موبائل ٹاورز قوانین:میئر لاعلم‘ ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی

فیصل آباد(ندیم جاوید)فیصل آباد میں لگے تمام موبائل فوں تاورز کی تنصیب غیرقانونی ہوئی ہے۔ موبائل ٹاورز کی تنصیب کے حوالے سے قوانین تو موجود ہیں مگر ان پر عمل درآمد ایک فیصد بھی نہیں کیا جا رہا۔ قوانین پر عمل درآمد کے ذمہ دار خود قوانین سے لاعلم اور خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق موبائل فون ٹاورز کی تنصیب کے حوالے سے قانون تو موجود ہے اور پنجاب حکومت نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو اس پر عمل درآمد یقینی بنانے کا حکم بھی دے رکھا…

Read More

رفحان میز پراڈکٹس پرائیویٹ لمیٹیڈ ٹیکس چور ی میں ملوث

فیصل آباد(احمد یٰسین) فوڈ مصنوعات بنانے میں پاکستان کا بڑا نام رفحان میز پراڈکٹس پرائیویٹ لمیٹیڈ کے بھی ٹیکس چوری میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایف بی آر نے اس حوالے سے کمپنی کو متعدد نوٹس جاری کئے ہیں مگر کمپنی پکڑی جانیوالی ٹیکس چوری پر چوری اور سینہ زوری کا طریقہ کار اپنا کر چور ی کیا گیا ٹیکس ادا کرنے سے گریزاں اور تاخیری حربے استعمال کر رہا ہے۔نیوزلائن کے مطابق پاکستان بھر میں فوڈ مصنوعات کی تیاری میں بڑا نام سمجھا جانیوالی کی کمپنی رفحان…

Read More

این اے 106:پذیرائی نہ ملنے پر رانا ثناء اللہ بھاگنے کی کوشش میں

فیصل آباد(نیوزلائن)مسلم لیگ ن کے رہنما اور صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں نے نئی حلقہ بندی میں این اے 106قرار دئیے گئے حلقہ سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا اور اس حلقے میں اپنی انتخابی مہم بھی شروع کر رکھی ہے ۔یہ حلقہ ماضی میں این اے 81کہلاتا تھا اور یہاں سے ڈاکٹر نثار احمد رکن قومی اسمبلی تھے۔ ڈاکٹر نثار احمد منتخب تو مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر تھے مگر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔رانا ثناء اللہ کئی سالوں…

Read More

منشیات‘جواء مافیا کیخلاف پولیس کارکردگی ناقص قرار

فیصل آباد(نیوزلائن) منشیات،ناجائز اسلحے،جسم فروشی اورجوئے کے اڈوں کے خلاف فیصل آبادریجن پولیس کی کارکردگی غیر تسلی بخش قراردیدی گئی ۔ریجنل پولیس آفیسربلال صدیق کمیانہ نے کارکردگی رپورٹس کا جائزہ لیتے ہوئے فیصل آباد،جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اورچنیوٹ اضلاع کے پولیس افسران کو سماجی برائیوں کے خاتمہ کے لئے کریک ڈاون یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ان کوپیش کی گئی کارکردگی رپورٹس میں فیصل آباد پولیس کی طرف سے منشیات488 ،جسم فروشی 80 ،جوئے بازی 179 جبکہ ناجائز اسلحے کادھندہ کرنے والوں کیخلاف 10 مقدمات،جھنگ پولیس کی طرف سے منشیات73…

Read More

شوگر ملز نے کسانوں کے اربوں روپے دبا رکھے ہیں:سردار ظفر

فیصل آباد( نیوزلائن)جماعت اسلامی کے ضلعی امیر سردار ظفر حسین خان نے کہا ہے کہ گنے کے کاشتکاروں کامعاشی استحصال کسی بھی صورت میں قبول نہیں کریں گے۔ حکومت پنجاب اپنے ہی مقرر کردہ نرخ 180روپے ادا کرنے کی بجائے لیت و لعل سے کام لے رہی ہے ۔کین ایکٹ 1934 کے تحت تما م شوگر ملیں اپنے قریبی ایریاز میں کنڈے لگانے کی پابند ہے مگر اس پر عمل درآمد نہیں ہو رہا۔ پنجاب کی شوگر ملوں نے بھی غریب کسانوں کے اربوں روپے غصب کر رکھے ہیں۔ حکومت…

Read More

پنجاب کراٹے کلب کی مارشل آرٹ مقابلوں میں پہلی پوزیشن

فیصل آباد(نیوزلائن)ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی کے زیراہتمام مارشل آرٹس سپورٹس فیسٹیول منعقد ہوا جس میں پنجاب کراٹے کلب کی ٹیم نے 88پوائنٹ حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ یوتھ کراٹے اکیڈمی 86پوائنٹ کے ساتھ دوسرے اور نیشنل ایگل کراٹے کلب اورشاہین کراٹے کلب جڑانوالہ نے ‘55 55پوائنٹ حاصل کرکے مشترکہ طورپر تیسری پوزیشن حاصل کی۔چےئرمین مارشل آرٹ چوہدری محمد ارشد گجراس موقع پر مہمان خصوصی تھے جبکہ سیکرٹری جنرل ماجد بٹ،سیکرٹری جنرل ریسلنگ ایسوسی ایشن عاطف نومی ملک اور دیگر کے علاوہ شائقین بھی بڑی تعداد میں موجود تھے ۔مارشل…

Read More