سیشن کورٹ میں عدالتی اہلکاروں کیلئے ایک روزہ تربیتی سیشن

فیصل آباد( نیوزلائن) سیشن کورٹ میں عدالتی اہلکاروں کیلئے ایک روزہ تربیتی سیشن کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد عبدالناصر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدالتوں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے ملازمین سائلین سے ساتھ مثبت اور خوش اخلاق روایہ اختیار کریں ۔ انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں آنے والے سائلین مختلف قسم کی مشکلات کا شکار ہوتے ہیں اور حصول انصاف کیلئے عدالت سے رجوع کرنے والوں اور ان کے وکلاء کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے…

Read More

جدوجہدمیں ساتھ رہنے والے کارکن پارٹی کا سرمایہ ہیں‘ ڈاکٹر نثار

فیصل آباد ( نیوزلائن)وفاقی پارلیمانی سیکر ٹری برائے انسانی حقوق ڈاکٹر نثار جٹ نے کہا ہے کہ کارکن اور عہدیدار پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں، ورکروں کی حیثیت پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی طرح ہوتی ہے،تحریک بحالی جمہوریت اور تحریک بحالی جمہوریت و عدلیہ کے دوران جو عہدیدار اور کارکن فعال رہے وہ پارٹی کے سرخیل اور ماتھے کا جھومر ہیں۔ این اے 81میں مسلم لیگ ن کے عہدیداروں میں نو ٹیفکیشن دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہتھکڑیاں کارکنوں کا زیور اور جیلیں…

Read More

ریجنل کرکٹ :سعید اجمل نے فیصل آباد کو عرش سے فرش پر لاپھینکا

فیصل آباد(رپورٹ احمد یٰسین )مصباح الحق کو بھی ریجن سے زیادہ اپنے ڈیپارٹمنٹ پیارا نکلا۔ماسٹر سپنر سعید اجمل نے غیرمعیاری ‘واجبی کارکردگی سے فیصل آباد ریجن کرکٹ ٹیم کو عرش سے فرش پر لا پھینکا۔ٹورنامنٹ سے پہلے بہترین کھلاڑیوں کا کمبی نیشن قرار دی جانیوالی فیصل آباد کی ٹیم سعید اجمل جیسے بڑے نام کی موجودگی کے باوجود ذلت کی اتھاہ گہرائیوں میں گر گئی۔قومی سپنر کی قیادت میں فیصل آباد ریجن کی ٹیم قائد اعظم ٹرافی میں ایک بھی میچ نہ جیت سکی ۔ اور پے در پے شکست…

Read More

مذموم مقاصد کیلئے مصنوعی ٹیکسٹائل بحران‘اصل کہانی کیا ہے

فیصل آباد میں ٹیکسٹائل کے ایک سیکٹر ’’پاور لوم‘‘ سے وابستہ افراد ٹیکسٹائل بحران کا نعرہ لگانے میں مگن ہیں۔ مصنوعی بحران پیدا کردہ بھی انہی کا جو اب نعرے لگاتے نہیں تھکتے۔ پاور لوم مالکان کو چند نام نہاد اور ٹاؤٹ قسم کے مزدور ’’رہنماؤں‘‘ کا ساتھ بھی میسر ہے۔ چند’’ بھولے بھالے ‘‘صحافی بھی ان کے شانہ بشانہ بحران کی خبرین لگا کر حالات کی اصل تصویر سامنے لانے سے گریزاں ہے۔ بحران میں شدت لانے کیلئے مالکان کے چہیتے مزدوروں کے ذریعے ڈرامے رچائے جا رہے ہیں۔…

Read More

ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ: چینی کمپنی کے جنرل مینجرکا دورہ فیصل آباد

فیصل آباد(نیوزلائن)ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پر کام کرنی والی چینی کمپنی کے جنرل مینجر مسٹر لیو فوچوان اور مسٹروانگ چنگ نے فیصل آباد کا دورہ کیا اور ایم ڈٰ واسا فقیر محمد سے ملاقات کی۔ایم ڈی فقیر محمد‘ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی عدنان نثار ،ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل روحان جاویدنے چینی کمپنی کے نمائندوں کو واسا کی کارکردگی ‘ شہر میں پانی کی ضروریات اور فراہمی‘ سیوریج کی صورتحال ‘ شہریوں کو سیوریج کی سہولیات کی فراہمی ‘ سیوریج کے پانی کی ٹریٹمنٹ کے حوالے سے بریفنگ دی۔اس موقع پر ایم ڈی واسا…

Read More

ڈسٹرکٹ ہسپتال میں سموگ بارے آگاہی سیمینار‘ واک ‘پمفلٹ و ماسک تقسیم

فیصل آباد(نیوزلائن)میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرزہسپتال ڈاکٹرعبدالرؤف نے کہا ہے کہ موسمی وماحولیاتی تبدیلی کے باعث پیداشدہ ’’سموگ‘‘سے بچنے کیلئے تمام تراحتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔اس سلسلے میں غیر ضروری طورپر گھروں سے نکلنے سے احتراز کرنے کے علاوہ موٹرسائیکل پر سفر کرتے وقت چہرے پر حفاظتی ماسک اورعینک کااستعمال کریں تاکہ آنکھوں اور سانس کے متاثر ہونے سے محفوظ رہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں سموگ کے حوالے سے آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ حکومت پنجاب نے…

Read More

ایپکا کا لیبرڈیپارٹمنٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ‘نعرے بازی‘سینہ کوبی

فیصل آباد(نیوزلائن)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن نے مطالبات منظورنہ کئے جانے پر فیصل آباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احجاج پیبر ڈیپارٹمنٹ کے سامنے کیا گیا۔مظاہرین کی قیادت ایپکا کے صوبائی صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالعزیزبھٹی ،ڈویژنل صدرچوہدری امتیازاحمدتتلہ،ڈویژنل چیئرمین میاں مقصود احمد،ذوالفقارعلی کاہلوں،سیدتسلیم حسین زیدی،جاویداقبال انجم، ملک نوراحمد،ملک خالدحسین نے کی مظاہرین نے سٹرک پر لیٹ کرصوبائی حکومت کے خلاف شدیدنعرہ بازی اورسینہ کوبی کی۔اس موقع پر ایپکا رہنماں کا کہنا تھاکہ پنجاب حکومت کے عہدیداران مطالبات کی منظوری میں جان بوجھ کر تاخیرکررہے ہیں،سرکاری ملازمین کے گذشتہ مظاہروں میں…

Read More

بیروزگاری: 1نوجوان پھندے سے جھول گیا‘ دوسرا زہر کھا کر مرگیا

فیصل آباد(نیوزلائن)بے روزگاری اور حالات سے تنگ ایک نوجوان پھندے سے جھول کر زندگی کاخاتمہ کر بیٹھا جبکہ ایک نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ نیوز لائن کے مطابق راجہ چوک ڈی بلاک غلام آباد کے رہائشی حسن علی کے جواں سالہ بیٹے نے گلے میں پھنداڈالا اور پنکھے کے ساتھ لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔خود کشی کا دوسرا واقعہ نواحی علاقے ساہیانوالہ میں پیش آیا۔جہاں چک نمبر 23ج ب کے نوید ولد عمیر نے گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں…

Read More

پاکستان عالمی معیار کا اسلحہ برآمد کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے‘خالد لطیف

فیصل آباد (نیوزلائن) پاکستان آرڈننس فیکٹری مسلح افواج کی دفاعی ضروریات کو مقامی طور پر پورا کرنے کے علاوہ فاضل پیداوار برآمد بھی کر رہی ہے جبکہ فاضل استعداد کار کی کمرشلائزیشن کیلئے 13 ذیلی ادارے خاموش مجاہد کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار واہ انڈسٹریز کے ڈائریکٹر خالد لطیف نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ قیام پاکستان سے قبل برصغیر میں اسلحہ سازی کی 16 فیکٹریاں تھیں لیکن پاکستان کے حصے میں ایک…

Read More

فیصل آباد میں عدلیہ کے زیراہتمام جینڈر حساسیت سیمینار کا انعقاد

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد ضلعی عدلیہ کے زیراہتمام جینڈر حساسیت بارے سیمینارمنعقد ہوا ۔ سیشن کورٹ کے کانفرنس روم میں ہونیوالی تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمدعبدالناصرتھے ۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری غلام رسول‘سینئر سول جج عثمان علی اعوان اور سول ججز بھی موجود تھے۔سیمینار کے دوران خواتین ججز نبیلہ عامر،صائمہ آصف،شازیہ حسن اور نائلہ ظفر نے جینڈرحساسیت کانظریہ،سرکاری ونجی اداروں میں خواتین کو ملازمت کے مقام پر بعض مسائل اورخواتین کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے بعض قوانین اور ان میں ترامیم وسزاؤں کے…

Read More