آٹھ بازاروں کو وہیکل فری بنانے‘ انڈر گراؤنڈ پارکنگ کا منصوبہ

فیصل آباد(احمد یٰسین)فیصل آباد کے ’’ڈاؤن ٹاؤن‘‘ لائلپور(آٹھ بازاروں) کی بیوٹیفکیشن کا ماسٹر پلان تیار کر لیا گیا۔منصوبے کے تحت آٹھ بازاروں کو مکمل طور پر وہیکل فری بنایا جائے گااور انڈر گراؤنڈ پارکنگ کرکے آٹھ بازاروں کو درپیش پارکنگ کا مسئلہ بھی ہمیشہ کیلئے حل کرلیا جائے گا۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد کے آٹھ بازاروں میں ٹریفک اور پارکنگ کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے اور ڈاؤن ٹاؤن کو سٹیٹ آف دی آرٹ خوبصورت بنانے کا ماسٹر پلان تیار کیا یا ہے اور اسے منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں…

Read More

ایف بی آر کے انٹیلی جنس ونگ میں جعلی نوٹس کاپراسرار دھندہ‘ کروڑوں کا گھپلا

فیصل آباد(ندیم جاوید سے) ریجنل ٹیکس آفس فیصل آباد میں ایف بی آر کے انٹیلی جنس ونگ نے جعلی نوٹس جاری کرکے بزنس کمیونٹی کو لوٹنے کا دھندہ شروع کردیا۔چند سالوں میں ہزاروں جعلی ٹیکس نوٹس جاری کرنے اور بزنس کمیونٹی سے نذرانے لے نوٹس پھاڑ دئیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔نوٹس کے اجراء کے ریکارڈ اور کارروائی کے ریکارڈمیں اتنے بڑے پیمانے پر فرق نے ایف بی آر حکام کو چونکا دیا۔ نیوزلائن کے مطابق ریجنل ٹیکس آفس میں انٹیلی جنس و انویسٹی گیشن ونگ کے بعض افسران نے…

Read More

فیصل آباد پارکنگ کمپنی میں50کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد پارکنگ کمپنی میں اڑھائی سال کے دوران 50کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن اور بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔نفع بخش اداروں سمیت شہر بھر کا پارکنگ چارج لینے کے باوجود کمپنی نے ’’پارکنگ پلازہ‘‘ کیلئے ایک پائی خرچ نہیں کی۔اور نہ ہی ضلعی حکومت کو ایک پائی کا منافع ادا کیا ہے الٹا نفع بخش پارکنگ پوائنٹس کو’’ گھاٹے کا سودا‘‘ بنا ڈالا۔نیوزلائن کے مطابق مارچ 2015میں بنائی گئی فیصل آباد پارکنگ کمپنی نے سابقہ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے ایک اعلیٰ افسر کی آشیر باد سے…

Read More

فرقہ وارانہ فسادات کروانے کی خوفناک سازش بے نقاب

فیصل آباد(نیوزلائن) فیصل آباد میں شیعہ سنی فسادات کروانے کی خوفناک سازش پکڑی گئی ۔پولیس اور انتظامیہ نے موثر پلاننگ اور فوری فیصلے سے سازش ناکام بنا ڈالی۔چہلم کے راستوں پر احتجاجی مظاہروں کی آڑ میں تصادم اور فسادات کو ہوا دینے کی سازش کرنے والوں کو حکام نے فوری کارروائی اور احتجاج منتشر کرکے ناکام بنایا۔سازش کا حصہ بننے والوں کو پابند سلاسل کردیا گیا۔نیوزلائن کے مطابق چہلم امام حسین ؑ کے موقع پربعض سازشی عناصر کی طرف سے چہلم کے جلوسوں ‘ مجالس کو نشانہ بنانے کی سازش…

Read More

خواتین پولیس اہلکاروں کو بم ڈسپوزل ٹریننگ کروانے کا فیصلہ

فیصل آباد(نیوزلائن)پنجاب پولیس کی لیڈیز اہلکاروں کو بم ڈسپوزل کی خصوصی تربیت کروانے اور ہنگامی حالات میں بم ڈسپوزل کی ڈیوٹی ہی لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد سمیت پنجاب کے تمام اضلاع سے منتخب خواتین اہلکاروں کو لاہور ٹریننگ سنٹر میں تین ہفتے کی ٹریننگ دی جائے گا۔ ٹریننگ کیلئے تمام اضلاع سے نوجوان‘ ایکٹو اورتعلیم یافتہ خواتین اہلکارچنی جا رہی ہیں۔ ٹریننگ کا باقاعدہ آغاز دسمبر کے پہلے ہفتے میں ہوگا تاہم اس کیلئے تمام اضلاع سے نام مانگ لئے گئے ہیں اور منتخب…

Read More