چند ہفتوں بعد ملک میں تبدیلی کی آندھی چلے گی : فیض کموکا

فیصل آباد(نیوزلائن) تحریک انصاف این اے 109کے امیدوار فیض اللہ کموکا نے اپنے اعزاز میں منعقدہ سیاسی وانتخابی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چند ہفتوں کے بعد پاکستان میں تبدیلی کی آندھی چلے گی اور تمام کرپٹ مافیا کو خس وخاشاک کی طرح بہا لے جائے گی۔عمران خان اور قائداعظم کے خوابوں کے مطابق پاکستان کو جدید اور اسلامی ریاست بنائیں گے۔ این اے 109حلقہ میں ن لیگی رہنماؤں نے عوام سے مینڈیٹ تو حاصل کیا لیکن عوام کے مسائل کم کرنے کی بجائے ان میں اضافہ ہی ہوا…

Read More

پی ٹی آئی ملک میں حقیقی جمہوریت لائے گی‘ ندیم آفتاب سندھو

فیصل آباد (نیوزلائن) تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات چوہدری ندیم آفتاب سندھونے کہا ہے کہ اہل ایمان اور پاکستان کی عوام کو عید الفطر کی خوشیاں مبارک ہوں لیکن افسوس بڑھتی ہوئی بے رحم مہنگائی نے عام آدمی کے اوسان خطا کرکے رکھ دئیے ہیں ملک بھر سے ٹیکسوں کے نام پر غریب عوام کی جیبوں سے نکالا گیا پیسہ صرف لاہور پر خرچ کرنا پسماندہ علاقوں کے ساتھ صریح زیادتی ہے۔ آئندہ الیکشن میں عمران خان کی قیادت میں حکومت بنا کر پی ٹی آئی ملک میں…

Read More

پی پی 115 کی سیٹ پیپلز پارٹی کی ہے:نجف ضیاء وڑائچ

فیصل آباد(نیوزلائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نجف ضیاء وڑائچ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو مضبوط بنانے کی خاطر ایٹمی طاقت بنایا اور ملک کو ایٹمی طاقت بنانے کے نتیجہ میں شہادت کو قبول کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج نواز شریف ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کرپشن و بدعنوانی کے سنگین الزامات کی زد میں ہیں جبکہ یہودی لابی کے ایجنڈا پر کام کرتے ہوئے ملک کے اقتدار پر قابض ہونے کی ناکام کوشش کرنے والا عمران خاں…

Read More

کالاباغ ڈیم کو سازش کے تحت سیاسی ایشو بنایا گیا:سردار ظفر

فیصل آباد(نیوزلائن) متحدہ مجلس عمل کے رہنما سردار ظفر حسین خان نے بجلی کا شارٹ فال بڑھنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے، مسلم لیگ (ن) نے اپنے انتخابی منشور میں6ماہ میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا وعدہ کیا تھا مگر پانچ سال گزرنے کے بعد بھی لوڈشیڈنگ کاخاتمہ نہیں ہوسکا۔ انہوں نے کہاکہ ملک کو انرجی بحران سے نکالنے اور سستی بجلی حاصل کرنے کے لیے حکومت کو متبادل ذرائع پر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔پاکستان…

Read More

ملکی سلامتی کیلئے عام انتخابات کو شفاف بنانا ہوگا:زاہدقاسمی

فیصل آباد(نیوزلائن)مرکزی علماء کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا ہے کہ لبرل اور سیکولر ازم کا راستہ روکنے کیلئے دینی قوتوں کو مشترکہ حکمت عملی طے کرناہوگی۔پاکستان کی داخلی سلامتی اور علاقائی خودمختاری کویقینی بنانے کیلئے آئندہ عام انتخابات کو شفاف ،غیر جانبدارانہ بنانا ہوگا۔ ملک دشمن قوتیں اپنے عزائم کو پورا کرنے کیلئے پاکستا ن میں داخلی انتشار پیدا کرنا چاہتی ہیں۔ ملک و قوم کو ایماندار اور محبت وطن قیادت کی ضرورت ہے۔ الیکشن 2018ء میں عوام دینی قوتوں کو کامیاب کروائے۔گزشتہ70سال میں عوام کو…

Read More

ملکی وسائل غصب کرنیوالوں کا احتساب ناگزیرہے‘ امجد وڑائچ

فیصل آباد(نیوزلائن) چیئرمین پاکستان نیشنل مسلم لیگ چوہدری امجد علی وڑائچ نے کہا ہے کہ ملکی وسائل غصب کرنیوالوں کا بلا تفریق احتساب ہونا چاہیئے اس میں کسی بھی قسم کی تفریق نہیں رکھنی چاہیئے جس نے بھی ملکی دولت کو لوٹا وہ ناقابل معافی ہے ۔تاریخ گواہ ہے کہ کسی بھی ملک کو اتنا نقصان جنگ نہیں پہنچاتی جتنی جڑیں کھوکھلی کرپشن کرتی ہے ہمیں چاہیئے کہ کرپشن کے خاتمہ کیلئے پارٹی عہدیدار عوامی سطح پر لوگوں کے شعور کو اُجاگر کریں ۔ یہ بات انہوں نے پاکستان نیشنل…

Read More

اسلام سے برتر مقام عورت کو کسی نے نہیں دیا‘ زاہد قاسمی

فیصل آباد(نیوزلائن)اسلام نے جو مقام عورت کو دیا ہے وہ کسی اور نے نہیں دیا ۔انسان پرحقوق اللہ اور حقوق العباد میں سب سے زیادہ حق والدین کا ہوتا ہے۔اسلام نے ماں کے قدموں تلے جنت رکھی ہے۔مغربی رسم ورواج نے نوجوان نسل کو اسلامی تعلیمات سے دور کردیا ہے۔ اسلام نے ماں کی محبت،اطاعت اور خدمت کو جنت کے حصول کا ذریعہ قراردیا ہے۔ یہ بات مرکزی علماء کونسل(قاسمی) کے چیئرمین صاحبزادہ زاہد محمو قاسمی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ موجودہ…

Read More

نواز شریف کو زیادہ طاقت کیساتھ اقتدار میں لائیں گے‘عابد شیر

فیصل آباد(نیوزلائن)میاں نواز شریف کو اقتدار سے نکالا جا سکتا ہے مگر عوام کے دلوں سے نہیں۔ نواز شریف کے سپاہی انہیں پہلے سے زیادہ طاقت سے دوبارہ اقتدار میں لائیں گے‘ ان خیالات کا اظہار وزیرمملکت برائے توانائی عابد شیرعلی نے امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 114 سیف الحق بیگ کے ڈیرے پر منعقدہ استقبالیہ تقریب کے شرکاء سے کیا‘ اس موقع پر سابق ممبر صوبائی اسمبلی جوئیل عامر سہوترا‘ رانا اویس وائس چیئرمین‘ ڈاکٹر مقبول چیئرمین کے علاوہ اہلیان علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔ عابد شیرعلی…

Read More

نااہل نواز شریف بھارت دوستی میں آگے نکل چکے‘فرخ حبیب

فیصل آباد (نیوزلائن) تحریک انصاف کے ڈپٹی سیکرٹری میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ نااہل نواز شریف بھارت دوستی میں اتنے آگے نکل چکا ہے کہ ممبئی حملوں میں پاکستان سے دہشتگرد انڈیا بھیجے جانے کے انتہائی گھناؤنے اور سنگین الزام لگا کر غداری کی ہے ۔ یہ ریاست کے خلاف اعلانیہ بغاوت ہے اور بھارتی بیانیہ ہے۔اب کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے کہ نااہل کرپٹ ہی نہیں سیکیورٹی رسک بھی ہے۔ نواز شریف کا بیانیہ میر جعفر اور میر صادق کا کردار ہے ۔ان خیالات کا اظہار…

Read More

حکومت نے عوامی خدمت کا اعلیٰ معیار قائم کیا‘رانا ثناء اللہ

فیصل آباد(نیوزلائن)صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے عوامی خدمت کا اعلیٰ ترین معیار قائم کیا ہے یہی وجہ ہے کہ عوام نے ہمیشہ بھرپوراعتماد کااظہار کیا ہے اور آئندہ بھی اقتدار میں آکر ترقی کے مزید ریکارڈقائم کریں گے۔نواحی علاقے 58 ج ب میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کے میدان میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے ہماری کارکردگی کاکھلا ثبوت ہیں جس کی بدولت ہر علاقے میں خوبصورت اورپائیدار سڑکوں کا جال بچھایاگیا…

Read More