آل پاکستان محفل نعت 25فروری کو فیصل آباد میں ہوگی

فیصل آباد(نیوزلائن)نعت اکیڈمی فیصل آباد کے زیراہتمام تیسری سالانہ آل پاکستان محفل نعت اتوار 25فروری کو فیصل آباد میں ہو گی۔سیکرٹری نعت اکیڈمی/ایڈمن آفیسر کنڈکٹ ریاض حسین انجم کے مطابق ڈپٹی کمشنر سلمان غنی اس موقع پر مہمان خصوصی ہونگے جبکہ ڈائریکٹر نعت اکیڈمی /ممتاز مذہبی سکالرڈاکٹر محمد اسحاق قریشی خصوصی خطاب کریں گے۔محفل نعت میں پاکستان بھر کے نامور نعت خوان خالد محمو دنقشبندی(سندھ)،سرور حسین نقشبندی(پنجاب)،شہزاد عالم (بلوچستان)اور محمد عمران حسین (خیبرپختونخواہ)کے علاوہ محمد خاں چشتی،کاشف علی قادری،غلام مرتضیٰ سہروردی،محمد احمد چشتی،آصف نواز سیالوی،اسامہ احمد،طارق عزیز،حافظ بلال،محمد آصف چشتی…

Read More

الیکشن2018: ن لیگ کے 10ایم پیز کی چھٹی

فیصل آباد(حامد یٰسین) فیصل آباد سے مسلم لیگ ن کے دس ارکان پنجاب اسمبلی کو اگلے الیکشن میں ٹکٹ نہ دئے جانے کا فیصلہ۔ مسلم لیگ ن کی قیادت ان ارکان اسمبلی کی چھٹی کروا کر ان کے حلقوں میں نئے لوگ لانے کی تیاریوں میں ہیں۔ فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کے دونوں گروپ ان دس ارکان اسمبلی کو فارغ کروانے کے حق میں ہیں۔نیوز لائن کے مطابق فیصل آباد میں مسلم لیگ ن آئندہ الیکشن میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کرنے اور متعددموجودہ ارکان اسمبلی کو فارغ…

Read More

شجرکاری مہم:فیصل آباد میں سوا کروڑ درخت لگانے کا ٹارگٹ مقرر

فیصل آباد(ندیم جاوید)شجرکاری مہم کے دوران پنجاب میں سوا کروڑ درخت لگانے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے۔ درخت لگانے کیلئے تمام محکموں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں جبکہ عام شہریوں کو بھی رعائتی نرخوں پرپودے فراہم کئے جائیں گے۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد سمیت پنجاب بھرمیں رواں شجرکاری مہم کے دوران ایک کروڑ 20لاکھ درخت لگانے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے۔درخت اس حوالے سے محکمہ جنگلات تمام اداروں کو درخت فراہم کرے گا۔ عام شہریوں کو بھی رعائتی نرخوں پر پودوں کی فراہمی کیلئے شہر میں…

Read More

اسّی فیصد تھانیدارپولیس آرڈر کے مقدمات کی زد میں آگئے

فیصل آباد(عاطف چوہدری) فیصل آباد کے80فیصد تفتیشی تھانیدارروڈ سرٹیفکیٹ مکمل نہ کرنے اور ناقص تفتیش کے جرم میں ملوث پائے گئے ہیں اوروہ پولیس آرڈر 2002 کے تحت مقدمات کی زد میں ہیں۔ اعلیٰ پولیس حکام صورتحال سے آگاہ ہونے کے باوجود اتنی بڑی تعداد میں تھانیداروں کے خلاف مقدمات درج کرنے سے گریزاں ہیں۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد میں ساڑھے سترہ سو کے لگ بھگ تفتیشی تھانیدار ہیں ۔ تفتیشی تھانیدارکی نااہلی پولیس کی اپنی رپورٹس میں ہی سامنے آرہی ہے۔ پولیس رپورٹس کے مطابق فیصل آباد کے 1400کے…

Read More