تجارتی عدم توازن ملکی معیشت کو تباہ کردیگا‘ عمار سعید شیخ

فیصل آباد (نیوزلائن)اپٹما کے وائس چیئرمین عمار سعید شیخ نے تجارتی عدم توازن اور بڑھتے ہوئے ملکی قرضو ں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی وجہ سے وہ معاشی اشریے دھندلا گئے ہیں جو ماضی قریب میں اصلاحات کی وجہ سے بہتر ہوئے تھے رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں تجارتی خسارہ بارہ ارب ڈالر ہوگیا ہے باوجود اس کے کہ برآمدات میں کچھ بہتری ریکارڈ کی گئی ہے اسی طرح پاکستان پر بیرونی قرضوں کا بوجھ بیاسی ارب دالر سے تجاوز کرگیا…

Read More

بے نظیر بھٹو سنٹر اصل کام بھول کر ڈینگی ’’بخار ‘‘میں مبتلا

فیصل آباد(نیوزلائن)خواتین پر تشدد کی روک تھام کیلئے بنایا گیا بے نظیر بھٹو ہیومن رائٹس سنٹر برائے خواتین اپنا اصل کام بھول کر انسداد ڈینگی کارروائیوں کے بخار میں مبتلا ہو گیا۔ خواتین پر تشدد کے خلاف عوامی شعور اجاگر کرنے کیلئے سیمینارز اور لیکچرز کی بجائے خواتین کے حقوق کیلئے مختص فنڈز ڈینگی ‘ ڈینگی کی گردان میں اڑائے جانے لگے۔ نیوزلائن کے مطابق بے نظیر بھٹو سنٹر نے طویل عرصہ سے خواتین کے حقوق اور عدم تشدد کے حوالے سے کوئی سیمینار اور ورکشاپ کا انعقاد نہیں کیا۔خواتین…

Read More

گلی محلوں میں ترقیاتی کاموں کیلئے ساڑھے 92 کروڑکے فنڈز منظور

فیصل آباد (نیوزلائن) حکومت پنجاب کے لوکل گورنمنٹ ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت ضلع بھر کی تمام یونین کونسلز میں 92 کروڑ 60 لاکھ روپے کے فنڈز سے گلیوں کی پختگی و ناالیوں کی تعمیراور دیگر ترقیاتی سکیموں کا جال بچھایا جائیگا اس سلسلے میں ہر یونین کونسل کی سطح پر ترقیاتی سکیموں کا انتخاب کرکے پی سی ون تیار کر لیا گیا ہے ۔ یہ بات ڈسٹرکٹ سیٹرنگ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ ڈویلپمنٹ پیکج کے اجلاس میں بتائی گئی اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سلمان غنی ‘ ایم این اے میاں…

Read More

آئی جی پنجاب کا پولیس کو میڈیا سے بناکر رکھنے کا حکم

فیصل آباد(نیوزلائن)آئی جی پنجاب نے صوبہ بھر کے پولیس افسران کو میڈیا کیساتھ تعلقات بہتر کرنے کی ہدائت کی ہے۔ آئی جی آفس کی طرف سے تمام اضلاع کے پولیس افسران کو بھجوائے گئے حکم نامے میں سی پی اوز‘ ڈی پی اوز‘ ایس پی ، ڈی ایس پی حضرات ‘ ایس ایچ اوز اور دیگر اہلکاروں اور افسران کو سختی کیساتھ ہدائت کی گئی ہے کہ میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ تعلقات بہتر رکھے جائیں۔ ان کے ساتھ معاملات خراب نہ کئے جائیں۔آر پی او فیصل آباد اور سی…

Read More

سود خور کا قسط نہ ملنے پر حملہ‘مقروض کی 6سالہ بچی مار دی

فیصل آباد (نیوزلائن) فیصل آباد کے نواحی علاقے میں سود خور نے قرضے پر منافع کی قسط بروقت نہ ملنے پر مقروض کے گھر پر دھاوا بول دیا۔ مقر وض کو ڈرانے دھمکانے کیلئے اس پر سیدھی فائرنگ کی مگر مقروض کی بجائے اس کی کم سن بچی گولیوں کا نشانہ بن کر زندگی کی بازی ہار گئی۔نیوزلائن کے مطابق نواحی علاقے ملکھانوالہ میں اجمل نامی شخص نے وارث نامی شہری پر فائرنگ کی مگر اس کی بجائے اس کی چھے سالہ بیٹی خدیجہ گولیوں کا نشانہ بن گئی۔اسے ہسپتال…

Read More

فیصل آباد پولیس کے عقوبت خانے میں مزدوروحشیانہ تشدد سے جاں بحق

فیصل آباد (نیوزلائن)فیصل آباد پولیس نے محنت کش کو اغواء کے بعد عقوبت خانے میں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔غیرقانونی حراست کے دوران پولیس محنت کش سے ناکردہ جرائم منوانے کی کوشش میں تھی مگر وحشیانہ تشدد نے اس کی حالت غیر کردی۔ پولیس اہلکار اسے طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جانے کی بجائے موقع سے رفو چکر ہوگئے۔وحشیانہ پولیس تشددکا شکار محنت کش پولیس کے عقوبت خانے میں ہی دم توڑ گیا۔پولیس اہلکاروں کے خلاف اغواء اور قتل سمیت سنگین نوعیت کی دفعات…

Read More

کمپیوٹرائزڈ لینڈ ریکارڈ سنٹرسے اربوں کی اراضی کے جعلی انتقال

فیصل آباد(ندیم جاویدسے )پٹواریوں کی کرم فرمائیوں کے تدارک کیلئے بنائے گئے کمپیوٹرائزڈ لینڈ ریکارڈ سنٹر نے پٹواریوں کو بھی مات دیدی ہے ۔ اربوں روپے مالیت کی سرکاری و نجی اراضی کے جعلی انتقال کئے جانے کا سکینڈل سامنے آگیا۔ لینڈ ریکارڈ سنٹر کے اعلیٰ افسران سمیت درجنوں سرکاری ملازمین ‘ اعلیٰ حکومتی شخصیات کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت نیوزلائن کو مل گئے ۔بااثر ملزمان کو بچانے کیلئے ایوان اقتدار کے مکین سرگرم ہوگئے اہم شخصیات کو بچانے کیلئے ’’قربانی کے بکروں‘‘ کی تلاش کی جا رہی…

Read More