جامعہ زرعیہ کا پارب کیساتھ زرعی تحقیق میں تعاون کا معاہدہ

فیصل آباد (نیوزلائن) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور پنجاب ایگریکلچرل ریسرچ بورڈ (پارب) کے مابین زرعی تحقیق میں باہمی تعاون‘ بزنس آئیڈیاز کی کمرشلائزیشن اور پائیدار زرعی ترقی کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں۔جامعہ زرعیہ میں منعقدہ تقریب میں چیف ایگزیکٹو پارب ڈاکٹر نور الاسلام اور وائس چانسلرڈاکٹر اقبال ظفر نے یادداشت پر دستخط کئے ۔ پارب یونیورسٹی ماہرین کی بیرون ملک ٹریننگ یا کسی ورکشاپ‘ کانفرنس یا سیمینار میں شرکت کیلئے معاونت کرے گا جبکہ یونیورسٹی میں سائنسی کانفرنس‘ ورکشاپ یا سیمینار کے انعقاد میں بھی تعاون…

Read More

فیصل آباد پولیس کاروباری لین دین کی وصولیوں کیلئے سرگرم

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد پولیس نے کاروباری لین دین کی وصولیوں کیلئے طاقتور بزنس کمیونٹی کی ایجنٹ کا کردار ادا کرنے لگی۔ پولیس اہلکار کاروبار رقوم کی واپسی کیلئے سرگرم ہوتے ہیں اور وصول شدہ رقوم میں سے اپنا حصہ وصول کرتے ہیں۔ تمام کارروائی قانون سے بالاتر ہو کر اور قواعدوضوابط سے ہٹ کر کی جاتی ہے۔ پولیس اہلکار وصولیوں کیلئے غیرقانونی طور پر اپنااثرو رسوخ اور محکمانہ اختیارات کا غیرقانونی استعمال کھلے کرتے ہیں ۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد میں کاروباری لین دین کی پولیس کے ذریعے وصولی…

Read More

ریلوے کو فیصل آباد سے سالانہ ایک ارب روپے کی آمدن

فیصل آباد(نیوزلائن)ریلوے کو ایک سال کے دوران فیصل آبادریلوے اسٹیشن سے ایک ارب روپے سے زائد کی آمدن ہوئی۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد اسٹیشن سے ایک سال میں گیارہ لاکھ52 ہزار822 مسافروں نے ریل کا سفرکیا۔جس سے 65 کروڑ57 لاکھ13 ہزار656 روپے کی آمدن ہوئی۔مسافروں کے استقبال اور الوداع کہنے کے لئے ریلوے اسٹیشن پر آنیوالے 3 لاکھ 37 ہزار441 شہریوں نے 33 لاکھ 74 ہزار410 روپے مالیت کے پلیٹ فارم خریدکر ریلوے کے مفت کی آمدن دیدی ۔چلتی گاڑیوں میں کی گئی چیکنگ کے دوران محکمہ کے ایس ٹی…

Read More

بدبودار ماحول‘ مضر صحت مواد: ونڈر بریڈ کی فیکٹری سیل

فیصل آباد(نیوزلائن)ونڈر بریڈ مضر صحت نکلی‘ انتہائی بدبودارماحول اور انسانی صحت کیلئے مضر مواد سے تیار کی جارہی تھی صوبائی وزیر خوراک نے ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر فیکٹری سیل کردی۔ نیوزلائن کے مطابق صوبائی وزیر خوراک بلال یٰسین نے اچانک ونڈر بریڈ کی فیکٹری پر چھاپہ مارا ۔عبداللہ پور میں واقع ونڈر بریڈ فیکٹری کے معائنے میں سامنے آیا کہ کارخانے میں انتہائی بدبوردار ماحول میں مضر صحت مواد سے’’بریڈ‘‘تیار کی جارہی تھی۔ کارخانے میں مضر صحت مواد کو ’’مکھن‘‘کا نام دے کر استعمال کیا جارہا تھا۔ فیکٹری…

Read More

مدرسے کے کمسن طالبعلم کوبدفعلی میں ناکامی پر چھوٹے مولوی نے قتل کردیا

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد میں مدرسے کے کمسن طالب علم کو بدفعلی میں ناکامی پر قتل کرنے کا یکے بعد دیگرے تیسرا واقعہ سامنے آگیا۔لیاقت آباد میں جامعہ سراجیہ زین العلوم کے دس سالہ طالب علم اعجاز کو احسان نامی نوجوان نے اپنے دو ساتھیوں کی مدد سے گلے میں پھندہ ڈال کر قتل کر دیا۔ قتل کی وجہ قاتل کی مقتول کو بدفعلی کا نشانہ بنانے کی کوشش اور اس میں مقتول کے شور مچانے کی وجہ سے ناکامی بتائی جا رہی ہے۔ نیوزلائن کے مطابق مقتول اعجازنواحی علاقے چک…

Read More

فیسکو میں ریٹائرمنٹ کی عمر گزار چکے ’’بابوں‘‘کی فوج جمع

فیصل آباد(احمد یٰسین)فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی میں ریٹائرمنٹ کی عمر گزار چکے ملازمین کی بڑی تعداداپنی سیٹوں سے چمٹی ہوئی ہے اور کوششوں کے باوجود کمپنی ان بااثر ’’بابوں‘‘ کو نکال نہیں پا رہی۔ پچپن سے ساٹھ سال کی عمر کے تین ہزار’’بابے‘‘ تو ابھی گریس مارکس کیساتھ چل ہی رہے ہیں۔عمر کے ساٹھ سال کے ہندسے کو کراس کر جانے والے 1397ملازمین کی کمپنی میں موجودگی نوجوانوں کا راستہ روکنے کی سازش کے سوا کوئی دوسری وجہ سامنے نہیں آئی۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی…

Read More