انڈیپنڈنٹ یونیورسٹی:ڈاکٹر شجاع طاہربوگس ڈگریاں بانٹتے رہے

فیصل آباد(احمد یٰسین)انڈیپنڈنٹ یونیورسٹی (انڈیپنڈنٹ میڈیکل کالج) فیصل آباد اور اس کے چیئرمین بوگس تعلیمی ڈگریاں جاری کرنے میں ملوث پائے گئے ہیں۔ ہائیرایجوکیشن کمیشن‘ ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقین نے ڈاکٹر شجاع اور دیگر ذمہ داران کیخلاف ابھی تک کوئی ایکشن نہیں لیا۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد میں بنائی گئی انڈیپنڈنٹ یونیورسٹی (انڈیپنڈنٹ میڈیکل کالج) کو ہائیرایجوکیشن کمیشن غیرقانونی قرار دے چکا ہے۔ غیرقانونی ادارہ ڈگریاں جاری کرنے کا اختیار بھی نہیں رکھتا جبکہ وہاں تدریسی سلسلہ جاری رکھنا بھی ممنوع ہے۔ غیرقانونی انڈیپنڈنٹ یونیورسٹی میں داخلے کرنا بھی…

Read More

ٹرائی روم میں خفیہ کیمرا:فیصل آباد کے42آؤٹ لیٹ مشکوک قرار

فیصل آباد(احمد یٰسین) فیصل آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ٹرائی روم میں خفیہ کیمروں کے حوالے سے شہر کے42آؤٹ لیٹ مشکوک قرار دیدئیے ہیں۔ خصوصی ٹیم کی انسپکشن میں صرف15سٹور کلئیر ہوئے جبکہ ایک آؤٹ لیٹ نے انسپکشن ٹیم کے آنے پر سٹور ہی بند کردیا۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد میں جینز بنانے والی کمپنی لیوائس کے آؤٹ لیٹ کے خواتین کے ٹرائی روم میں خفیہ کیمرے سے ویڈیوز بنائے جانے کا سکینڈل پکڑا گیا تھا۔ٹرائی روم میں خواتین کی خفیہ کیمرے سے ویڈیو بنانے کا مقدمہ سٹور کی انتظامیہ…

Read More

فیملی پلاننگ کرانیوالے جوڑوں کا دلچسپ مقابلہ کروانے کا اعلان

فیصل آباد(نیوزلائن)ضلعی محکمہ بہبود آبادی نے فیصل آباد میں ایک دلچسپ مقابلے کی طرح ڈالی ہے۔ یہ مقابلہ ہوگا شادی شدہ جوڑوں میں‘ اس مقابلے کے دوران شادی خواتین اور مرد فیملی پلاننگ کے حوالے سے اپنے تجربات بیان کریں گے ۔ فیملی پلاننگ کی ادویات اور دیگر طریقہ کار کے استعمال میں درپیش مشکلات اور اس کے فوائد پر روشنی ڈالیں گے۔فیملی پلاننگ کرنیوالوں کے مابین مقابلے کا اہتمام محکمہ بہبود آبادی فیصل آباد نے کیا ہے۔ یہ مقابلے بائیس فروری کو ہوں گے اور بہبود آبادی کے دس…

Read More

فیصل آباد میں زہریلی شراب بنانے کا دھندا: پولیس خاموش تماشائی

فیصل آباد(عاطف چوہدری)فیصل آباد ریجن میں بڑے پیمانے پر جعلی شراب بنانے کا دھندا ہورہا ہے مگر پولیس سب حالات سے آگاہ ہونے اور زہریلی شراب تیار کرنے والوں کی لسٹیں موجود ہونے کے باوجود کوئی کارروائی کرنے سے گریزاں ہے۔ فیصل آباد ریجن کے 113جعلی شراب بنانے والوں کی لسٹ پولیس نے تیار کر رکھی ہے مگر ان میں سے کسی ایک کیخلاف بھی مقامی پولیس حکام کارروائی کرنے کو تیار نہیں ہیں ۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد ریجن کے اضلاع فیصل آباد‘ جھنگ ‘ چنیوٹ‘ ٹوبہ ٹیک سنگھ…

Read More

بہبودآبادی فیصل آباد کی کارکردگی ناقص قرار‘ نگرانی کا فیصلہ

فیصل آباد(نیوزلائن)ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی برائے پاپولیشن ویلفےئر فیملی پلاننگ کے حوالے سے محکمہ بہبود آبادی کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے اور فیملی پلاننگ سٹاف کی کارکردگی کی چیکنگ کرنے اور بہبودآبادی سٹاف کی تسلسل کیساتھ نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ ڈی سی آفس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرزمیاں آفتاب احمد کی صدارت کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا اجلاس میں خواتین ارکان صوبائی اسمبلی مدیحہ رانا اور ڈاکٹرنجمہ افضل کے علاوہ صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی ور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت…

Read More

فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے650ورکرز کو ڈیوٹی معاف

فیصل آباد(نیوزلائن)ایف ڈبلیو ایم سی کے 650ورکرز کو ڈیوٹی معاف کردی گئی۔ ڈیوٹی معافی کے عوض نذرانہ لیئے جانے کی بھی اطلاعات ہیں ۔ہر وقت مین پاور کی کمی کا رونا رونے والے ادارے میں اتنی بڑی تعداد میں ورکرز سے ڈیوٹی نہ لینے سے شہر میں صفائی کی صورتحال انتہائی دگرگوں کردی ہے۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں غیرقانونی طور پر ساڑھے چھے سو کے لگ بھگ ورکرز کو ڈیوٹی ’’پکی‘‘ معاف کردی گئی ہے۔ ان ورکرز سے معمول میں ڈیوٹی لی جارہی ہے اور نہ…

Read More

پی ٹی وی ٹاور کے پہلو میں ساندل کالج کی تعمیر غیرقانونی

فیصل آباد(نیوزلائن)پی ٹی وی ٹاور کے پہلو میں ساندل کالج کی تعمیر غیرقانونی نکلی۔ فیصل آباد کی ضلعی انتظامیہ اور کمشنر آفس حکام نے قوانین سے لاعلمی کا خود ہی ثبوت دیدیا۔ نیوزلائن کے مطابق ٹی وی‘ ریڈیو اور موبائل فون ٹاورز انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ہیں۔ ان سے نکلنے والی شعاعیں انسانوں خاص طور پر مریضوں اور بچوں کیلئے انتہائی نقصان کا باعث بنتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق ٹاورز کے قریب سکولوں اور ہسپتالوں کا قیام اس کے اثرات میں اضافے کا باعث بنتا ہے کہ ٹاورز کے…

Read More

انسٹالمنٹ کارپوریشن کی آڑ میں سود کا کاروبارکھلے عام جاری

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد میں اشیاء ضروریہ کی انسٹالمنٹ کے کاروبار کی آڑ میں بڑے پیمانے پر سود کا دھندا کیا جا رہا ہے۔ضلعی انتظامیہ اور پولیس سود کا مکروہ دھندہ انسٹالمنٹ کی آڑ میں کرنے والے گھناؤنے چہروں سے آگاہ ہے مگر ان کیخلاف ایکشن لینے اور قانون کے شکنجے میں جکڑنے کی بجائے انہیں ’’پروٹوکول‘‘ دینے میں مصروف رہتی ہے۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد میں کھلے عام سود کا مکروہ دھندہ کیا جارہا ہے۔ شہریوں کو سود در سود کے سسٹم میں جکڑا جا رہا ہے ۔ بڑی تعداد…

Read More

میونسپل کارپوریشن بھتہ وصولی میں ملوث‘ بازار سڑکیں تجاوزات کی نذر

فیصل آباد(نیوزلائن)میونسپل کارپوریشن ماہانہ ایک کروڑ روپے کی بھتہ وصولی میں ملوث نکلی۔آٹھ بازاروں اور دیگر تجارتی مراکز میں سڑکیں‘ گلیاں ‘ بازار تجاوزات مافیا کے حوالے کرکے کارپوریشن عملہ کھلے عام بھتہ وصولی کرتا ہے۔ کارپوریشن کیساتھ اس دھندے میں درجن بھر بلدیاتی نمائندے بھی ملوث ہیں۔ بلدیاتنی نمائندے تجاوزات مافیا کی سرپرستی کرتے اور بھتہ وصولی میں کارپوریشن عملے کے معاون بن جاتے ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد کے تجارتی مراکز میں بھتہ وصولی کھلے عام کی جارہی ہے۔لینڈ آفیسر اور لینڈ انسپکٹرز کھلے عام تجاوزات مافیا…

Read More

شہباز شریف نے ایک سڑک کیلئے سات ہزار درختوں کا قتل عام کروا دیا

فیصل آباد(احمد یٰسین)فیصل آباد کی ضلعی انتظامیہ نے قوم کیساتھ اور قومی خزانے کو لوٹنے کی نت نئی مثالین قائم کی ہیں۔ قومی دولت لوٹانے میں فیصل آباد کی ضلعی انتظامیہ کا بھی شائدہی کوئی ثانی ہو۔ کینال ایکسپریس وے کی تعمیر کیلئے ڈپٹی کمشنر کی زیر نگرانی سات ہزار درخت کاٹ دئیے گئے۔ درختوں کاٹنے کا قومی نقصان تھا ہی ساتھ میں درخت کاٹنے کا معاوضہ قومی خزانے سے 76لاکھ 79ہزار وصول کر لیا گیا۔ کروڑوں روپے مالیت کے قیمتی درخت کاٹ کر ان کی فروخت کی ایک پائی…

Read More