ٹیکس چوری‘ فراڈ:فاروق خاں کا سینٹ ٹکٹ مریم نواز نے رکوا دیا

فیصل آباد(نیوزلائن)مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے فیصل آباد سے ن لیگ کے رہنما اور پیپسی کولا فیصل آباد کے چیف ایگزیکٹو فاروق خاں کا پارٹی ٹکٹ رکوا دیا۔ جس کی وجہ فاروق خاں کے ٹیکس چوری اور فراڈ و دھوکہ دہی سے بنک سے غیرقانونی قرضہ لینا بتایا جاتا ہے۔ نیوزلائن کے مطابق مسلم لیگ نے کے رہنما فاروق خاں سینٹ الیکشن میں امیدوار بننا چاہتے تھے۔ اس کیلئے وہ کافی عرصہ سے لابنگ کر رہے تھے ۔ انہوں نے سینٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی بھی حاصل…

Read More

ن لیگی ڈپٹی میئر چوہدری سرور کیلئے ووٹ خریدنے لگا

فیصل آباد(احمد یٰسین)فیصل آباد سے تعلق رکھنے والا مسلم لیگ ن کا ایک ڈپٹی میئر سینٹ الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری سرور کیلئے ووٹ خریدنے کی کوشش کر رہا ہے۔ نیوزلائن کے مطابق ن لیگ کا یہ ڈپٹی میئر چوہدری سرور کے انتہائی قریب سمجھا جاتا ہے اور دونوں رئیل سٹیٹ کے کاروبار میں پارٹنر بھی ہیں۔بلدیاتی الیکشن میں یہ میئر کا بھی امیدوار تھا تاہم صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کی حکمت عملی کے باعث انہیں صرف ڈپٹی میئر تک ہی محدود رہنا پڑا۔سینٹ الیکشن میں…

Read More

سینٹ الیکشن کیلئے بازار سجانے والے قومی مجرم ہیں‘ میاں منان

فیصل آباد(نیوزلائن)رکن قومی اسمبلی میاں عبدالمنان نے کہاہے کہ سینٹ الیکشن کے لئے خرید و فروخت کا بازار سجانے والے قومی مجرم ہیں۔حکومت کی آئینی مدت پوری ہونے سے جمہوریت مضبوط ہو گی۔ طویل مدت کی نگران حکومت اور ٹیکنوکریٹس گورنمنٹ کی سازشیں دم توڑ چکی ہیں۔ سیاسی استحکام کے بغیر ترقی اور امن ممکن نہیں۔ تمام محب وطن سیاسی جماعتیں آئین کی حکمرانی۔قانون کی بالادستی، ووٹ کے تقدس اور عوام کے حق حاکمیت کے ایجنڈے پر متحد ہو جائیں۔ حکومت گرانے کی کوششیں ناکام ہو چکی ہیں۔ قوم آئندہ…

Read More

بجلی چوری پر نواز شریف و دیگر ن لیگیوں کیخلاف مقدمہ کا مطالبہ

فیصل آباد(نیوزلائن)میاں نواز شریف کے جڑانوالہ میں جلسہ کیلئے مسلم لیگ ن نے ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کی۔ میڈیا نے موقع پر مسلم لیگ ن کی دیدہ دلیری اور چوری کی نشاندہی کی۔ جلسے سے میاں نواز شریف‘ مریم نواز و دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔ اپوزیشن جماعتوں اور عوامی حلقوں کی طرف سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ جلسے کیلئے بجلی چوری کرنے پر ن لیگ کے مرکزی صدر میاں نواز شریف‘ مریم نواز‘ وزیر بجلی عابد شیر علی‘ رانا ثناء اللہ‘ خواجہ اسلام‘ طلال چوہدری‘…

Read More

نوازشریف جلسہ:31ارکان اسمبلی 5ہزار کرسیاں بھرنے میں ناکام

فیصل آباد(احمد یٰسین)جڑانوالہ میں مسلم لیگ ن کا جلسہ فیصل آباد کے ارکان اسمبلی اور لیگی قیادت کیلئے چیلنج بنا رہا۔ بھرپور کوششوں کے باوجود فیصل آباد کی لیگی قیادت اور 31ارکان اسمبلی مل کر بھی پانچ ہزار کرسیوں کی جلسہ گاہ بھرنے میں ناکام رہے۔ ن لیگ یوتھ ونگ اپنی قیادت کیلئے بندے اکٹھے کرنے میں ناکام رہی۔فیصل آباد کے قریبی علاقوں ننکانہ صاحب‘ شاہکوٹ کے علاقوں سے بھی ارکان اسمبلی اور لیگی رہنما جلسہ گاہ میں آئے مگر جلسہ بھرنے میں انکا ساتھ بھی معاون ثابت نہ ہو…

Read More

نوازشریف کا جلسہ:ن لیگ کاایک دھڑامکمل لاتعلق

فیصل آباد(نیوزلائن)مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے جڑانوالہ میں شیڈول جلسے سے ن لیگ کا ایک دھڑا مکمل لاتعلق کھڑا ہے۔سابق میئر چوہدری شیر علی ‘ ان کے صاحبزادے عابد شیر علی اور ان کے دھڑے کے متعدد رہنما کوئی دلچسپی نہیں لے رہے۔چوہدری شیر علی جڑانوالہ میں جلسہ کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔ پاور شو کیلئے وہ فیصل آباد میں جلسہ کرنے کے حمائتی رہے ہیں اور اب بھی وہ میاں نواز شریف کو فیصل آباد میں جلسہ کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ چوہدری شیر…

Read More

نوازشریف کا جڑانوالہ جلسہ : ریاستی مشینری کا بھرپور استعمال

فیصل آباد(نیوزلائن)مسلم لیگ ن کے وزارت عظمیٰ سے ناہل قرار دئیے گئے قائد میاں نواز شریف کا جڑانوالہ میں جلسہ کامیاب کروانے کیلئے فیصل آباد میں ریاستی مشینری کا بھرپور استعمال کیا جا رہا ہے۔ ن لیگی رہنما انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے میٹنگز سرکاری دفاتر میں کر رہے ہیں جبکہ جڑانوالہ میں سرکاری خرچ پر جلسہ گاہ کو تیار کیا جا رہا ہے۔نیوزلائن کے مطابق وزارت عظمیٰ سے عدالتی فیصلے پر نکالے جانیوالے ن لیگ کے صدر میاں نواز شریف ملک بھر میں جلسے کر رہے ہیں۔ جلسوں میں…

Read More

جڑانوالہ:ن لیگ کے گمشدہ رکن قومی اسمبلی اچانک نمودار ہوگئے

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد کے نواحی علاقے جڑانوالہ کے گمشدہ ن لیگی رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری اچانک اپنے حلقہ انتخاب میں نمودار ہوگئے۔ طلال چوہدری 2013کے الیکشن کے بعد سے اپنے حلقہ انتخاب سے غائب پائے جا رہے تھے۔ ان کی تلاش کیلئے جڑانوالہ میں متعدد بار شہریوں کی طرف سے بینرز لگائے گئے۔ اہل حلقہ نے کئی بار ان کی واپسی کی اپیل کیلئے پرامن مظاہرے کئے مگر اس کے باوجود شریف فیملی کے دفاع کیلئے اسلام آباد میں مصروف طلال بدر چوہدری کو جڑانوالہ تشریف آوری کا وقت…

Read More

میاں منان پی پی 68میں شیخ اعجاز کو دوبارہ لانے کے مخالف

فیصل آباد(نیوزلائن)مسلم لیگ ن کے رہنما اور این اے 83سے رکن قومی اسمبلی میاں عبدالمنان اپنے ساتھ پی پی 68میں موجودہ صوبائی اسمبلی ‘چیئرمین ایف ڈی اے شیخ اعجاز احمد کو رکھنے کے خواہاں نہیں ہیں اور آئندہ الیکشن میں شیخ اعجاز کی مخالفت کریں گے۔نیوزلائن کے مطابق میاں منان چاہتے ہیں کے اگلے الیکشن میں اس حلقے میں ان کے ساتھ پی پی 68میں شفیق گجر مسلم لیگ ن کے امیدوار ہوں۔ وہ اس کیلئے پارٹی قیادت سے رابطے میں بھی ہیں اور عوامی سطح پر بھی وہ شیخ…

Read More

ختم نبوت:ن لیگی ایم پی اے رضاء نصراللہ گھمن بھی مستعفی

فیصل آباد(نیوزلائن)ختم نبوت کے معاملے پر مسلم لیگ ن کو ایک اور جھٹکا لگ گیا۔پی پی 62سے ن لیگی رکن پنجاب اسمبلی رضا نصراللہ مستعفی ہو گئے۔ گھمن نے اپنا استعفیٰ سپیکر پنجاب اسمبلی کو بھجوا دیا ہے۔ انہوں نے اپنے استعفیٰ کی وجہ ختم نبوت حلف نامے میں ترمیم اور قادیانیوں کے حوالے سے حکومتی رہنماؤں کے بیانات کو قرار دیا ہے۔ رضا نصراللہ گھمن مسلم لیگ ن کے سرگرم رہنما ہیں ۔ شریف فیملی کے جلاوطنی کے دور میں انہوں نے مسلم لیگ ن جوائن کی اور پارٹی…

Read More