پچاس کروڑ کی جاری ترقیاتی سکیموں پر کام تیز کرنے کا حکم

فیصل آباد(نیوزلائن)ڈپٹی کمشنر سلمان غنی نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں 50 کروڑ 85 لاکھ روپے سے عوامی فلاح و بہبود اور علاقائی ترقی کی جاری 13 سکیموں کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے ۔ اس ضمن میں سست روی قابل قبول نہیں ۔ انہوں نے یہ ہدایت ایک اجلاس کے دوران ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے جاری کی جس میں ڈائریکٹر انجینئرنگ ایف ڈی اے اصغر علی اور ڈائریکٹر واسا سمیت سپورٹس ‘ پبلک ہیلتھ…

Read More

فیصل آباد کیلئے 13ارب کے 5میگا پراجیکٹ منظور

فیصل آباد(نیوزلائن)وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے فیصل آباد کیلئے 13 ارب روپے کے 5میگا پراجیکٹ کی منظوری دیدی ہے۔ پنجاب حکومت کے خصوصی فنڈز سے کینال روڈ پر کشمیرپل انڈر پاس ‘کینال سروس روڈ ‘ناولٹی پل انڈر پاس ‘ ایف ڈی اے سپورٹس کمپلیکس اور دو رویہ امین پور روڈ تعمیر کی جائے گی۔ منصوبوں کے ہوم ورک کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر سلمان غنی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چیف انجینئر ایف ڈی اے اصغر علی ‘ ریذیڈنٹ انجینئر نیسپاک عارف رؤف ‘ ایکسئین…

Read More

پٹرولنگ پولیس گشت کے ساتھ شجر کاری بھی کرے گی ‘ام سلمیٰ

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد میں پٹرولنگ پولیس نے شاہراہوں پر گشت کرنے کے ساتھ ساتھ شجر کاری کرنے کی ذمہ داری بھی سنبھال لی ہے۔ یہ ذمہ داری کسی محکمے یا سرکار نے اسے نہیں دی بلکہ پٹرولنگ پولیس کی ریجنل انچارج نے یہ فریضہ خود ہی سنبھال لیا ہے۔ اس حوالے سے ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن ام سلمیٰ ملک کا کہنا ہے کہ پٹرولنگ پولیس جہاں شاہراہوں پر جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور عوام النا س کو محفوظ اور خوشگوار سفر مہیا کرنے میں اپنا…

Read More

فیصل آباد میں سوا 23ارب کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد میں رواں مالی سال کے دوران  23ارب 36 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی کام کروائے جا رہے ہیں۔ ساڑھے اٹھارہ ارب کی سکیموں پر کام جاری جبکہ چار ارب اسی کروڑ کے منصوبوں کے ٹینڈر چند ہفتوں میں جاری کئے جائیں گے۔یہ بات ڈپٹی کمشنر فیصل آبادسلمان غنی نے ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس کے دوران ارکان اسمبلی کو بتائی۔ ڈی سی نے بتایا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت چودہ ارب 76 کروڑ روپے کی لاگت سے 121 ترقیاتی سکیموں پر کام تیزی سے جاری…

Read More

سرکاری واجبات کے وصولی اہداف میں کمی نہیں ہونی چاہئے‘ کمشنر

فیصل آباد(نیوزلائن)ڈویژنل کمشنر مومن آغا نے محکمہ مال کے ریونیو افسران کوہدایت کی ہے کہ سرکاری واجبات کی وصولیوں کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ مرتب کریں اور مقررہ اہداف کے حصول میں کوئی کمی نہیں ہونی چاہیے۔محکمہ مال کے امور کاجائزہ لینے کے اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سلمان غنی،ایڈیشنل کمشنر کوآڈینیشن مہر شفقت اللہ مشتاق،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو محمد شاہد،اسسٹنٹ کمشنر ریونیورؤف اعوان،جنرل اسسٹنٹ ریونیو محمدعمران،سب رجسٹرارنازیہ موہل اوردیگر افسران موجود تھے۔ڈویژنل کمشنر نے لینڈ ریونیو،واٹر ریٹ،زرعی انکم ٹیکس،کیپٹل ویلیو ٹیکس،سٹمپ ڈیوٹی،رجسٹریشن فیس اور دیگر مدات میں واجبات کی وصولیوں…

Read More

ضلعی بہبود فنڈز بورڈ نے 4061امدادی کیس منظور کر لئے

فیصل آباد(نیوزلائن)ضلعی بہبود فنڈ بورڈ نے مختلف محکموں کے نان گزٹیڈ 4061 سرکاری ملازمین کو مختلف مدات میں بہبود فنڈز سے 3 کروڑ 50 لاکھ 64 ہزار 200 روپے فراہم کرنے کی منظوری دیدی ۔بہبود فنڈ بورڈ کے اجلاس میں سیکرٹری بورڈ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹرز میاں آفتاب ،ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس رانا تنویر،اکاؤنٹ اینڈ بجٹ آفیسر عبدالستار،ایڈمنسٹریٹر بینولینٹ فنڈ طارق محمود اور دیگر ممبران نے شرکت کی ۔اجلاس کے دوران مختلف محکموں کے نان گزٹیڈ ملازمین کی درخواستوں کا جائزہ لیا گیا۔سرکاری ملازمین کی بیواؤں کو ماہانہ گرانٹ کے 112…

Read More

وزیر اعظم قومی ترقیاتی پروگرام‘30کروڑ کی 208سکیمیں منظور

فیصل آباد(نیوزلائن)وزیر اعظم قومی ترقیاتی پروگرام کے تحت سکیموں کی منظوری کیلئے ڈویژنل ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت کمشنر فیصل آباد مومن آغا نے کی ۔ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ مہر محمد رمضان اور ایف ڈی اے‘ سوئی گیس ‘ فیسکو ‘ روڈز ‘ بلڈنگز ‘ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ‘ ایف ڈی اے ‘ واسا ‘ پی ایچ اے اور لوکل گورنمنٹ کے افسران بھی اجلاس میں شریک تھے۔اس موقع پر ترقیاتی سکیموں کے انتظامی و تکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد 30کروڑ 91 لاکھ روپے کی…

Read More

فیصل آبادائیر پورٹ کی سکیورٹی کو مزید سخت کیا جائے، مومن آغا

فیصل آباد(نیوزلائن)ڈویژنل کمشنر مومن آغا نے کہا ہے کہ فیصل آبادائیرپورٹ پرسکیورٹی انتظامات کو مزید سخت کیا اور حفاظتی امور پرتمام زاویوں سے گہری نظر رکھی جائے ۔انہوں نے یہ بات ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں ائیر پورٹ پر سکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر سلمان غنی،سی پی او اطہر اسماعیل،ائیر پورٹ منیجر انورضیاء،چیف سکیورٹی آفیسر محمد آصف ودیگر بھی اجلاس میں موجود تھے ۔ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ ائیر پورٹ کے باہر بھی سکیورٹی امور کو فول پروف بنایا جائے اور مین انٹرنس سے…

Read More

چینی انجینئرز اور سٹاف کی سخت سکیورٹی یقینی بنانے کا حکم

فیصل آباد(نیوزلائن)ڈپٹی کمشنر سلمان غنی نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں مختلف ترقیاتی پراجیکٹس پر مامور چینی انجینئرز و سٹاف کی سخت ترین سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے ۔ اس سلسلے میں مقرر کردہ طریقہ کار اور سکیورٹی پالیسی پر عملدرآمد میں کوئی کسر باقی نہیں رہنی چاہئے ۔ یہ بات انہوں نے تحصیل جڑانوالہ میں چائنیز کیمپس پر سکیورٹی امور کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔ سی پی او اطہر اسماعیل ان کے ہمراہ تھے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ شہریار عارف اور پولیس افسران بھی موجود تھے ۔ انہوں…

Read More

غذائی قلت پر قابو پانے کیلئے آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ

فیصل آباد(نیوزلائن)ڈسٹرکٹ مال نیوٹریشن ایڈریسنگ کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز میاں آفتاب احمد نے کی۔سی ای اوڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر ظفر عباس،ڈی ایچ او ڈاکٹر اسفند یار،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت شبیر افضل وڑائچ،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر صالحہ گل کے علاوہ فشریز،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ،پاپولیشن ویلفےئر اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز نے کہا کہ بچوں میں غذائی قلت کے مسئلے پر قابو پانے کے لئے عوامی آگاہی مہم کا دائرہ وسیع کیا جائے تاکہ آئندہ نسل کو متوازن اور درکار غذا کی…

Read More