قائد اعظم ٹرافی‘ فیصل آباد کرکٹ ٹیم بدترین کارکردگی میں پہلے نمبر پر

فیصل آباد(رپورٹ :احمد یٰسین)پاکستان میں ریجنل کرکٹ کے سب سے بڑے مقابلے میں گریڈ ون کی اہم ترین ٹیم فیصل آباد نے سعید اجمل کی قیادت میں اپنی ’’کارکردگی‘‘ کی دھاک بٹھادی ۔ ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں اپنا بہترین کھیل پیش کرکے بھی 16ویں پوزیشن حاصل کی۔ فاٹا‘ اسلام آباد‘ پی ٹی وی سمیت کوئی ٹیم بھی بدترین کارکردگی کے حوالے سے فیصل آباد کا مقابلہ نہ کرسکی۔خود کو دنیا کا نمبر ون آف سپنر قرار دینے والے فیصل آباد کے کپتان سعید اجمل ٹورنامنٹ کے ٹاپ 30بولرز میں…

Read More

قبضہ کا الزام ثابت‘ عدالت کا پولیس افسران کوگھر خالی کرنیکا حکم

فیصل آباد(نیوزلائن)محکمہ پولیس کے ایس پی رینک کے تین افسران پر ایف ڈی اے کے سرکاری گھروں پر غیرقانونی قبضہ کرنے کا الزام عدالت میں ثابت ہو گیا ہے۔عدالت نے پولیس افسران کو پندرہ دنوں میں رہائش گاہیں خالی کرنے کا حکم دیدیا۔ کمشنر فیصل آباد کو ہدائت کی گئی ہے کہ گھر خالی کروا کر ایف ڈی اے کے حوالے کئے جائیں۔نیوزلائن کے مطابق ایف ڈی اے کی مدینہ ٹاؤن میں واقع تین سرکاری رہائش گاہوں پر سابقہ ایس پی مدینہ ٹاؤن جمیل ظفر‘ ایس پی ٹریفک لاہور ہمایوں…

Read More

مجاہد اکبر کا جونیئر سی پی او کے ماتحت سی ٹی او بننے سے انکار

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)ایس ایس پی ریجنل انویسٹی گیشن مجاہد اکبر نے سی پی او فیصل آباد اطہر اسماعیل کے اپنے سے جونیئر ہونے کی وجہ سے چیف ٹریفک آفیسرفیصل آباد کا چارج لینے سے انکار کردیا۔جس کی وجہ سے ایک ہفتہ سے چیف ٹریفک آفیسر فیصل آباد کا عہدہ خالی پڑا ہے۔نیوزلائن کے مطابق سابق سی ٹی اوفیصل آباد بقاء محمد بگٹی کے تبادلہ کے بعد ایک ہفتہ سے چیف ٹریفک آفیسرفیصل آباد کا عہدہ خالی پڑا ہے۔ آٹھ روز گزرنے کے باوجود اس پر کسی کی تعیناتی ہو سکی نہ…

Read More

پٹرولنگ پولیس گشت کے ساتھ شجر کاری بھی کرے گی ‘ام سلمیٰ

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد میں پٹرولنگ پولیس نے شاہراہوں پر گشت کرنے کے ساتھ ساتھ شجر کاری کرنے کی ذمہ داری بھی سنبھال لی ہے۔ یہ ذمہ داری کسی محکمے یا سرکار نے اسے نہیں دی بلکہ پٹرولنگ پولیس کی ریجنل انچارج نے یہ فریضہ خود ہی سنبھال لیا ہے۔ اس حوالے سے ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن ام سلمیٰ ملک کا کہنا ہے کہ پٹرولنگ پولیس جہاں شاہراہوں پر جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور عوام النا س کو محفوظ اور خوشگوار سفر مہیا کرنے میں اپنا…

Read More

فیصل آباد میں سوا 23ارب کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد میں رواں مالی سال کے دوران  23ارب 36 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی کام کروائے جا رہے ہیں۔ ساڑھے اٹھارہ ارب کی سکیموں پر کام جاری جبکہ چار ارب اسی کروڑ کے منصوبوں کے ٹینڈر چند ہفتوں میں جاری کئے جائیں گے۔یہ بات ڈپٹی کمشنر فیصل آبادسلمان غنی نے ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس کے دوران ارکان اسمبلی کو بتائی۔ ڈی سی نے بتایا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت چودہ ارب 76 کروڑ روپے کی لاگت سے 121 ترقیاتی سکیموں پر کام تیزی سے جاری…

Read More