سینٹ الیکشن کیلئے بازار سجانے والے قومی مجرم ہیں‘ میاں منان

فیصل آباد(نیوزلائن)رکن قومی اسمبلی میاں عبدالمنان نے کہاہے کہ سینٹ الیکشن کے لئے خرید و فروخت کا بازار سجانے والے قومی مجرم ہیں۔حکومت کی آئینی مدت پوری ہونے سے جمہوریت مضبوط ہو گی۔ طویل مدت کی نگران حکومت اور ٹیکنوکریٹس گورنمنٹ کی سازشیں دم توڑ چکی ہیں۔ سیاسی استحکام کے بغیر ترقی اور امن ممکن نہیں۔ تمام محب وطن سیاسی جماعتیں آئین کی حکمرانی۔قانون کی بالادستی، ووٹ کے تقدس اور عوام کے حق حاکمیت کے ایجنڈے پر متحد ہو جائیں۔ حکومت گرانے کی کوششیں ناکام ہو چکی ہیں۔ قوم آئندہ…

Read More

فیصل آبادپولیس کے شیرجوانوں نے قانون کو گھر کی لونڈی سمجھ لیا

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد پولیس کے شیرجوانوں نے قانون کو گھر کی لونڈی سمجھ لیا۔تفتیش میں بے گناہ ثابت ہونیوالے شہری کو تھانیداروں نے مدعی کیساتھ ساز باز ہو کر گھر سے اٹھا لیا۔ عدالت کا جعلی ریمانڈ پیپر بنا کر کئی روز تک غیرقانونی حراست میں رکھے رکھا۔ انکوائری میں پولیس کی کارروائی غیرقانونی اور عدالتی ریمانڈ پیپر بوگس ثابت ہو گیا۔ نیوزلائن کے مطابق ماجد حسین شاہ نامی شہری نے اعلیٰ پولیس حکام کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ اس کے خلاف اکرام نامی شخص…

Read More

فیصل آباد پولیس نے جعلی مقابلے میں نوجوان قتل کردیا

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد پولیس نے جعلی مقابلے میں نوجوان ذیشان ناصر کو قتل کردیا۔ قتل کے بعد ذیشان کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا اور مقابلے کو قانونی رنگ دینے کی کوشش کی گئی۔معاملہ لڑائی جھگڑے کا تھاپولیس نے جھگڑے میں مارے جانے والے کانسٹیبل کی موت کا بدلہ لینے کیلئے گرفتار نوجوان ذیشان کیخلاف انتقامی کارروائی کی۔ ریسکیو 1122کی رپورٹ نے پولیس کے جعلی مقابلے کا پول کھول دیا۔یہ الزامات مبینہ جعلی پولیس مقابلے کے مقتول نوجوان ذیشان کے معمر والدحاجی ناصر علی نے پریس کانفرنس کے دوران…

Read More

الیکشن کمشنر چنیوٹ کو حراساں کرنے والوں کیخلاف مقدمہ

چنیوٹ (نیوزلائن) ووٹر لسٹوں کی فراہمی میں تاخیر پر مقامی لیگی ایم پی اے امتیاز لالی کے بھائی اور چیف الیکشن کمیشن آفیسر چنیوٹ کے درمیان مبینہ طور پر تلخ کلامی الیکشن کمیشن آفیسر کو حراساں کرنے کا الزام چنیوٹ ایم پی اے امتیاز لالی کے بھائی اسد کے خلاف الیکشن کمیشن کی درخواست پر تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا پولیس ذرائع کے مطابق لیگی ایم پی اے کے بھائی اسد لالی نے ووٹر لسٹ نہ دینے پر چیف الیکشن کمیشن کو حراساں کیا تھا۔ ڈسٹرکٹ الیکشن…

Read More

میاں منشاء کا نشاط چونیاں گروپ ٹیکس فراڈ میں ملوث نکلا

فیصل آباد(احمد یٰسین)ملک کے معروف صنعتکاراور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے انتہائی قریب سمجھے جانیوالے میاں منشاء کا نشاط چونیاں گروپ ٹیکس چوری اور ٹیکس گھپلوں میں ملوث نکلا۔ ایف بی آر کے فیصل آباد آفس نے انکوائری میں نشاط چونیاں گروپ کو ٹیکس چوری میں ملوث قرار دیا اور اس کے خلاف رپورٹ بنا کرمزید کارروائی کیلئے ریجنل ٹیکس آفس لاہور کو بھجوا دی ہے۔نیوزلائن کے مطابق نشاط چونیاں گروپ کے ٹیکس چوری اور ٹیکس گھپلوں میں ملوث ہونے کی رپورٹ سامنے آئی ہے۔ نشاط چونیاں گروپ…

Read More

پولیس ویلفیئر فنڈ کوکاروبار کیلئے استعمال کیا جانے لگا

فیصل آباد(نیوزلائن)پنجاب پولیس نے اہلکاروں کی تنخواہوں سے کٹوتی کرکے تشکیل دئیے گئے پولیس ویلفیئر فنڈ کو کاروبار کیلئے استعمال کرنا شروع کر رکھا ہے۔ لاہور‘ فیصل آباد سمیت صوبے کے متعدد شہروں میں پولیس ویلفیئرفنڈ کو استعمال کرکے کاروبار کیا جا رہا ہے جبکہ اہلکاروں کو فنڈ سے امداد ملتی ہے اور نہ اس کا عام اہلکار کے فائدے کیلئے استعمال کیا جا تا ہے۔نیوزلائن کے مطابق پنجاب پولیس کے کرتا دھرتاؤں نے پولیس ویلفیئر فنڈ کو چھوٹے پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے استعمال کرنے کی بجائے…

Read More