صوبائی وزیر کے رشتہ دارکے ہاتھوں سرکاری فنڈز کی سرکاری افسران میں تقسیم

فیصل آباد(نیوزلائن)پنجاب حکومت نے سرکاری فنڈز کا استعمال کرکے سرکاری ملازمین کو سیاسی شخصیات کے رشتہ داروں کا بھی مرہون منت بنانا شروع کر دیا ہے۔ وزیر موصوف مصروف تھے تو سرکاری اداروں کے سرکاری افسران کو وزیر کے ایک رشتہ دارنے سیاسی ڈیرے پر اکٹھا کیا اور وزیر کے رشتہ دار جو کوئی عوامی یا سرکاری عہدہ نہیں رکھتے نے سرکاری خزانے سے جاری ہونے والے سرکاری فنڈز کے چیک سرکاری اداروں کے سرکاری افسران میں تقسیم کئے ۔ یہی نہیں ‘اس کی خبر بھی سرکاری محکمہ اطلاعات سے…

Read More

زیر تربیت نرسوں کیلئے میڈیکل سائیکالوجی بارے ورکشاپ

فیصل آباد(نیوزلائن)محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیرانتظام زیر تربیت نرسز کیلئے میڈیکل سائیکالوجی کے حوالے سے ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ خصوصی ورکشاپ سول ہسپتال کے نرسنگ سکول میں منعقد ہوئی۔میڈیکل سوشل آفیسر عائشہ انجم نے نرسز کو مریضوں کی نفسیات،کیس ہسٹری اور مریضوں کو علاج معالجہ کیساتھ نفسیاتی طور پر بھی مضبوط کرنے کے حوالے سے لیکچر دیا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مریضوں اوران کے لواحقین کیساتھ اچھا اخلاق اورزیرعلاج مریضوں کی دیکھ بھال کا خیال رکھا جائے ۔

Read More

انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کا اجلاس عام ہلڑ بازی کی نذر

فیصل آباد(نیوزلائن)انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کا اجلاس عام ممبران کی ہلڑ بازی اور شور شرابے کی نذر ہو گیا۔ممبران میں ہاتھا پائی اور بد کلامی کے باعث اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز غلہ منڈی کے سالانہ انتخابات کے انعقاد کے پیش نظر اجلاس عام بلایا گیا جو یونین رہنمائوں کے دوگروپوں کے درمیان ہلڑ بازی میں بدل گیا۔ اجلا س کی صدارت میاں آصف اسلم نے کی جس میں جنرل سیکر ٹری رانا ایوب اسلم منج، سر پرست اعلیٰ حافظ محمد…

Read More

جی سی ویمن یونیورسٹی میں ڈیجیٹل میڈیا بارے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

فیصل آباد(نیوزلائن) وزیر مملکت خزانہ رانا محمد افضل کا کہنا ہے کہ حکومت ٹیکنالوجی کے فروغ ‘ڈیجیٹل میڈیا کی ترقی اور ملک میں جدت لانے کیلئے اقدامات کررہی ہے ۔ گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں ایک روزہ ای روزگارورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی طرف سے سوشل میڈیا کی جدت کیلئے بھر پور اقدامات کئے گئے ہیں جن میں آئی ٹی سٹی کا قیام حکومت پنجاب کی کامیابی ہے انہوں نے گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں ورکشاپ…

Read More

ماسٹر پلان سے نجی ہاؤسنگ مالکان کو نوازنے کی سازش تیار

فیصل آباد(نیوزلائن)ڈی جی ایف ڈی اے ماسٹر پلان سازش کے ذریعے ایف ڈی اے حکام نجی ہاؤسنگ مافیاز کو نوازنے کیلئے سرگرم ہوگئے۔ ماسٹر پلان کے نام پر مخصوص نجی ہاؤسنگ کالونیوں کے مالکان کو نوازنے کی سازش تیار ہے اور اس میں صرف قانونی رنگ بھرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد میں شتر بے مہار ہاؤسنگ کالونیوں کی روک تھام کیلئے ضلعی انتظامیہ نے ماسٹر پلان 2035تشکیل دیا۔ جس سے نجی ہاؤسنگ کالونیوں کو نکیل ڈالنے کی کوشش کی گئی۔ ماسٹر پلان 2035کی تیاری کیلئے…

Read More

پنجاب حکومت وائس چانسلرز کو ایچ ای سی کیخلاف بغاوت پر ابھارنے لگی

فیصل آباد(نیوزلائن)پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کی تمام یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو ہدائت کی ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کیساتھ کسی قسم کا تعاون نہ کیا جائے۔ ایچ ای سی کی ہدایات پر عمل کیا جائے نہ اس کے اجلاسوں میں وائس چانسلرز اور دیگر حکام شرکت کریں۔ نیوزلائن کے مطابق ایچ ای سی کی طرف سے ملک بھر کی یونیورسٹیوں کو مختلف معاملات پر ہدایات جاری کی جاتی ہیں۔ کوالٹی ایجوکیشن ‘ وظائف‘ تحقیق سمیت متعدد معاملات میں ہائیرایجوکیشن کمیشن نے یونیورسٹیوں پر چیک اینڈ بیلنس رکھا ہوا…

Read More

فیسکو کی 55کروڑ 89لاکھ روپے کی ٹیکس چوری پکڑی گئی

فیصل آباد(احمد یٰسین)فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی ’’فیسکو‘‘ کی 55کروڑ روپے سے زائد کی ٹیکس چوری پکڑی گئی۔ فیسکو نے آڈٹ میں پکڑی جانے والی ٹیکس چوری کی ادائیگی کرنے کی بجائے ایف بی آر کو عدالت میں لے گئی۔نیوزلائن کو ملنے والی ایف بی آر کی دستاویزات میں سامنے آیا ہے کہ فیسکو نے سال 2015میں مکمل ٹیکس ادائیگی نہیں کی جبکہ گوشواروں میں ہیر پھیر کیا۔ فیسکو کی دستاویزات ‘ گوشواروں‘ فیسکوملازمین کی تنخواہوں‘ فیسکو کی بیلنس شیٹ کا جائزہ لینے اور تفصیلی آڈٹ کرنے پر سامنے آیا…

Read More

میونسپل کارپوریشن بھتہ وصولی میں ملوث‘ بازار سڑکیں تجاوزات کی نذر

فیصل آباد(نیوزلائن)میونسپل کارپوریشن ماہانہ ایک کروڑ روپے کی بھتہ وصولی میں ملوث نکلی۔آٹھ بازاروں اور دیگر تجارتی مراکز میں سڑکیں‘ گلیاں ‘ بازار تجاوزات مافیا کے حوالے کرکے کارپوریشن عملہ کھلے عام بھتہ وصولی کرتا ہے۔ کارپوریشن کیساتھ اس دھندے میں درجن بھر بلدیاتی نمائندے بھی ملوث ہیں۔ بلدیاتنی نمائندے تجاوزات مافیا کی سرپرستی کرتے اور بھتہ وصولی میں کارپوریشن عملے کے معاون بن جاتے ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد کے تجارتی مراکز میں بھتہ وصولی کھلے عام کی جارہی ہے۔لینڈ آفیسر اور لینڈ انسپکٹرز کھلے عام تجاوزات مافیا…

Read More