انڈیپنڈنٹ یونیورسٹی (انڈیپنڈنٹ میڈیکل کالج) فیصل آباد غیرقانونی قرار

فیصل آباد(احمد یٰسین) انڈی پنڈنٹ یونیورسٹی فیصل آباد( انڈیپنڈنٹ میڈیکل کالج فیصل آباد) کو غیرقانونی قرار دیدیا گیاہے۔اور ملک بھر کے طلبہ کو وارننگ جاری کی گئی ہے کہ اس میں داخلہ نہ لیں۔انڈیپنڈنٹ یونیورسٹی(انڈیپنڈنٹ میڈیکل کالج ) فیصل آباد سے ڈگری حاصل کرنے والوں کی تصدیق ہائیرایجوکیشن کمیشن سے نہیں ہو سکے گی۔نیوزلائن کے مطابق انڈیپنڈنٹ یونیورسٹی فیصل آباد کو ہائیرایجوکیشن کمیشن نے غیرقانونی اور نامنظور شدہ یونیورسٹیوں‘ تعلیمی اداروں کی لسٹ میں شامل کرلیا ہے۔ انڈیپنڈنٹ یونیورسٹی (انڈیپنڈنٹ میڈیکل کالج) فیصل آباد کا نام ائیرایجوکیشن کمیشن کی غیرقانونی…

Read More

کشمیر کے شہداء کاخون رائیگاں نہیں جائیگا‘ خالدہ منصور

فیصل آباد(نیوزلائن)مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی کے شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور بھارتی افواج کے مظالم کشمیریوں کے حوصلے متزلزل نہیں کرسکتے۔یہ بات ایم این اے بیگم خالدہ منصور نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ایوب ریسرچ جھنگ روڈ میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔پرنسپل کالج ڈاکٹر سائرہ خانم،مسز رقیہ اور اساتذہ کے علاوہ طالبات بھی موجود تھیں۔بیگم خالدہ منصور نے کہا کہ عالمی قوتوں کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو یو این او کی…

Read More

گرلز ڈگری کالج کارخانہ بازار میں اکیڈمک بلاک کا افتتاح

فیصل آباد(نیوزلائن)وزیرمملکت برائے ٹیکسٹائل حاجی محمداکرم انصاری نے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین کارخانہ بازار میں دوکروڑ 26لاکھ روپے کی لاگت سے اکیڈمک بلاک کی تعمیر کا افتتاح کیا۔سابق ایم پی اے خواجہ محمد اسلام‘پرنسپل شگفتہ نازودیگر فیکلٹی ممبرز بھی موجود تھیں۔اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے ٹیکسٹائل حاجی اکرم انصاری نے کہا کہ حکومت خواتین کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے کیونکہ تعلیم نسواں کے بغیر قومی ترقی ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ بہترین تعلیمی ماحول اور…

Read More

لوکل گورنمنٹ ڈویلپمنٹ منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کا حکم

فیصل آباد(نیوزلائن)ڈپٹی کمشنر سلمان غنی نے ضلع بھر کی یونین کونسلز میں پنجاب لوکل گورنمنٹ ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت جاری عوامی بہبود کے منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ سکیموں کی مقررہ مدت کے اندرتکمیل کوہر صورت یقینی بنایا جائے۔انہوں نے یہ ہدایت لوکل گورنمنٹ ڈویلپمنٹ پیکج پرعملدرآمد کی پیشرفت کاجائزہ لیتے ہوئے جاری کی۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر محمدنوید نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ ضلع کی یونین کونسلز میں 92کروڑ 60لاکھ روپے کے فنڈزسے گلیوں کی پختگی ونالیوں کی تعمیر اور پارکوں…

Read More

فیصل آباد کے19 میرج ہال دو کروڑ کی ٹیکس چوری میں ملوث

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد کے19 بڑے میرج ہال دو کروڑ روپے سے زائد کی ٹیکس چوری میں ملوث پائے گئے ہیں۔نام نہاد شرفاء کے ان ہالوں سے ٹیکس وصولی ایف بی آر کیلئے وبال جان بنی ہوئی ہے۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد کے بیس بڑے میرج ہالوں کے حوالے سے رپورٹ سامنے آئی ہے کہ وہ دو کروڑ سے زائد کی ٹیکس چوری میں ملوث ہیں۔ایف بی آر کی رپورٹ کے مطابق کینال روڈ پر واقع وکٹورین بینکوئیٹ کی سال 2017میں15لاکھ 35ہزار 213روپے کی ود ہولڈنگ ٹیکس چوری کرنا پکڑا…

Read More

حکومت بزنس کمیونٹی کے مسائل پر توجہ نہیں دے رہی‘ شیخ ندیم

فیصل آباد(نیوزلائن) ایوان صنعت وتجارت کے سابق سینئرنائب صدرشیخ ندیم اللہ والا نے کہاہے کہ پاکستان کی تاجر برادری نا مساعد حالات کے باوجود معیشت کو رواں دواں رکھنے کیلئے اپنا بھرپو رکردار ادا کر رہی ہے لیکن ان کے دیرینہ مسائل کے حل کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ۔ود ہولڈنگ ٹیکس، مختلف محکموں کے ذریعے ٹیکسز کی وصولی اور شرح میں بے پناہ اضافے سے کاروباری طبقے کیلئے کاروبا رچلانا مشکل ہوتا جارہا ہے ۔ تاجر طبقے کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کی بجائے مہنگی…

Read More

نواز شریف اپنے لئے الگ قانون چاہتے ہیں‘ فرخ حبیب

فیصل آباد (نیوزلائن)مرکزی ڈپٹی سیکٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف میاں فرخ حبیب نے کہا کہ نوازشریف دشمن کے ایجنڈ پر چلتے ہوئے اداروں کیخلاف عوام کے ذہنوں میں نفرت پیدا کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ۔میاں نواز شریف عدالتوں کے انصاف کیلئے دو پیمانے کی بات کرکے قوم کو کیا پیغام دے رہے ہیں کہ عام آدمی کیلئے کوئی اور قانون ہے اور شریف فیملی کیلئے من پسند قانون رائج ہونا چاہیے نواز شریف عملی طور پر بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں جیل اب نوازشریف کا مقدر بن چکی…

Read More