومی اور 22صوبائی حلقوں کیلئے ابتدائی طور پر امیدواروں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ پی پی پی کے رہنما رانا فاروق سعید ‘ ڈویژنل صدر حسن مرتضیٰ اور ضلعی صدر چوہدری سعید اقبال فیصل آباد ضلع میں حلقہ ٹو حلقہ امیدوار نامزد کرکے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو اور آصف زرداری کو دیتے رہے ہیں۔بعض اہم شخصیات کو پارٹی میں لانے کیلئے مخدوم فیصل صالح حیات بھی سرگرم ہیں۔قومی…

Read More

فیصل آبادکے13 ارکان اسمبلی لیگی منڈیر سے اُڑنے کو تیار

فیصل آباد(ندیم جاوید)مسلم لیگ ن کے گرتے ہوئے گراف کو وجہ سے لیگی ارکان اسمبلی نے بھی ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر دیئے ہیں.پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی نےلیگی قلعے میں شگاف ڈالنے کی تیاریاں مکمل کر لیں.الیکشن کے اعلان کا انتظار کرنے والے ارکان اسمبلی کے پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کی قیادت سے معاملات طے ہو گئے.دونوں حریف جماعتوں نے ساتھ شامل ہونے والے ارکان اسمبلی کو مزید ممبران کو ساتھ شامل کرنے کا ٹاسک دے دیا.ذرائع کے مطابق ن لیگ کے سربراہ میاں نواز شریف…

Read More