فیصل آباد کیلئے 13ارب کے 5میگا پراجیکٹ منظور

فیصل آباد(نیوزلائن)وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے فیصل آباد کیلئے 13 ارب روپے کے 5میگا پراجیکٹ کی منظوری دیدی ہے۔ پنجاب حکومت کے خصوصی فنڈز سے کینال روڈ پر کشمیرپل انڈر پاس ‘کینال سروس روڈ ‘ناولٹی پل انڈر پاس ‘ ایف ڈی اے سپورٹس کمپلیکس اور دو رویہ امین پور روڈ تعمیر کی جائے گی۔ منصوبوں کے ہوم ورک کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر سلمان غنی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چیف انجینئر ایف ڈی اے اصغر علی ‘ ریذیڈنٹ انجینئر نیسپاک عارف رؤف ‘ ایکسئین…

Read More

زرعی یونیورسٹی میں نئے بزنس آئیڈیازبارے کانفرنس شروع

فیصل آباد(نیوزلائن)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ملک بھر کی جامعات کے زیرتعلیم طلباء و طالبات میں نئے بزنس آئیڈیازپر مبنی ڈائس ایگریکلچرو فوڈ کانفرنس ایونٹ شروع ہوگیا۔ نمائش میں ملک بھر سے 30سے زائد جامعات کے طلبہ ڈیڑھ سو بزنس آئیڈیاز کے ساتھ شرکت کر رہے ہیں۔ پاکستان میں بلجیم کے سفیر مسٹر فریڈریک ورہیڈن نے ایکسپوسینٹر میں وائس چانسلرڈاکٹر اقبال ظفر اور ڈاکٹر ظہیر احمد کے ہمراہ ڈائس نمائش کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر بلجیم کے سفیر نے کہاکہ پاکستان میں ان کا سفارتخانہ آؤٹ ریچ سرگرمیوں کے…

Read More

انصافین کی پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مہم‘نتیجہ کیا نکلے گا

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد میں پی ٹی آئی کو اپنے ہی باغیوں سے نمٹنا مشکل ہو گیا۔ انصافین اپنے ہی رہنماؤں کو بدنام کرنے اور ان کی عوام میں وکٹیں گرانے کیلئے سرگرم ہیں۔ الیکشن سے پہلے ہی مختلف شخصیات کی آشیر باد سے پی ٹی آئی کے خفیہ انصافین اپنی ہی پارٹی کے رہنماؤں کا سورج گہنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ پی ٹی آئی انصافین کا تازہ نشانہ این اے 84میں وزیر مملکت عابد شیر علی کے مقابل میدان میں اترنے کے خواہاں میاں فرخ حبیب ہیں۔ ان کیخلاف سوشل میڈیا…

Read More

تھیٹرفائرنگ مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات شامل

فیصل آباد(نیوزلائن)منرواتھیٹر میں ایک پولیس انسپکٹر کے بیٹے کی ایکسائز انسپکٹرپر فائرنگ کے مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات شامل کردی گئی ہیں اس واقعہ میں ایکسائز انسپکٹر عدنان محی الدین شدید زخمی ہو گئے تھے۔نیوزلائن کے مطابق دوہفتے قبل تھانہ فیکٹری ایریاکے علاقہ میں واقع منرواتھیٹر میں ٹکٹ چیکنگ کے دوران ریٹائرڈ پولیس انسپکٹرکے بیٹے عمران وینس نے ایکسائز انسپکٹرعدنان محی الدین کوتھیٹر کے اندر فائرنگ کرکے زخمی کردیاتھا۔تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے مقدمہ تو درج کرلیا تھا مگر صرف اقدام قتل کی دفعات لگائی گئیں تھیں۔ تفتیش کے…

Read More

ن لیگ عوام کے زخموں پر تیزاب چھڑک رہی ہے‘سعید اقبال

فیصل آباد (نیوزلائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری سعید اقبال نے کہا کہ ن لیگ عوام کے زخموں پر مرہم رکھنے کی بجائے تیزاب چھڑک رہی ہے تاجروں کی سب سے بڑے حمایتی شریف برادران تاجروں سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیوں کررہے ہیں چھ ماہ میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرنے والوں کی اصلیت سموگ اور فوگ نے قلعی کھول کررکھ دی ہے فیصل آباد کے پاور لومز مزدور وں کے ساتھ ہونوالی ناانصافی کے خلاف پیپلزپارٹی ہر فورم پر اپنی آواز بلند کرے گی ان کا کہنا…

Read More

ن لیگ کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی‘ پی ٹی آئی

فیصل آباد(نیوزلائن)تحریک انصاف کے رہنما ظفر اقبال سرور نے ن لیگ کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے وزیر اعظم اور انکی پوری کابینہ کرپشن میں ملوث بڑے ملزم نو از شریف کو بچانے کیلئے یک جان ہیں جبکہ ملک کو نوکر شاہی کے حوالے کر رکھا ہے ظفر اقبال سرور نے ایک مہینے میں چوتھی بارپٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مستقل استحکام برقرار رکھاوربار بار قیمتوں میں اضافے کاکھیل بند…

Read More

نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ : واپڈا فاتح‘ آرمی رنر اپ

فیصل آباد(نیوزلائن)پاکستان واپڈا نے 63ویں نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ جیت لی۔کریسنٹ سپورٹس کمپلیکس میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ میں پاک آرمی نے دوسری اور ایچ ای سی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔وزیرمملکت برائے ٹیکسٹائل حاجی اکرم انصاری فائنل مقابلوں کے موقع پر مہمان خصوصی تھے جبکہ ڈپٹی مےئر چوہدری عبدالغفور،چوہدری کاشف گجر،سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ(ن)میاں ضیاء الرحمن،چےئرمین چوہدری ارشد گجر،سیکرٹری جنرل پاکستان ریسلنگ فیڈریشن چوہدری ارشد ستار،صدر باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن پنجاب رائے حبیب الرحمن بھٹی،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر رانا حماد اقبال،جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریسلنگ ایسوسی ایشن عاطف…

Read More

پنجاب حکومت کا مصالحتی عدالتیں بنانے کا تجربہ فیصل آباد میں کامیاب

فیصل آباد(نیوزلائن) پنجاب حکومت کا مصالحتی عدالتیں بنانے کا تجربہ فیصل آباد میں کامیاب رہا۔ ایک مقامی جریدے کی رپورٹ میں سامنے آیا ہے کہ سیشن جج فیصل آباد کی نگرانی میں بنائے گئے فیصل آباد کے مصالحتی سنٹر نے صرف پانچ ماہ کے قلیل عرصہ میں 441 میں سے 369 معمولی نوعیت کے مقدمات کا فیصلہ سنا کر پنجاب بھر کے 36اضلاع میں اول پوزیشن حاصل کر لی۔لاہور ہائی کورٹ نے السٹرسینٹ ڈسپیوٹ ریزولوشن ایکٹ 2017ء کے تحت معمولی نوعیت کے کیسز جو کہ برسوں تک عدالتوں میں زیرسماعت…

Read More

ڈولفن فورس کا شہریوں کیساتھ ناروا سلوک قابل مذمت ہے‘عذرا نسیم

فیصل آباد (نیوزلائن) ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ ق خواتین ونگ عذرا نسیم کا کہنا ہے کہ ڈولفن فورس کی طرف سے شہریوں کیساتھ ہتک آمیز سلوک قابل مذمت ہے۔’’خادم اعلیٰ‘‘ کی طرف سے شہریوں کی سہولت اور اسڑیٹ کرائم کی روک تھام کے لیے بنائی فورس شہریوں ہی کے لیے وبال جان بن گئی ہے۔ سرعام ناکے لگا کر شریف اور بزرگ شہریوں سے تلاشی کے نام پر ہتک آمیز روریہ اختیار کیا جارہا ہے اور کاغذات چیکنگ کے بہانے سرعام سزائیں دے کر انسانیت کی تذلیل کی جارہی…

Read More

عوام ترقی کا سفر روکنے والوں کوالیکشن میں جواب دینگے ‘ نواز ملک

فیصل آباد(نیوزلائن)رکن صوبائی اسمبلی محمدنوازملک نے کہاہے کہ عوام ذاتی مفادات کیلئے ترقی کا سفر روکنے والوں کوآئندہ انتخابات میں منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔2018ء کے الیکشن میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے پاس جائیں گے اور سر خرو ہوں گے۔2018 کے انتخابات میں محنت، امانت اور دیانت اور عوامی خدمت کی سیاست فتح سے ہمکنار ہوگی۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی ترجیح ہمیشہ عوامی خدمت اور ملک کی ترقی و خوشحالی رہی ہے اور ہمیشہ اصولوں پر مبنی مثبت اورملکی مفادکی سیاست کی ہے۔ انہوں نے…

Read More