فیصل آباد پارکنگ کمپنی: اڑھائی سال کی آمدن پراسرار طور پر غائب

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد پارکنگ کمپنی کی اڑھائی سال کی آمدنی پراسرار طریقے سے غائب ہوگئی۔ٹی ایم ایز سے زیادہ پارکنگ پوائنٹس ہونے‘ متعدد پرائیویٹ پارکنگ پوائنٹس پر قبضے کے باوجود کمپنی آمدن نہیں دے پائی رہی۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد پارکنگ کمپنی شہر میں 167پوائنٹس پر پارکنگ کا نظام چلا رہی ہے اور صرف 40پوائنٹ ظاہر کئے جاتے ہیں اور 127پوائنٹس سے ہونیوالی آمدنی پراسرار طور پر غائب ہو رہی ہے۔ ظاہر کردہ پوائنٹس کی آمدن کا بھی کوئی حساب نہیں ہے۔ قواعد کی رو سے پارکنگ کمپنی نے جس…

Read More

جی سی یونیورسٹی میں آگ کے شعلے بھڑک اٹھے‘ سامان خاکستر

فیصل آباد(نیوزلائن)جی سی یونیورسٹی میں آگ کے شعلے بھڑک اٹھے۔ آگ لکڑی کے سامان کے سٹور میں لگی اور وہاں پڑا سامان خاکستر ہو گیانیوزلائن کے مطابق آگ کے شعلے اچانک بھڑکے اور دیکھتے ہی دیکھتے اس نے سٹور اور ارد گرد کے ایریا میں رکھی چیزوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ریسکیو کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر شعلوں پر قابو پایا۔ آگ سے سٹور اور ارد گرد کے کمروں میں رکھا سامان جل کر خاکستر ہو گیا تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

Read More

کمشنر آفس میں جانے کیلئے ’’انٹری فیس‘‘ مقرر‘ شہری خوار

فیصل آباد(نیوزلائن) بااثر شخصیت کی آشیرباد سے کمشنر آفس میں داخلے کیلئے تما م ہیکل سواروں کیلئے ’’انٹری فیس ‘‘لگا دی گئی ۔ آفس کے مین گیٹ کیساتھ ہی بیرئیر لگا کر راستہ بند کیا گیا ہے اور’’ انٹری فیس ‘‘کی ادائیگی کے بغیر کسی کو آفس میں داخلے کی اجازت نہیں دی جاتی۔انٹری فیس کی ادائیگی کے مسئلے پر جھگڑے معمول بن چکے ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق کمشنر آفس فیصل آباد کے داخلی راستے کو بانس کا عارضی بیرئیر لگا کر بند کر دیا گیا ہے اور آفس میں…

Read More

شہباز شریف کا رانا ثناء اللہ سے استعفیٰ لینے کا فیصلہ

فیصل آباد(نیوزلائن)وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں سے استعفیٰ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔یہ انتہائی اقدام پارٹی کو انتشار سے بچانے کیلئے اٹھایا جا رہا ہے ۔اتوار تک اس بارے حتمی اعلان متوقع ہے۔ نیوزلائن کے مطابق ختم نبوت کے معاملے پارٹی میں انتشار بڑھنے اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ میں رانا ثناء اللہ کا نام آنے کی بناء پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ رانا ثناء اللہ سے استعفیٰ لے لیا جائے ۔ذرائع کے مطابق قادیانیوں بارے بیان بھی ان…

Read More

سینکڑوں جعلی رجسٹریشن ہولڈر ’’دڑبہ‘‘ سکول لوٹ مار میں مصروف

فیصل آباد(احمد یٰسین)فیصل آباد میں سینکڑوں غیرقانونی پرائیویٹ سکولوں کی جعلی رجسٹریشن کرائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ محکمہ تعلیم کے حکام بھی جعلی رجسٹریشن سکینڈل میں ملوث ہیں جبکہ سکول مالکان قواعدو ضوابط اور قوانین پر پورا نہ اترنے کے باوجود جعلی رجسٹریشن کے سہارے طلبہ کو لوٹنے میں مصروف ہیں۔نیوزلائن کے مطابق محکمہ تعلیم اور ایجوکیشن بورڈ کے حکام کی ملی بھگت سے فیصل آباد کے سینکڑوں سکول جعلی رجسٹریشن کے سہارے طلبہ کو لوٹنے میں مصروف ہیں۔ جعلی رجسٹریشن کے بل بوتے پر دڑبہ سکولوں نے پیف…

Read More