مخصوص نشستوں کی جنگ: پی ٹی آئی لیڈیز ونگ میں بھی بغاوت

فیصل آباد(ندیم شہزاد)ٹکٹوں کے معاملے پر تحریک انصاف فیصل آباد میں بغاوت کے شعلوں ابھی سرد بھی نہ ہوئے تھے کہ پی ٹی آئی لیڈیز ونگ میں بھی مخصوص نشستوں پر نامزدگیوں کے معاملے پر جنگ چھڑ گئی ہے اور نظر انداز کی گئی خواتین رہنماؤں نے بغاوت کا علم بلند کرلیا ہے۔ نیوزلائن کے مطابق تحریک انصاف کی طرف سے قومی اور صوبائی اسمبلی کیلئے خواتین امیدواروں کی ترجیحی نشستوں کی لسٹ نے پی ٹی آئی لیڈیز ونگ میں پھوٹ ڈال دی ہے۔ فیصل آباد میں پی ٹی آئی…

Read More

ویمن آن وہیل پروگرام:30 خواتین کو موٹرسائیکل فراہم

فیصل آباد(نیوزلائن)سٹریٹیجک ریفارمز یونٹ کے زیراہتمام وومن آن وہیلز پروگرام کے تحت اگلے مرحلے میں موٹرسائیکل چلانے کی تربیت حاصل کرنے والی خواتین کو رعایتی نرخوں پر مزید 30 موٹرسائیکلز فراہم کردی گئی ہیں ۔اس سلسلے میں ایک تقریب زرعی یونیورسٹی میں منعقد ہوئی ۔ڈپٹی کمشنر سلمان غنی اور وائس چانسلر وومن یونیورسٹی ڈاکٹر نورین عزیز قریشی نے خواتین میں موٹرسائیکلزکی چابیاں‘ متعلقہ دستاویزات اور سر ٹیفیکیٹ تقسیم کئے۔ڈپٹی کمشنر کہا کہ قومی ترقی میں خواتین برابر کی شریک ہیں جنہیں ترقی کے دھارے میں شامل کرنے پر خصوصی توجہ…

Read More

رمضان المبارک حاجت روائی کا درس دیتا ہے‘ خالدہ منصور

فیصل آباد(نیوزلائن)صدر زینت ویلفیئر سوسائٹی / ایم این اے بیگم خالدہ منصورنے کہا ہے کہ رمضان المبارک ہمیں مستحقین کی حاجت روائی کا درس دیتا ہے جس کے دوران اﷲ تعالی کی رحمتیں حاصل کرنے کے لئے محروم طبقات کا خصوصی خیال رکھا جائے ۔خدمت خلق جس عنوان سے بھی ہو افضل عبادت ہے فلاحی اداروں نے مخلوق خدا کی خدمت کا جو بیڑا اٹھا رکھا ہے وہ کسی نعمت سے کم نہیں ۔ انہوں نے یہ بات زینت ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام غرباء ‘ مساکین میں راشن کے…

Read More

اسلام سے برتر مقام عورت کو کسی نے نہیں دیا‘ زاہد قاسمی

فیصل آباد(نیوزلائن)اسلام نے جو مقام عورت کو دیا ہے وہ کسی اور نے نہیں دیا ۔انسان پرحقوق اللہ اور حقوق العباد میں سب سے زیادہ حق والدین کا ہوتا ہے۔اسلام نے ماں کے قدموں تلے جنت رکھی ہے۔مغربی رسم ورواج نے نوجوان نسل کو اسلامی تعلیمات سے دور کردیا ہے۔ اسلام نے ماں کی محبت،اطاعت اور خدمت کو جنت کے حصول کا ذریعہ قراردیا ہے۔ یہ بات مرکزی علماء کونسل(قاسمی) کے چیئرمین صاحبزادہ زاہد محمو قاسمی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ موجودہ…

Read More

گرلز گائیڈز کے عالمی دن پر فیصل آباد میں خصوصی تقریب

فیصل آباد(نیوزلائن)گرلز گائیڈز کے عالمی دن کے حوالے سے ایک تقریب پروین شاکر کمپلیکس ( لیڈیز باغ ) میں منعقد ہوئی ۔ڈپٹی کمشنر سلمان غنی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے ۔ رکن قومی اسمبلی / ریجنل کمشنر گرلز گائیڈ بیگم خالدہ منصور ‘ایم پی اے فاطمہ فریحہ ‘ ایڈمن آفیسر کنڈکٹ ریاض حسین انجم ‘ سی ای او ایجوکیشن رانا محمد شبیر ‘ ڈی او سکینڈری ایجوکیشن خالد اختر ‘ ڈسٹرکٹ ٹرینر گرلز گائیڈ آمنہ احسان کے علاہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین بھی موجود تھیں ۔…

Read More

فیصل آباد آرٹس کونسل میں خواتین کی محفل مشاعرہ

فیصل آباد (نیوزلائن) فیصل آباد آرٹ کونسل کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن کی تقریبات کے حوالے سے محفل مشاعرہ منعقد ہوا ۔ نصرت فتح علی خاں آڈیٹوریم میں ہونے والے مشاعرہ کی صدارت شیخوپورہ کی معروف شاعرہ حمیدہ شاہین نے کی ۔ ایم پی اے ثریا نسیم ‘ طاہرہ سراء ‘ شازیہ اکبر ‘گلناز ‘ گلفام نقوی ‘ بشری ناز ‘ عظمی نقوی ‘ رفعت یاسمین ‘ عظمی فدا خواجہ ‘ میمونہ حسن ‘ کائنات احمد ‘ منال مجوکہ ‘ ڈائریکٹر آرٹ کونسل صوفیہ بیدار و دیگر شعراء…

Read More

خواتین کا عالمی دن: آرٹس کونسل میں سٹیج ڈرامہ

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد آرٹ کونسل کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن کے موقع پر موضوعاتی سٹیج ڈرامہ نصرت فتح علی خاں آڈیٹوریم میں سٹیج کیا گیا۔ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن مہر شفقت اللہ مشتاق اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جبکہ ڈائریکٹر آرٹ کونسل صوفیہ بیدار اور مختلف شعبوں میں خدمات انجام دینے والی خواتین کی بڑی تعداد نے ڈرامہ دیکھا اور فنکاروں کی پروفارمنس کو سراہا۔ڈرامہ کے دوران فنکاروں نے خواتین کی فلاح وبہبود کے لئے حکومت پنجاب کے انقلابی اقدامات کو زبردست انداز میں اجاگر کیا۔اس موقع پر اداکاروں…

Read More

کشمیر کے شہداء کاخون رائیگاں نہیں جائیگا‘ خالدہ منصور

فیصل آباد(نیوزلائن)مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی کے شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور بھارتی افواج کے مظالم کشمیریوں کے حوصلے متزلزل نہیں کرسکتے۔یہ بات ایم این اے بیگم خالدہ منصور نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ایوب ریسرچ جھنگ روڈ میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔پرنسپل کالج ڈاکٹر سائرہ خانم،مسز رقیہ اور اساتذہ کے علاوہ طالبات بھی موجود تھیں۔بیگم خالدہ منصور نے کہا کہ عالمی قوتوں کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو یو این او کی…

Read More

سانحہ ماڈل ٹاؤن کی شہید و زخمی بیٹیاں انصاف کی منتظر ہیں

فیصل آباد(نیوزلائن)منہاج القرآن ویمن لیگ کی ضلعی ناظمہ فرحت دلبراعوان نے سٹی آفس میں مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی شہید اور زخمی بیٹیاں تین سال سے انصاف کی منتظر ہیں ۔طاقت ور کمزوروں کا استحصال کر کے اللہ کے غضب کو دعوت نہ دیں،قانون کمزوروں کو انصاف دلوانے کے معاملے میں اندھا کیوں ہے ؟۔پاکستان عوامی تحریک کی خواتین نے ریاستی درندگی کا جرأت مندانہ سامنا کیا ،اپنی بہنوں ،بھائیوں اور بزرگوں کے بہنے والے خون کو بھولے نہیں یہ زخم ہماری روحوں…

Read More

بہبودآبادی فیصل آباد کی کارکردگی ناقص قرار‘ نگرانی کا فیصلہ

فیصل آباد(نیوزلائن)ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی برائے پاپولیشن ویلفےئر فیملی پلاننگ کے حوالے سے محکمہ بہبود آبادی کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے اور فیملی پلاننگ سٹاف کی کارکردگی کی چیکنگ کرنے اور بہبودآبادی سٹاف کی تسلسل کیساتھ نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ ڈی سی آفس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرزمیاں آفتاب احمد کی صدارت کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا اجلاس میں خواتین ارکان صوبائی اسمبلی مدیحہ رانا اور ڈاکٹرنجمہ افضل کے علاوہ صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی ور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت…

Read More