مدرسے کا کمسن طالب علم پراسرار قتل‘ بدفعلی کا شبہ

فیصل آباد(نیوزلائن)تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے میں مدرسے کا کم سن طالب علم برہنہ حالت میں قتل کردیا گیا۔بچے کو مدرسے کی تین منزلہ عمارت کی چھت سے گلی میں پھینکا گیا۔ بچے کے گلے میں رسیوں کے نشان اور شلوار اتری ہوئی تھی۔مدرسے کے مہتمم سمیت چھے افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ اسی مدرسے میں چند ماہ قبل بھی اسی نوعیت کا واقعہ پیش آچکا ہے۔نیوزلائن کے مطابق تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے علی ٹاؤن مدرسہ ابوبکر صدیق کے پاس ایک کمسن بچے کی خون آلود لاش…

Read More

شوگر ملز کرشنگ سے انکاری‘ کسان پریشان‘ حکومت کی مجرمانہ خاموشی

فیصل آباد(نیوزلائن) فیصل آباد ریجن کی شوگر ملوں نے کرشنگ کا آغاز کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے جس سے گنے کا کاشتکار شدید پریشانی کا شکار ہے ۔ حکومت اس تمام صورتحال کو مجرمانہ خاموشی سے دیکھ رہی ہے اور کسان کو ریلیف دینے کیلئے زبانی جمع خرچ کے علاوہ کچھ نہیں کر رہی۔نیوزلائن کے مطابق پنجاب کے دیگر علاقوں کے ساتھ ساتھ فیصل آباد ریجن میں گنے کی فصل تیار ہو چکی ہے کسان کرشنگ کا آغاز کرنے کی دہائیاں دے رہا مگر ایوان اقتدار میں براجمان…

Read More

فیصل آباد کے اڑھائی سو حساس تعلیمی اداروں کی سکیورٹی انتہائی ناقص

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد اڑھائی سوسے زائد سکولوں اور کالجوں کی سکیورٹی انتہائی ناقص قرار دیدی گئی ہے اور یہ کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے‘ سانحے کا موجب بن سکتے ہیں۔بی کیٹگری کے پونے دو سو کے قریب تعلیمی اداروں کی تو کیا ہی بات کی جائے حساس ترین قرار دے کر اے کیٹگری میں شامل کئے جانے والے سکولوں اور کالجوں میں بھی سکیورٹی نام کو نہیں ہے۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد کے سکولوں اور کالجوں میں سکیورٹی کے نام پر گارڈز بھرتی کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا…

Read More

تحقیق کو نئے کاروبار کیلئے استعمال میں لایا جائے‘ ڈاکٹر اقبال ظفر

فیصل آباد(نیوزلائن) زرعی یونیورسٹی فیصل آبادکے آفس آف ریسرچ ‘ انوویشن و کمرشلائزیشن (اورک) اور آئی پی او پاکستان کے اشتراک سے آئی پی رائٹس پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ نیو سینٹ ہال میں منعقدہ سیمینار کے افتتاحی سیشن کے مہمان خصوصی یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد اقبال ظفر تھے جبکہ کلیدی مقرر آئی پی او پاکستان کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ظہور احمد تھے۔ شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال ظفر نے کہا کہ سائنس دانوں کو اپنی ٹیکنالوجی پر مبنی ریسرچ پیپرزکی اشاعت کے…

Read More

سرکاری واجبات کے وصولی اہداف میں کمی نہیں ہونی چاہئے‘ کمشنر

فیصل آباد(نیوزلائن)ڈویژنل کمشنر مومن آغا نے محکمہ مال کے ریونیو افسران کوہدایت کی ہے کہ سرکاری واجبات کی وصولیوں کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ مرتب کریں اور مقررہ اہداف کے حصول میں کوئی کمی نہیں ہونی چاہیے۔محکمہ مال کے امور کاجائزہ لینے کے اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سلمان غنی،ایڈیشنل کمشنر کوآڈینیشن مہر شفقت اللہ مشتاق،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو محمد شاہد،اسسٹنٹ کمشنر ریونیورؤف اعوان،جنرل اسسٹنٹ ریونیو محمدعمران،سب رجسٹرارنازیہ موہل اوردیگر افسران موجود تھے۔ڈویژنل کمشنر نے لینڈ ریونیو،واٹر ریٹ،زرعی انکم ٹیکس،کیپٹل ویلیو ٹیکس،سٹمپ ڈیوٹی،رجسٹریشن فیس اور دیگر مدات میں واجبات کی وصولیوں…

Read More

جی سی ویمن یونیورسٹی میں کچن گارڈننگ بارے خصوصی سیمینار

فیصل آباد(نیوزلائن)جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں کچن گارڈننگ بارے خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار سے وائس چانسلر جامعہ جی سی ویمن ڈاکٹر نورین عزیز قریشی‘ ڈاکٹر نگہت بھٹی‘ ڈاکٹر عنبرین‘ ڈاکٹر ہما سلیم‘ خدیجہ علوی اور ساجد اقبال نے خطاب کیا۔مقررین نے غذائی قلت پر قابو پانے کیلئے کچن گارڈننگ کی ضرورت اور اہمیت پر زور دیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دس میں سے ایک شہری ہیپاٹائٹس کا شکار ہے جس کی سب سے بڑی وجہ صاف پانی کی عدم فراہمی آلودہ پانی سے…

Read More