فیصل آباد لٹریری فیسٹیول میں فیصل آباد اور فیصل آباد کا ادب ندارد

فیصل آباد(احمد یٰسین)فیصل آباد لٹریری فیسٹیول میں فیصل آباد اورفیصل آباد کی ادبی تاریخ نظر پائی گئی اور نہ فیصل آباد کے ادیبوں و شاعروں کو ہی جگہ مل سکی۔ فیصل آباد آرٹس کونسل کی نااہل انتظامیہ نے بھی پرائیویٹ تقریب کو ’’فیصل آباد لٹریری فیسٹیول‘‘ کا نام دینے پر کوئی اعتراض کیا اور نہ ضلعی انتظامیہ ادب کی آڑ میں کمرشل مفادات لئے سجائی جانیوالی تقریب کو سمجھنے میں کامیاب ہوئی ۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد آرٹس کونسل میں ضلعی انتظامیہ کی اشیرباد سے ہونیوالی ایک پرائیویٹ تقریب کو…

Read More

تحریک انصاف کے حمائت یافتہ محمد اصغر چناب کلب کے سیکرٹری منتخب

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد میں ایلیٹ کلاس کے واحد پبلک سیکٹر ’’کلب‘‘ کے الیکشن میں تحریک انصاف کے حمائت یافتہ محمد اصغر سیکرٹری منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کے مدمقابل پیپلزپارٹی کے اہم رہنما کے بھائی تھے۔ جبکہ ان کے پیش رو اسد محمود بھی پیپلزپارٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔ چناب کلب کا اجلاس عام ڈپٹی کمشنر سلمان غنی کی زیر صدار ت منعقد ہوا۔اجلاس میں مختلف رپورٹس کی منظوری دی گئی ۔ اس موقع پر ہونیوالے الیکشن میں 3058ووٹروں میں سے 2318ووٹروں نے حق رائے دہی استعمال کیا۔محمد اصغر 1190ووٹ…

Read More

فیصل آباد پولیس ’’ولی‘‘ ہوگئی‘ نیتوں کا حال بھی جاننے لگی

فیصل آباد(نیوزلائن)پولیس کے بارے میں عام تاثر یہ پایا جاتا ہے کہ وہ کام کم کرتی ہے اور عوام کو تنگ زیادہ کرتی ہے۔ڈکیتی ‘ راہزنی کے ملزم پکڑنا تو پولیس کیلئے انتہائی مشکل کام سمجھا جا رہا ہے اور بڑھتی ہوئی وارداتوں نے پولیس کے حوالے سے عوامی سطح پر امیج کو بہت ہی خراب کردیا ہے۔ مگر اب فیصل آباد پولیس ایسا کارنامہ بھی سرانجام دے رہی ہے کہ اگروہ سچ ہو تو بلاشبہ فیصل آباد پولیس کو ’’ولی‘‘ قرار دیا جا سکتا ہے اور اگر وہ سچ…

Read More

گرلز کالج ایوب ریسرچ میں خواتین پر تشدد کیخلاف آگاہی سیمینار

فیصل آباد(نیوزلائن)پنجاب کمشن برائے حقوق خواتین حکومت پنجاب کے زیراہتمام خواتین پر تشدد کیخلاف آگاہی کی جاری مہم کے سلسلے میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ایوب ریسرچ جھنگ روڈ میں سیمینارمنعقد ہوا۔ممبرپنجاب کمشن برائے حقوق خواتین شازیہ جارج اس موقع پر مہمان خصوصی تھیں جبکہ ڈویژنل کوآرڈینیٹر پنجاب کمشن اختر عباس لک،صدرگرلز گائیڈ ایسوسی ایشن آمنہ احسان،پرنسپل سائرہ خانم اور دیگر کے علاوہ طالبات بھی موجود تھیں۔ممبر پنجاب کمشن برائے حقوق خواتین نے کہا کہ کمشن کی جانب سے خواتین پر تشدد کے خلاف وسیع آگاہی مہم جاری ہے۔اس ضمن…

Read More

یارن ایکسپورٹ پر چار فیصد ڈرابیک ختم کیا جائے‘ رانا اخلاق

فیصل آباد(نیوزلائن)سابق چیئر مین آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن رانااخلاق احمدنے حکومت سے مطالبہ کیا ہے یارن کی ایکسپورٹ پر 4فیصد ڈرا بیک ختم کیا جائے نیز ڈی ٹی آر ای اسکیم کے تحت یار ن کی امپورٹ کی اجازت دی جائے،مقامی منڈیوں میں کاٹن یارن کی قیمتوں میں تیزی کے ساتھ اضافے کے رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں کہا کہ یارن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور عدم دستیابی کے ویلیوایڈیڈ ٹیکسٹائل سیکٹر پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور حالیہ مقامی منڈیوں…

Read More

اگا دوڑ۔پچھاچوڑ،پہلا بنا نہیں:دوسرے‘تیسرے پارکنگ پلازہ کا منصوبہ بھی فائنل

فیصل آباد(ندیم جاوید)فیصل آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ناقص منصوبہ بندی ‘ بدانتظامی اور ’’اگا دوڑ۔پچھا چوڑ‘‘ کی بہترین مثال قائم کردی۔فنڈز کی عدم فراہمی اور ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے بیرون چنیوٹ بازار پارکنگ پلازہ کا پلان چوپٹ ہو چکا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ نے ذیل گھر کچہری بازار کی جگہ پر دوسرے اور بیرون کارخانہ بازار پرانے کارپوریشن آفس کی جگہ پر تیسرے دیوہیکل پارکنگ پلازہ کا منصوبہ تیار بھی کر لیا ہے۔ منصوبوں کیلئے فنڈز کی فراہمی ہنوز سوالیہ نشان ہے ۔نیوزلائن کے مطابق بیرون چنیوٹ…

Read More