فیصل آباد پولیس خطرناک اشتہاریوں کیخلاف آپریشن میں ناکام

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد پولیس کا خطرناک اشتہاریوں کیخلاف آپریشن بری طرح ناکام ثابت ہوا۔سی پی او فیصل آباد کیٹگری اے میں شامل خطرناک اشتہاریوں کی عدم گرفتاری پر شدید ناراض‘ ایس پیز اور‘ ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو مراسلے پر مراسلے بھجوائے گئے مگر پولیس کارکردگی بہتر بنانے سے گریزاں ہے۔ تفصیل کے مطابق فیصل آباد میں خطرناک اشتہاریوں کی تعداد میں ہر گزرتے دن کیساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔فیصل آباد پولیس کے اپنے اعدادوشمار ظاہر کرتے ہیں کہ شہر میں 638انتہائی خطرناک اشتہاری سرگرم ہیں…

Read More

شہری کو اغواء کرنے پر ساہیوال پولیس کیخلاف مقدمہ درج

فیصل آباد(نیوزلائن) فیصل آباد میں غیرقانونی کارروائی کرنے اور شہری کو اغواء کرکے ساہیوال لے جانے پر ساہیوال پولیس کے تھانیدار ‘ پولیس ٹیم اور جیل اہلکار کے خلاف فیصل آباد پولیس نے عدالتی حکم پر مقدمہ درج کر لیا ہے ۔نواحی علاقے چک نمبر119گ ب کے رہائشی محمد اقبال نے پولیس کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وہ اپنی بیوی بچوں کے ہمراہ سلطان ٹاؤن میں رہائش پذیر تھا کہ 8فروری کو ساہیوال پولیس کے تھانیدار صبح صادق نے سات دیگر پولیس اہلکاروں اور ایک جیل…

Read More

پولیس وی آئی پیز کیلئے مختص:عوام کیلئے پرائیویٹ گارڈز لازمی قرار

فیصل آباد(احمد یٰسین)فیصل آباد پولیس نے عوام کی حفاظت کی ذمہ داری سے مکمل کنارہ کشی کر لی ہے اور صرف وی وی آئی پیز اور وی آئی پیز کی سکیورٹی کا فریضہ پورا کرنے کیلئے کوشاں ہے۔فیصل آباد پولیس عوام کی حفاظت میں ناکامی کے بعد عوام کو اپنی حفاظت کیلئے پرائیویٹ کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے پر مجبور کر رہی ہے۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد پولیس نے عوام کی حفاظت یقینی بنانے کے اپنے فریضے سے مکمل کنارہ کشی کرلی ہے۔ فیصل آباد پولیس اس معاملے میں طویل…

Read More

لائن سپرنٹنڈنٹ کے گھر سے فیسکو کا چوری شدہ سامان برآمد

فیصل آباد (نیوزلائن) ایف آئی اے ٹیم نے لائن سپرنٹنڈنٹ جڑانوالہ فیسکو کے پرائیویٹ گھر پر چھاپہ مار کر دو ٹرک واپڈا سامان قبضہ میں لیتے ہوئے اسے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے ساجد اکرم کو اطلاع ملی تھی کہ جڑانوالہ روڈ فیسکو آفس کا لائن سپرنٹنڈنٹ مولوی سجاد اکبر صارف کی ڈیمانڈ پر سرکاری سٹور سے چیزیں لیکر اپنے پرائیویٹ گھر میں رکھتا ہے اور اس سامان کے عوض رشوت لیکر ان کو سامان نکال کر دیتا ہے اس اطلاع پر سب انسپکٹر اجمل نے…

Read More

پولیس نے گٹی میں ہونیوالے تہرے قتل کا سراغ لگا لیا

فیصل آباد(ندیم جاوید)گٹی میں میاں بیوی کو کمسن بچے سمیت قتل کرنیوالے ملزم کوفیصل آباد پولیس نے گرفتار کر لیا۔ سفاک قاتل کو ڈی ایس پی نشاط آباد اور ایس ایچ او ملت ٹاؤن رانا عبدالغفار کی سربراہی میں پولیس کی خصوصی ٹیم نے موبائل فون ڈیٹا اور دیگر شواہد کی بنیاد پر لاہور سے گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے پوچھ گچھ کے دوران اعتراف جرم کرلیا ہے۔ نیوزلائن کے مطابق چند روز قبل تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقہ چک نمبر 202رب گٹی میں…

Read More

منشیات‘جواء مافیا کیخلاف پولیس کارکردگی ناقص قرار

فیصل آباد(نیوزلائن) منشیات،ناجائز اسلحے،جسم فروشی اورجوئے کے اڈوں کے خلاف فیصل آبادریجن پولیس کی کارکردگی غیر تسلی بخش قراردیدی گئی ۔ریجنل پولیس آفیسربلال صدیق کمیانہ نے کارکردگی رپورٹس کا جائزہ لیتے ہوئے فیصل آباد،جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اورچنیوٹ اضلاع کے پولیس افسران کو سماجی برائیوں کے خاتمہ کے لئے کریک ڈاون یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ان کوپیش کی گئی کارکردگی رپورٹس میں فیصل آباد پولیس کی طرف سے منشیات488 ،جسم فروشی 80 ،جوئے بازی 179 جبکہ ناجائز اسلحے کادھندہ کرنے والوں کیخلاف 10 مقدمات،جھنگ پولیس کی طرف سے منشیات73…

Read More

جی سی یونیورسٹی کی مغوی طالبہ زیادتی کے بعد قتل

فیصل آباد(نیوزلائن) امیرزادوں نے جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کی طالبہ کو اغواء کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ زیادتی کے بعد امیرزادوں نے پکڑے جانے کے خوف سے مغویہ طالبہ کی جان ہی لے لی۔ فیصل آباد پولیس نے طالبہ کے اغواء کی بروقت رپورٹ ہونے کے باوجود اس کی تلاش کیلئے اقدامات نہ کئے ۔ نواحی علاقے سے اتفاقیہ طور پر مقتولہ کی نعش ملنے اور زیادتی کے بعد قتل پوسٹمارٹم میں ثابت ہونے پر پولیس نے ’’مصنوعی چابک دستیوں ‘‘ اور آنیوں جانیوں کا مظاہرہ شروع…

Read More

جعلی پولیس مقابلہ: نوجوان قتل کرنیوالے اہلکاروں کیخلاف مقدمہ

فیصل آباد(نیوزلائن)جعلی پولیس مقابلے میں گوجرانوالہ کے رہائشی نوجوان کو قتل کرنے والے پانچ تھانیداروں سمیت 13پولیس اہلکاروں کیخلاف واقعہ کے چار ماہ بعد عدالت کے حکم پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔نوجوان کا قتل محبت کی شادی بتایا جاتاہے ۔ مقتول نے ایک ڈی ایس پی کی قریبی عزیزہ کیساتھ پسند کی شادی کی تھی جس پر ڈی ایس پی نے فیصل آباد پولیس کے افسران کیساتھ ساز باز ہو کر نوجوان کو جعلی پولیس مقابلے میں مروا دیا۔ مقتول کے بھائی کی درخواست پر فیصل آباد پولیس…

Read More

بھتہ سے انکار پراشتہاریوں کی شوروم پر فائرنگ‘ نوجوان قتل

فیصل آباد(نیوزلائن)بھتہ دینے سے انکار پر اشتہاری ملزموں نے شہر کے پوش علاقے مدینہ ٹاؤن میں شوروم پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کرنے والے اشتہاری ملزم اور ان کا ساتھی پولیس کانسٹیبل بتایا جاتا ہے ۔ فائرنگ سے شوروم پر مہمان آیاایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔فائرنگ کے باعث 20سے زائد گاڑیاں تباہ ہوئیں۔مدینہ ٹاؤن پولیس نے مقتول کی نعش کو قبضہ میں لے کر نامزدملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کردیئے۔پولیس رپورٹ کے مطابق سوساں روڈ پر یاسر اکرام کے شوروم پر آئے…

Read More

آر پی او کی تھانہ سٹی سمندری کی انسپکشن‘نوتعمیر مسجد کا افتتاح

فیصل آباد(نیوزلائن) ریجنل پولیس آ فیسر فیصل آبادبلال صدیق کمیانہ نے تھا نہ سٹی سمندری کی انسپکشن کی ۔انہوں نے صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لیا‘ تھانے کی عمارت کا معائینہ کیا‘مال خانے اور حوالات کو چیک کیا۔آر پی او نے تھانے کے تمام رجسٹر ز کی جانچ پڑتال کی۔اس موقع پر بہتر انتظامات کئے جانے پر انہوں نے اطمینا ن کا اظہار کیا ۔انسپکشن کے دوران آر پی او نے جرائم کی بیج کنی کیلئے تھانے کے عملے کوخصوصی ہدایات جاری کیں اور کہا کہ چوری، ڈکیتی کی…

Read More