انتخابی مہم کے دوران گولی کا جواب گولی سے دیا جائیگا‘آر پی او

فیصل آباد(نیوزلائن)آر پی او فیصل آباد غلام محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ انتخابی مہم یا پولنگ کے روز کسی قسم کی غنڈہ گردی یا بدمعاشی برداشت نہیں کی جائیگی۔اگر کسی نے فائرنگ کی تو گولی کا جواب گولی سے دیا جائیگا۔پولیس کو اس ضمن میں ضروری ہدایات جاری کی جارہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد پولیس کے ’’پسندیدہ ‘‘صحافیوں کے ایک مخصوص گروپ کیساتھ ملاقات کے دوران کیا۔ ریجنل پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ الیکشن کے دوران کسی سیاسی جماعت کو پولیس کی طرف…

Read More

پولیس افسران کو سائل بن کر تھانوں کو چیک کرنے کی ہدائت

  فیصل آباد(نیوزلائن)چوکی تھانوں میں پولیس کا روئیہ جانچنے اور تھانوں میں پولیس اہلکاروں کی انسپکشن کیلئے پولیس افسران کو ہدائت کی گئی ہے کہ سائل بن کر تھانوں میں جائیں۔ تھانوں میں سائل بن کر اپنی شکایات کیلئے جائیں۔ تھانوں میں مقدمات کی تفتیش کیلئے عام سائلوں کیساتھ جا کر بیٹھیں اور خفیہ طور پر چوکی تھانوں کے معاملات کی انسپکشن کریں۔ نیوزلائن کے مطابق آئی پنجاب کلیم امام نے ڈی آئی جی ‘ ایس پی اور ڈی ایس پی سطح کے افسران کو ہدائت کی ہے کہ چوکی…

Read More

فیصل آباد پولیس میں بھارتی جاسوسوں کی موجودگی کا انکشاف

فیصل آباد (احمد یٰسین)فیصل آباد پولیس میں ایسے افراد کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے جو بھارت کیلئے جاسوسی کا کام کرتے ہیں۔ بھارتی جاسوس پولیس کے میں باقاعدہ بھرتی ہیں اور بھارتی خفیہ ایجنسیوں کیلئے لاجسٹک سپورٹ فراہم کرتے ہیں۔ پنجاب پولیس کے اعلیٰ حکام اس صورتحال سے آگاہ ہیں اور مشکوک پولیس اہلکاروں کیخلاف تحقیقات بھی کی جارہی ہیں۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد پولیس میں ایسے افراد کی موجودگی سامنے آئی ہے جو بھارتی خفیہ ایجنسیوں کیلئے کام کرتے ہیں اور بھارتی جاسوسوں کو لاجسٹک سپورٹ فراہم کرتے…

Read More

پولیس اقدامات غیر موثر،گاڑی چوری میں ہوشربااضافہ

فیصل آباد(نیوزلائن)پولیس کے غیر موثرگشت،ناکہ بندی کے سبب فیصل آبادمیں گاڑیوں کی چوری کے واقعات میں اضافہ ہوگیا۔سال رواں کے پانچ ماہ کے رجسٹرڈکرائم پر گہری تشویش کااظہارکرتے ہوئے پولیس حکام نے سی پی اوفیصل آبادکوموٹرسائیکل اورکارلفٹنگ کے جرائم میں ملوث عناصرکی سرکوبی کے لئے مناسب لائحہ عمل وضع کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔پولیس ریکارڈکے مطابق ضلع کے تھانوں میں گزشتہ پانچ ماہ میں کارچوری کے 86مقدمات درج ہوئے ،گزشتہ برس کے ابتدائی پانچ ماہ میں درج ہونے والے ایسے مقدمات کی تعداد 76 تھی ۔موٹرسائیکل چوری کی مد میں…

Read More

نئے بھرتی پولیس کانسٹیبلز کی عید کی خوشیاں ماند پڑنے کا خدشہ

فیصل آباد(نیوزلائن)دفتری عملہ کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے فیصل آباد پولیس کے نئے بھرتی ہونے والے سپاہیوں کی عید کی خوشیاں ماند پڑنے کا خدشہ ہے۔ ان کانسٹیبلز کی تعداد 975بتائی جاتی ہے اور اڑھائی ماہ گزرنے کے باوجود ابھی تک انہیں تنخواہ نہیں مل سکی ۔عید قریب ہونے کے باوجود سی پی اوآفس کی اسٹیبلشمنٹ اوراکاونٹ برانچ کے ذمہ داران پریشان حال ریکروٹس کی تسلی کے لئے خاطرخواہ جواب بھی نہ دے پائے ۔ان میں سے 250 ریکروٹ پنجاب کانسٹیبلری جا چکے ہیں۔متاثرہ ریکروٹس کے مطابق بھرتی…

Read More

فیصل آباد کے30 انسپکٹر پنجاب پولیس کی سنیارٹی لسٹ میں شامل

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد کے 30انسپکٹرز کو ڈی ایس پی عہدہ کی ترقی کیلئے سنیارٹی لسٹ میں شامل کر لیا گیا ہے ۔ اس لسٹ میں پنجاب پولیس کے 479انسپکٹرز کو رکھا گیا ہے ۔ان میں سے دو درجن سے زائد انسپکٹر پہلے ہی شولڈر پرموشن پر ڈی ایس پی کی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔ سنیارٹی لسٹ میں ایف آئی اے کے انسپکٹرز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد کے جن 30 انسپکٹرز کو سنیارٹی لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ ان میں انسپکٹر توصیف…

Read More

پولیس وی آئی پیز کیلئے مختص:عوام کیلئے پرائیویٹ گارڈز لازمی قرار

فیصل آباد(احمد یٰسین)فیصل آباد پولیس نے عوام کی حفاظت کی ذمہ داری سے مکمل کنارہ کشی کر لی ہے اور صرف وی وی آئی پیز اور وی آئی پیز کی سکیورٹی کا فریضہ پورا کرنے کیلئے کوشاں ہے۔فیصل آباد پولیس عوام کی حفاظت میں ناکامی کے بعد عوام کو اپنی حفاظت کیلئے پرائیویٹ کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے پر مجبور کر رہی ہے۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد پولیس نے عوام کی حفاظت یقینی بنانے کے اپنے فریضے سے مکمل کنارہ کشی کرلی ہے۔ فیصل آباد پولیس اس معاملے میں طویل…

Read More