نوازشریف جلسہ کیلئے عدم تعاون پر کمشنر فیصل آباد کی چھٹی کا امکان

فیصل آباد(نیوزلائن)جڑنوالہ میں میاں نواز شریف کے جلسہ عام کیلئے عدم تعاون ‘ ترقیاتی منصوبوں میں ارکان اسمبلی کی رائے کو نظرانداز کرنے اور دیگر کئی معاملات میں مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت کو کمشنر فیصل آباد مومن آغا سے شدید تحفظات ہیں اور امکان ہے کہ مومن آغا کو کمشنر فیصل آباد کی سیٹ سے ہٹا دیا جائے گا۔نیوزلائن کے مطابق ن لیگ کے رہنما کمشنر فیصل آباد مومن آغا کے حوالے سے شدید تحفظات رکھتے ہیں اور پارٹی کی اعلیٰ سطحی قیادت کے سامنے اپنے تحفظات کااظہار…

Read More

نواز شریف کاجڑوانولہ جلسہ : ن لیگ کی کمزوریاں عیاں ہوگئیں

فیصل آباد میں ن لیگ کیلئے بگڑتی ہوئی سیاسی صورتحال پر احمد یٰسین کا تبصرہ فیصل آباد کے علاقے جڑانوالہ میں میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کا جلسہ فلاپ ہونے اور جلسے کیلئے ارکان اسمبلی کے بندے اکٹھے نہ کرسکنے سے مقامی طور پر ن لیگ اور اس کے ارکان اسمبلی کی کمزوری بری طرح بے نقاب ہوئی ہے۔عوام کا بڑا اجتماع کرنے کیلئے صوبائی وزیر قانون سمیت ن لیگ کے اہم ارکان اسمبلی خاصے متحرک رہے مگر انہیں خاطر خواہ کامیابی نہ حاصل ہو سکی۔…

Read More

فیصل آباد میں غیرقانونی تعمیرات‘ ایکسٹینشن کالونیوں کی بھرمار

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد میں بڑے پیمانے پر غیرقانونی تعمیرات کئے جانے اور بغیر منظوری رہائشی کالونیوں کی ایکسٹینشن بنائی جا رہی ہیں۔ ایف ڈی اے حکام تمام صورتحال کا علم ہونے کے باوجود غیرقانونی تعمیرات اور بغیر منظوری بننے والے ایکسٹینشن کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد میں بڑے پیمانے پر غیرقانونی تعمیرات کی جارہی ہیں۔ پہلے سے آباد علاقوں کے ارد گرد کی زمینوں پر غیرقانونی تعمیرات کرکے ایف ڈی اے قوانین کا کھلے عام مذاق اڑایا جا تا ہے۔ میونسپل کارپوریشن حکام…

Read More

بجلی چوری پر نواز شریف و دیگر ن لیگیوں کیخلاف مقدمہ کا مطالبہ

فیصل آباد(نیوزلائن)میاں نواز شریف کے جڑانوالہ میں جلسہ کیلئے مسلم لیگ ن نے ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کی۔ میڈیا نے موقع پر مسلم لیگ ن کی دیدہ دلیری اور چوری کی نشاندہی کی۔ جلسے سے میاں نواز شریف‘ مریم نواز و دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔ اپوزیشن جماعتوں اور عوامی حلقوں کی طرف سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ جلسے کیلئے بجلی چوری کرنے پر ن لیگ کے مرکزی صدر میاں نواز شریف‘ مریم نواز‘ وزیر بجلی عابد شیر علی‘ رانا ثناء اللہ‘ خواجہ اسلام‘ طلال چوہدری‘…

Read More