فیصل آباد کی 31سڑکوں پر سینکڑوں غیر قانونی رکاوٹوں کا انکشاف

فیصل آباد(نیوزلائن) ٹریفک انجینئرنگ اینڈ پلاننگ ایجنسی(ٹیپا)کی اجازت کے بغیر شہری اداروں کی طرف سے 31 سے زائد سڑکوں پر خلاف قانون تقریباً پونے تین سو آئی کیٹس‘ آئرن سپیڈ بریکرز اور سٹڈز لگائے جانے کا انکشاف ہوا ہے اور منصوبہ بندی کے بغیر بنائے گئے سپیڈ بریکرز پر اڑھائی کروڑ روپے سے زائد مالیت کے فنڈز صرف کرنے کے باوجود نہ صرف آئے روز کے حادثات میں اضافہ ہورہا ہے بلکہ غیر ہموار ٹریفک روانی کے باعث شہریوں کی ذہنی اذیت روز بروز بڑھتی جا رہی ہے۔ پراونشل ٹریفک…

Read More

فیصل آباد کی10 نہروں کو پختہ بنانے کیلئے50کروڑکے فنڈز مختص

فیصل آباد(نیوزلائن)پنجاب حکومت نے کسان پیکج کے تحت نہروں کو پختہ بنانے کیلئے فیصل آباد زون کی دس نہروں کیلئے پچاس کروڑروپے کے فنڈز کی منظوری دیدی ہے۔ نیوزلائن نہروں کو پختہ بنانے کیلئے اربوں روپے کے فنڈز جلد جاری کئے جائینگے جس کے بعد ہنگامی بنیادوں پر اس میگاپراجیکٹ پر کام کا آغاز کردیا جائیگاحکام کا کہنا ہے کہ نہروں کی پختگی سے نہ صرف نہری پانی کے ضیاع کو روکا جا سکے گا بلکہ ٹیل تک نہری پانی کی رسائی بھی ممکن ہو سکے گی نہری پانی ملنے…

Read More

فرنٹ ڈیسک عملے کو تھانیداروں کی جاسوسی کیلئے استعمال کرنے کا فیصلہ

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد پولیس کے کرتا دھرتاؤں نے فرنٹ ڈیسک عملے کوتھانوں میں تعینات اہلکاروں کی جاسوسی کیلئے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔فرنٹ ڈیسک عملے کو تھانیداروں اور محرروں کی کاکردگی مانیٹر کرنے ‘ آپریشنز ‘ انکوائری اور تفتیش کے معاملات کا جائزہ لے کر حکام کو رپورٹس بھجوانے کی ہدائت کی جا رہی ہے۔ نیوزلائن کے مطابق اس کیلئے ضلع بھر کے تھانوں کو 13سرکلز میں تقسیم کرکے ہر سرکل میں ایک فرنٹ ڈیسک اہلکار تعینات کیا جائے گا اور ان کے ذریعے تھانیداروں کی جاسوسی کروائی جائے…

Read More

پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کیساتھ آج بھی غلاموں جیسا سلوک

فیصل آباد(احمد یٰسین)پنجاب حکومت تھانوں ‘ کچہریوں‘ جیلوں کا ماحول تبدیل کرنے کے دعوے اور نعرے تو بہت لگاتی ہے مگر عملی طور پر ایسا کچھ بھی کرنے میں کامیاب نہیں ہو پائی۔ جیلوں کا ماحول آج بھی ایسا ہی ہے کہ قیدیوں کیساتھ غلاموں جیسا سلوک کیا جاتا ہے۔ آج بھی ’’وڈے جیلر‘‘ کے آنے پر شہنشاہ معظم کی آمد کا بگل بجتا ہے اور ’’با ادب با ملاحظہ ہوشیار۔۔ عالی پناہ تشریف لاتے ہیں‘‘کی عملی تفسیت پیش کی جاتی ہے۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد سمیت پنجاب بھر…

Read More

ٹی بی کے ہر مریض کا ایڈز ٹیسٹ لازمی قراردینے کا فیصلہ

فیصل آباد(نیوزلائن)ٹی بی کے تمام مریضوں کا ایڈز ٹیسٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ پنجاب حکومت نے کیا ہے اور اس حوالے سے صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں اور ٹی بی سنٹرز کو آگاہ کیا جا رہاہے۔ نیوزلائن کے مطابق پنجاب حکومت نے ٹی بی کی مریضوں کے ایڈز ٹیسٹ کرانے کافیصلہ کیا ہے۔ صوبہ بھر میں کسی بھی سرکاری ہسپتال یا ٹی بی سنٹرمیں آنیوالے مریضوں میں ٹی بی کی تصدیق ہونے پران کے ایچ آئی وی ٹیسٹ بھی کئے جائیں گے۔ ٹی بی…

Read More

پسند کی شادی پر پنچا یت کی 35روز تک لڑکی سے اجتماعی زیادتی

فیصل آباد(نیوزلائن)پنچائیت ہی درندہ بن گئی معصوم 18 سالہ لڑکی سے پنچائتی ارکان باری باری زیادتی کرتے رہے۔ نیوزلائن کے مطابق چک نمبر 429 گ ب کی رہائشی (ر)نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ و ہ پسند کی شادی کرکے اپنے شوہر کے ساتھ گائوں میں رہائش پذیر تھی ،(ر) کے والد نے گائوں کی پنچائیت سے استدعا کی کہ میں اپنی بیٹی کی با عزت رخصتی چاہتا ہوں لہذا میری بیٹی میرے ساتھ روانہ کی جائے۔ پنچائیت 3 افراد پر مشتمل تھی جن میں سیف ولد میر محمد…

Read More

وزیرمملکت خزانہ رانا افضل کی بغیراہلیت ماہر ماحولیات تعیناتی کا انکشاف

فیصل آباد(نیوزلائن)قواعدوضوابط کو نظر انداز کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے خزانہ کو بغیر متعلقہ اہلیت کے بطور’’ ماہر ماحولیات ‘‘ ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز پی ایچ اے فیصل آباد تعینات کئے جانے کی رپورٹ سامنے آئی ہے۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد کے حلقہ این اے 82سے منتخب ہو کر وزیر مملکت خزانہ بننے والے رانا افضل الیکٹریکل انجینئر نگ اور ایم اے پولیٹیکل سائنس کی ڈگری رکھتے ہیں۔ تاہم ان کو پی ایچ اے کا ممبر آف ڈائریکٹر بطور ماہر ماحولیات بنایا گیا ہے۔پی ایچ اے ایکٹ 2012ء کی مطابق…

Read More

عوام کا اللہ حافظ: پولیس پٹرولنگ ٹیمیں نائٹ گشت ڈیوٹی سے غائب

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد پولیس کی پٹرولنگ ٹیمیں عوام کی حفاظت کا فریضہ بھول کر ڈیوٹی سے غائب ہونا معمول بنا چکی ہیں۔ نائٹ گشت سے غائب ہو کر اہلکار وں نے آرام کرنا ‘ خوش گپیوں میں مصروف رہنا اور گشت کی بجائے نامعلوم مقام پر چھپے رہنا پولیس نے معمول بنا لیا ہے۔سیٹلائیٹ ٹریکر مانیٹرنگ میں ایک ہی رات میں 15تھانوں کی پولیس پکڑی گئی۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد پولیس کی ’’فرض شناسی‘‘ کے قصے تو پہلے ہی زبان زد عام تھے مگر اب اس کی باقاعدہ رپورٹس…

Read More

سمگل شدہ ادویات کی غیرقانونی فروخت‘ محکمہ صحت خاموش تماشائی

فیصل آباد(ندیم شہزاد)فیصل آباد میں بڑے پیمانے پر سمگل شدہ غیرملکی ادویات کی غیرقانونی فروخت ہونے کی رپورٹ سامنے آئی ہے۔غیرملکی سمگل شدہ ادویات کے علاوہ جعلی ادویات ‘ غیرمعیاری اور نان رجسٹرڈ ہربل و ہومیو پیتھی ادویات‘ نشہ آور ادویات‘ فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں فروخت ہو رہی ہیں۔ ایک قانون نافذ کرنے والے ادارے کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور اس دھندے کا سب سے بڑا مرکز ہے تاہم فیصل آباد سمیت صوبہ کے تمام شہروں میں یہ دھندہ ہو رہا ہے۔ آن…

Read More

سال2017: انٹی کرپشن ’’ تحفظ کرپٹ مافیا‘‘مشن پر گامزن رہا

فیصل آباد(احمد یٰسین)سال رواں کے دوران محکمہ انٹی کرپشن فیصل آباد کرپشن کا خاتمہ اور کرپٹ سرکاری افسران کا محاسبہ کرنے کی بجائے کرپٹ مافیاز کو تحفظ دینے کیلئے سرگرم رہا ۔ ایک سال میں انٹی کرپشن فیصل آباد نے کرپشن میں ملوث عناصر کیخلاف آنیوالی درخواستوں میں سے صرف چار فیصد کارروائی کی باقی درخواستوں پر کارروائی کی بجائے انہیں ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا گیا۔نیوزلائن کے مطابق انٹی کرپشن فیصل آباد نے سال 2017کے دوران کرپٹ سرکاری ملازمین کیخلاف آنیوالی ساڑھے تین ہزار سے زائد درخواستوں کو…

Read More