واسا فیصل آباد کے غیرملکی کمپنیوں سے 40غیرقانونی معاہدے

فیصل آباد(قیصر باجوہ)واسافیصل آبادنے بغیر کسی قانونی اختیار کے غیرملکیوں کمپنیوں سے ایم او یو سائن کرلئے۔ایف ڈی اے کو اعتمادمیں لیانہ ضلعی انتظامیہ اور میئر کو اس قابل سمجھا کہ شہر کی صورتحال بارے ان کی صلاح لے لی جائے۔ وزارت ہاؤسنگ سے مشاورت کی نہ وزیر بلدیات کو ہی اس معاملے سے آگاہ رکھنا ضروری سمجھا گیا۔ خلاف قوانین کئے گئے واسا فیصل آبادکے 40غیر ملکی معاہدوں کو وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے مسترد کر دیا اور ان پر کام نہ ہونے دیا۔نیوزلائن کے مطابق فیصل…

Read More

فیسکوکی تقسیم کا فیصلہ‘ سرگودھا کیلئے الگ کمپنی بنے گی

فیصل آباد(نیوزلائن)وزارت پانی و بجلی نے فیسکو کو دوحصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔فیسکو بدستور فیصل آباد میں کام کرتی رہے گی جبکہ سرگودھا کیلئے سیسکوکے نام سے الگ کمپنی بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ نیوزلائن کے مطابق فیسکو کی تقسیم کیلئے وزارت پانی و بجلی کے حکام سرگرم ہیں۔فیسکو کے پاس اس وقت فیصل آباد اور سرگودھا ڈویژنز کے آٹھ اضلاع ہیں جن میں سے تقسیم کے بعد فیسکو کے پاس صرف چار اضلاع فیصل آباد ‘ جھنگ‘ ٹوبہ اور چنیوٹ رہ جائیں گے جبکہ…

Read More

پنجاب میں قانون سب کیلئے ایک نہیں‘ فیصل آباد پولیس کی سرزنش

فیصل آباد(نیوزلائن)عدالتی حکم پر مقدمہ درج کرکے قانون سب کیلئے ایک ہے کی کوشش کرنے والی فیصل آباد پولیس کو چیف سیکرٹری پنجاب کی سرزنش کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ قانونی حلقوں نے غیرجانبدارانہ تفتیش اور ڈی جی ایف ڈی اے کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈی جی یاور حسین نے اپنے کارندوں کیساتھ مل کر محمد علی نامی ایک شہری کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کروایا تھا۔ اس مقدمہ کیلئے استعمال ہونے والے میڈیکولیگل کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر…

Read More

نجی کمپنی کو فائدہ پہنچانے کیلئے پی ٹی سی ایل نیٹ کنکشن بند

فیصل آباد(نیوزلائن)پی ٹی سی ایل فیصل آباد کے حکام نے حال ہی میں فیصل آباد آنیوالی ایک پرائیویٹ کمپنی کو فائدہ پہنچانے کیلئے اپنی سروسز محدود کرنا شروع کر دی ہے۔خاص طور پر انٹر نیٹ (براڈ بینڈ)سروسز کی فراہمی بند کردی گئی ہے ۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد میں پی ٹی سی ایل کے مقامی حکام نے گزشتہ کچھ عرصہ سے انٹر نیٹ(براڈ بینڈ )کے کنکشن کی فراہمی بند کر رکھی ہے ذرائع کے مطابق پی ٹی سی ایل کے نئے انٹر نیٹ کنکشن کی فراہمی شہر کے ان علاقوں…

Read More

جی سی یونیورسٹی کا ایف ایم ریڈیو10سالوں میں بھی نہ چل سکا

فیصل آباد(ندیم جاوید)جی سی یونیورسٹی فیصل آباد نے سست روی کی عمدہ مثال قائم کردی۔ دس برس پہلے منظور کروائے گئے ایف ایم ریڈیو کو ایک دہائی گزرنے کے باوجود شروع نہ کرسکی۔ وائس چانسلر کی عدم توجہی اورچند لاکھ فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث جی سی یونیورسٹی کا ایف ایم ریڈیو سٹیشن شروع نہیں ہو پا رہا اور طلبہ کیمپس کی خبروں سے محروم ہیں۔ تفصیل کے مطابق جی سی یونیورسٹی فیصل آباد نے سال 2007میں اپنا ایف ایم ریڈیو سٹیشن شروع کرنے کا اعلان کیا۔وائس چانسلر ڈاکٹر…

Read More