فیصل آباد آرٹس کونسل تھیٹروں سے ’’جگا ٹیکس‘‘ وصول کرنے لگی

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد آرٹس کونسل نے شہر کے تمام تھیٹروں میں لگنے والے سٹیج ڈراموں سے ’’جگا ٹیکس‘‘ وصول کرنا شروع کر دیا۔ خصوصی ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کے سٹیج ڈرامہ کے اجازت نامے میں رکاوٹیں پیدا کی جاتی ہیں جبکہ ’’خصوصی ٹیکس‘‘ کیخلاف آواز اٹھانے والوں کو بلیک لسٹ کرنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔نیوزلائن کے مطابق آرٹس کونسل حکام اپنے عہدے اور اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہئے شہر کے مختلف تھیٹروں میں لگنے والے سٹیج ڈراموں سے ’’خصوصی ٹیکس‘‘ وصول کر رہے ہیں۔خصوصی ٹیکس ہفتہ وار…

Read More

فیصل آباد میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے اور سرگرمیوں کا انکشاف

فیصل آباد(احمد یٰسین)فیصل آباد میں دہشت گردوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ دہشت گرد شہر کے مختلف علاقوں میں بھاری اسلحے سمیت دندناتے پھرتے ہیں۔ پولیس ‘ ایلیٹ فورس ‘ حساس ادارے ‘ ان کی سرگرمیاں مانیٹر کرنے اور روکنے میں ناکام ثابت ہو رہے ہیں جبکہ سپیشل برانچ اور پولیس کا انٹیلی جنس ونگ دہشت گردوں کی شہر میں سرگرمیوں کی رپورٹس حاصل کرنے میں بری طرح ناکام ثابت ہوئے ہیں۔سی ٹی ڈی نے شہر میں کھلے عام دندناتے پھرتے دہشت گردوں میں سے سات کو دو مختلف…

Read More

چن ون اور چناب لمیٹڈ33کروڑ روپے کے ٹیکس نادہندہ نکلے

فیصل آباد(ندیم جاوید)معروف صنعتی امپائر ’’چناب گروپ‘‘ 33کروڑروپے سے زائد کا ٹیکس نادہندہ نکلا۔ایف بی آر حکام نے چناب گروپ کے ٹیکس نادہندہ ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ چناب گروپ کے چیف ایگزیکٹوکا کہنا ہے کہ ٹیکس والوں کیساتھ صنعتکاروں کے ایسے معاملات چلتے رہتے ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق ’’چناب گروپ ‘‘ کے نام سے کام کرنے والا صنعتی گروپ بڑے ٹیکس نادہندگان میں شامل پایا گیا ہے۔چناب گروپ کے چن ون اور چناب لمیٹڈ کے نام سے دو ادارے ایف بی آر کے پاس رجسٹرڈ ہیں۔دو ارب روپے…

Read More

سینئر صحافی اعجاز حشمت خاں اور غلام محی الدین کا تعزیتی ریفرنس

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس کے سابق صدر غلام محی الدین اور سینئر صحافی اعجاز حشمت خاں کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا۔ تعزیتی ریفرنس کا اہتمام پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے کیا ۔ریفرنس کے دوران دونوں صحافیوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کی وفات کو فیصل آباد کی صحافت کیلئے ایک بڑا نقصان قرار دیا۔اس موقع پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سابق سیکرٹری جنرل شمس الاسلام ناز نے انتہائی جذباتی انداز…

Read More

جڑانوالہ کے شہریوں کا طلال چوہدری کیلئے تلاش گمشدہ مظاہرہ

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد کے نواحی علاقے جڑانوالہ کے شہریوں نے اپنے ن لیگی رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری کوتلاش کرنے کیلئے مظاہرہ کیا۔ طویل عرصہ سے اپنے حلقہ انتخاب سے غائب ن لیگی وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کیلئے مظاہرین نے تلاش گمشدہ کے کتبے اٹھا رکھے تھے۔نیوزلائن کے مطابق جڑانوالہ میں ن لیگی وزیر مملکت طلال چوہدری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ مظاہرین نے طلال چوہدری کی تلاش گمشدہ والے کتبے اٹھا رکھے تھے اور اس کے عرصہ دراز سے اپنے حلقہ انتخاب سے غائب رہنے پر…

Read More