اندھیر نگری چوپٹ راج:30رہائشی سکیمیں بغیر قبرستان منظورہو گئیں

فیصل آباد(نیوزلائن)ایف ڈی اے حکام نے اندھیری نگری چوپٹ راج کی مثال قائم کردی‘ ڈی جی اور دیگر ایف ڈی اے افسران نے اندھا دھند دستخط کرکے قواعد و ضوابط پرپورا نہ اترنے والی رہائشی کالونیوں کو بھی منظوری دیدی۔رہائشی سکیموں کی دستاویزات چیخ چیخ کر اعلان کرتی رہیں کہ یہ کالونی قواعد پر پورا نہیں اترتیں مگر ایف ڈی اے کے نوٹوں کی چمک سے اندھے ہونیوالے افسران نے یہ چیخ و پکار سنی اور نہ عوام کی مشکلات کا اندازہ کیا 30ایسی کالونیوں کی منظوری دیدی جس کے…

Read More

فیصل آباد: ایک دن میں دو مبینہ پولیس مقابلے‘اہلکار زخمی‘ڈاکو ہلاک

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد میں ایک ہی دن میں دو مبینہ مشکوک پولیس مقابلوں کے دوران ڈولفن فورس کے دو اہلکا زخمی ہو گئے جبکہ دو گرفتار ’’ڈاکو‘‘ مارے گئے۔ دونوں مقابلوں میں پولیس نے سرکاری گن سے ایک گولی بھی نہ چلائی۔ زخمیوں کو الائیڈ ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے جبکہ ڈاکوؤں کی لاشیں ان کے لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد میں یکے بعد دیگر دو پولیس مقابلے ایک ہی دن ہوئے ۔ دونوں مقابلے ہی مشکوک قرار دئیے جا رہے…

Read More

لاہور جسم فروشی کی سب سے بڑی منڈی ‘پنجاب حکومت کی رپورٹ

فیصل آباد(احمد یٰسین)پنجاب میں جسم فروشی کاسب سے بڑا مرکز صوبائی دارالحکومت لاہور ہے۔پورے پنجاب کی جسم فروش خواتین کا ایک تہائی لاہور میں پایا جاتا ہے۔دوسرے نمبر پر موجود فیصل آبادکے حالات کو بہتر نہیں کہا جا سکتا لیکن لاہور کی نسبت یہاں انتہائی خوشگوار صورتحال اور اخلاقی تقاضوں میں لاہور کی نسبت فیصل آباد انتہائی بہتر پوزیشن پر ہے۔ جسم فروشی میں تیسری پوزیشن ملتان کی ہے تاہم آبادی کے تناسب سے دیکھا جائے تو ملتان میں لاہور کے بعد سب سے زیادہ حالات خراب ہیں۔یہ انکشافات کسی…

Read More

غیر اخلاقی ویڈیوز بھجوانے پر جعلی پیر کے خلاف مقدمہ درج

فیصل آباد(نیوزلائن) تعویز لینے کیلئے آنے والی خاتون کو ہراساں کرنے اور غیر اخلاقی ویڈیوز بھجوانے پر جعلی پیر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق تھانہ سمن آباد کے علاقہ زاہد ٹاﺅن کی رہائشی یاسمین نے ایڈیشنل سیشن جج ندیم وسیر کی وساطت سے مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیارکیا ہے کہ میاں شبیر تعویز گنڈے کا کام کرتا تھا جس کے پاس میں تعویز لینے گئی جس نے تعویز دینے کے عوض 12 ہزار روپے وصول کئے تو اس نے میرا موبائل نمبر حاصل کرلیا…

Read More

سوئی کی چبھن سے سکون لینے میں فیصل آباد بازی لے گیا

فیصل آباد(نیوزلائن)پنجاب حکومت نے انکشاف کیا ہے کہ صوبے کا دوسرا بڑا شہر فیصل آبادانجکشن سے نشہ کرنے والوں کی تعداد کے حوالے سے پہلے نمبر پر ہے۔ صوبے کے سب بڑے صنعتی مرکز میں دس ہزار سے زائدایسے ’’جہاز‘‘ پائے جاتے ہیں جو انجکشن کے ذریعے ’’فیول‘‘ حاصل کرکے دماغ کی بیٹری چارج کرکے مصنوعی سکون حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق پنجاب حکومت نے یہ انکشاف اپنی ایک رپورٹ میں کیا ہے۔ صوبے کے دس بڑے شہروں میں کئے گئے اس سروے میں سامنے آیا…

Read More

فیصل آباد میں صرف64رہائشی کالونیاں منظور شدہ‘باقی سب غیرقانونی

فیصل آباد(ندیم جاوید)فیصل آباد کی صرف 64رہائشی کالونیاں منظور شدہ ہیں جبکہ ان کے علاوہ باقی سب غیرقانونی ہیں۔ قوانین کی رو سے غیرقانونی رہائشی سکیموں کی خریدوفرخت ممنوع‘ روائتی و غیرروائتی میڈیا کے ذریعے ان کی تشہیر خلاف قانون جبکہ انکی رجسٹری اور انتقال کرناجرم ہے۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد میں صرف 64رہائشی کالونیاں منظور شدہ ہیں۔فیصل آباد ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے ان 64رہائشی کالونیوں کے علاوہ ضلع بھر میں بنی ہوئی پرائیویٹ رہائشی سکیموں کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔ایف ڈی اے حکام کے مطابق منظور شدہ کالونیوں…

Read More

فیصل آباد کی 31سڑکوں پر سینکڑوں غیر قانونی رکاوٹوں کا انکشاف

فیصل آباد(نیوزلائن) ٹریفک انجینئرنگ اینڈ پلاننگ ایجنسی(ٹیپا)کی اجازت کے بغیر شہری اداروں کی طرف سے 31 سے زائد سڑکوں پر خلاف قانون تقریباً پونے تین سو آئی کیٹس‘ آئرن سپیڈ بریکرز اور سٹڈز لگائے جانے کا انکشاف ہوا ہے اور منصوبہ بندی کے بغیر بنائے گئے سپیڈ بریکرز پر اڑھائی کروڑ روپے سے زائد مالیت کے فنڈز صرف کرنے کے باوجود نہ صرف آئے روز کے حادثات میں اضافہ ہورہا ہے بلکہ غیر ہموار ٹریفک روانی کے باعث شہریوں کی ذہنی اذیت روز بروز بڑھتی جا رہی ہے۔ پراونشل ٹریفک…

Read More

فیصل آباد کی10 نہروں کو پختہ بنانے کیلئے50کروڑکے فنڈز مختص

فیصل آباد(نیوزلائن)پنجاب حکومت نے کسان پیکج کے تحت نہروں کو پختہ بنانے کیلئے فیصل آباد زون کی دس نہروں کیلئے پچاس کروڑروپے کے فنڈز کی منظوری دیدی ہے۔ نیوزلائن نہروں کو پختہ بنانے کیلئے اربوں روپے کے فنڈز جلد جاری کئے جائینگے جس کے بعد ہنگامی بنیادوں پر اس میگاپراجیکٹ پر کام کا آغاز کردیا جائیگاحکام کا کہنا ہے کہ نہروں کی پختگی سے نہ صرف نہری پانی کے ضیاع کو روکا جا سکے گا بلکہ ٹیل تک نہری پانی کی رسائی بھی ممکن ہو سکے گی نہری پانی ملنے…

Read More

فرنٹ ڈیسک عملے کو تھانیداروں کی جاسوسی کیلئے استعمال کرنے کا فیصلہ

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد پولیس کے کرتا دھرتاؤں نے فرنٹ ڈیسک عملے کوتھانوں میں تعینات اہلکاروں کی جاسوسی کیلئے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔فرنٹ ڈیسک عملے کو تھانیداروں اور محرروں کی کاکردگی مانیٹر کرنے ‘ آپریشنز ‘ انکوائری اور تفتیش کے معاملات کا جائزہ لے کر حکام کو رپورٹس بھجوانے کی ہدائت کی جا رہی ہے۔ نیوزلائن کے مطابق اس کیلئے ضلع بھر کے تھانوں کو 13سرکلز میں تقسیم کرکے ہر سرکل میں ایک فرنٹ ڈیسک اہلکار تعینات کیا جائے گا اور ان کے ذریعے تھانیداروں کی جاسوسی کروائی جائے…

Read More

پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کیساتھ آج بھی غلاموں جیسا سلوک

فیصل آباد(احمد یٰسین)پنجاب حکومت تھانوں ‘ کچہریوں‘ جیلوں کا ماحول تبدیل کرنے کے دعوے اور نعرے تو بہت لگاتی ہے مگر عملی طور پر ایسا کچھ بھی کرنے میں کامیاب نہیں ہو پائی۔ جیلوں کا ماحول آج بھی ایسا ہی ہے کہ قیدیوں کیساتھ غلاموں جیسا سلوک کیا جاتا ہے۔ آج بھی ’’وڈے جیلر‘‘ کے آنے پر شہنشاہ معظم کی آمد کا بگل بجتا ہے اور ’’با ادب با ملاحظہ ہوشیار۔۔ عالی پناہ تشریف لاتے ہیں‘‘کی عملی تفسیت پیش کی جاتی ہے۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد سمیت پنجاب بھر…

Read More