نواز شریف کی سیاسی شہادت کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی‘پیپلز پارٹی

فیصل آباد (نیوزلائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے ڈویثرنل صدر سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ ن لیگ تصادم کی راہ پر گامزن ہے عدلیہ پر ہر روز بلا جواز بد ترین تنقید کر کے کون سے نظریے کا پر چار کررہے ہیں نواز شریف ایک نظریے کا نام نہیں بلکہ ملکی وسائل لوٹنے والے مفاداتی ٹولے کا نام ہے نواز شریف اداروں پر دباؤ بڑھانے کیلئے کوشاں ہیں لیکن سیاسی شہادت نصیب نہیں ہوگی پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب سمیت پورے ملک میں انشاء اﷲ کامیاب ہوگی اور ہمارے بدترین مخالفوں کے نظریے…

Read More

ڈولفن فورس کی مہارت کا بھانڈا سیونٹی سوار منچلوں نے پھوڑدیا

فیصل آباد(نیوزلائن)ڈولفن فورس کے اعلیٰ تربیت یافتہ اہلکاروں کی مہارت کا بھانڈا موٹرسائیکل سوار منچلے نوجوانوں نے پھوڑ دیا۔سیونٹی موٹرسائیکل کی رفتار کا مقابلہ ڈولفن کی ہیوی بائیک کر سکی اور نہ فورس کے اہلکاروں کی ’’اعلیٰ‘‘ تربیت ہی کسی کام آئی۔سیونٹی سواروں نے غلام محمد آباد کی کھلی سڑکوں اور بازاروں میں کئی کلومیٹر تک ڈولفن کی ’’زگ زیگ ‘‘دوڑ لگوا ئی اور پھر پراسرار طور پر غائب ہوگئے ۔ ڈولفن فورس کے جوانوں کو دوڑ میں شکست کے ساتھ زمین چاٹ کر زخموں سے بھی چور ہونا پڑا۔نیوزلائن…

Read More

سکیورٹی یا۔۔؟:چینی باشندوں کے نائٹ شفٹ میں کام کرنے پر پابندی

فیصل آباد(نیوزلائن) چینی باشندوں کے نائٹ شفٹ میں کام کرنے اور رات کے وقت گھروں ‘ ہوسٹل‘ ہوٹل سے باہر نکلنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ فیصل آباد میں مختلف ترقیاتی پراجیکٹس پر کام کرنے والے چینی باشندوں کے حوالے سے سکیورٹی اداروں کو ہدائت کی گئی ہے کہ ان کی رات کے اوقات میں ان کی اقامت گاہوں پر موجودگی یقینی بنائی جائے ۔ رات کے وقت انہیں کسی بھی صورت باہر نی نکلنے دیا جائے۔ رات کے وقت انہیں بازاروں‘ مارکیٹوں میں نکلنے دیا جائے نہ رکنگ…

Read More

انڈسٹری نے دریاؤں کو آلودہ کرکے آبی حیات کیلئے خطرہ بڑھا دیا

فیصل آباد(نیوزلائن)وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی کا کہنا ہے کہ پانی کی آلودگی مچھلیوں اور دیگر آبی حیات کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے اور کہا کہ زرعی ،صنعتی و دیگر زرائع دریاؤں کو خطرناک حد تک آلودہ کر رہے ہیں جس سے مچھلیوں کی افزائش اور سائز کاچھوٹا ہونا جیسے مسائل سامنے آ رہے ہیں۔ورلڈ فیشریز ڈے کے حوالے سے شعبہ زوالوجی کے زیر اہتمام منعقدہ ایک روزہ سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے ہمارے ملک میں مچھیرے…

Read More

پچاس کروڑ کی جاری ترقیاتی سکیموں پر کام تیز کرنے کا حکم

فیصل آباد(نیوزلائن)ڈپٹی کمشنر سلمان غنی نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں 50 کروڑ 85 لاکھ روپے سے عوامی فلاح و بہبود اور علاقائی ترقی کی جاری 13 سکیموں کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے ۔ اس ضمن میں سست روی قابل قبول نہیں ۔ انہوں نے یہ ہدایت ایک اجلاس کے دوران ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے جاری کی جس میں ڈائریکٹر انجینئرنگ ایف ڈی اے اصغر علی اور ڈائریکٹر واسا سمیت سپورٹس ‘ پبلک ہیلتھ…

Read More

گنے کے کاشتکاروں کا استحصال نہیں ہونے دینگے‘ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

فیصل آباد(نیوزلائن)اے ڈی سی ریونیو فیصل آباد محمد شاہد کا کہنا ہے کہ فیصل آباد میں گنے کے کاشتکاروں کا استحصال نہیں ہونے دیں گے اور گنے کی فروخت کے سلسلے میں مڈل میں کو قطعا برداشت نہیں کیا جائے گا اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کرشنگ سیزن کی مکمل مانیٹرنگ کی جائے گی ۔ کرشنگ سیزن کے حوالے سے انتظامی افسران ‘ محکمہ زراعت ‘ شوگر ملز نمائندوں اور کاشتکاروں کی مشترکہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گنے کے غیر قانونی کنڈوں کو…

Read More

فیصل آباد میں جعلی کرنسی پھیلانے کا خوفناک منصوبہ

فیصل آباد(احمد یٰسین)فیصل آباد کی کرنسی مارکیٹ میں جعلی نوٹ پھیلانے کا خوفناک منصوبہ سامنے آیا ہے۔کرنسی مافیا پاکستانی اور غیرملکی نوٹ مختلف طریقوں سے مارکیٹ میں پھیلا رہا ہے ۔اہم کاروباری شخصیات‘ کرنسی ایجنٹ ‘ بنک افسران اس مافیا کا حصہ ہیں جبکہ سیاسی رہنما اور پولیس و انتظامی افسران ان کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔میڈیا سے وابستہ چند افراد کے بھی اس کرنسی دھندے میں شال اور مافیا کی سرپرستی کرتی ہیں۔جعلی کرنسی مافیا کے چند افرادکو ایک پولیس پارٹی نے مافیا میں ہی شامل ایک پولیس…

Read More

پارکنگ کمپنی کا امتیازی قانون: افسر سرکاری، ماتحت پرائیویٹ ملازم

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد پارکنگ کمپنی نے ملازمت کے حوالے سے پاکستانی قوانین کی بھی کھلی خلاف ورزی شروع کر رکھی ہے ۔افسران اور ملازمین کیلئے الگ الگ قواعد اور قوانین رکھے ہوئے ہیں۔کمپنی میں افسران تو سرکاری لگائے ہیں جبکہ ماتحت ملازمین کی بھرتی ڈیلی ویجز اور پرائیویٹ ملازم کے طور پر کی جارہی ہے۔ ملازمین کو ملازمت کے حوالے سے کوئی تحفظ دیا جا رہا ہے اور نہ ان کا کسی بھی قسم کا کوئی سروس سٹرکچر ہے۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد پارکنگ کمپنی نے اپنے ورکرز کی…

Read More