وزیر قانون رانا ثناء اللہ کی گاڑی نان کسٹم پیڈنکلی

فیصل آباد(احمد یٰسین)مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب کے طاقتورترین وزیررانا ثناء اللہ خاں کے نان کسٹم پیڈ گاڑی استعمال کئے جانے کی رپورٹ سامنے آئی ہے۔وزیر قانون کو یہ گاڑی مسلم لیگ ن کے ہی ایک ایم پی اے کی طرف سے تحفے میں دی گئی اور وزیر قانون اس پر ملک بھر میں سفر کرتے رہے ہیں۔ کئی سالوں سے مسلسل نان کسٹم پیڈ گاڑی استعمال کرنے سے خود رانا ثناء اللہ کے علاوہ محکمہ کسٹم ‘ پولیس‘ ٹریفک وارڈنز ‘ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی اور دیگر…

Read More

فیصل آباد میں صوبائی اسمبلی کے تمام حلقے تبدیل‘ متعدد اپ سیٹ متوقع

فیصل آباد(احمد یٰسین)نئی حلقہ بندیوں کے بعد فیصل آباد ضلع اور شہر میں صوبائی اسمبلی کے تمام حلقے تبدیل ہوگئے ہیں۔ ضلع بھر کے 21صوبائی حلقوں میں سے کوئی ایک بھی حلقہ ایسا نہیں ہے جو 2013کے الیکشن کی حلقہ بندیوں کیساتھ 70فیصد تک بھی مماثلت رکھتا ہے۔ اس صورتحال کی وجہ سے متعدد اپ سیٹ ہونے اور کئی برج الٹ جانے کی توقع کی جارہی ہے۔نیوزلائن کے مطابق نئی حلقہ بندیوں کے بعد فیصل آباد میں صوبائی اسمبلی کے الیکشن کی صورتحال انتہائی دلچسپ ہوگئی ہے۔ حلقوں کے نمبر…

Read More

پولیس افسران محو خواب:فیصل آباد کی سکیورٹی ناقص قرار

فیصل آباد(عاطف چوہدری)پنجاب حکومت کی خصوصی ٹیم نے فیصل آباد کی سکیورٹی ناقص قرار دیدی۔ تفریحی مقامات سمیت فیصل آباد میں سکیورٹی کے انتظامات کو بہتر بنانے کیلئے ہنگامی اقدامات تجویز کئے گئے ہیں۔ حفاظتی انظامات بہتر نہ بنائے جانے پر تخریب کاری کے خدشات ظاہر کئے جا رہے ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد کے تفریحی مقامات ‘ اہم تعلیمی اداروں‘ کاروباری مراکز کی سکیورٹی انتہائی ناقص قرار دی جارہی ہے۔ پنجاب حکومت کی خصوصی سکیورٹی آڈٹ ٹیم نے فیصل آباد کے 33تفریحی مقامات ‘ ایک سے سے زائد…

Read More

لائن سپرنٹنڈنٹ کے گھر سے فیسکو کا چوری شدہ سامان برآمد

فیصل آباد (نیوزلائن) ایف آئی اے ٹیم نے لائن سپرنٹنڈنٹ جڑانوالہ فیسکو کے پرائیویٹ گھر پر چھاپہ مار کر دو ٹرک واپڈا سامان قبضہ میں لیتے ہوئے اسے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے ساجد اکرم کو اطلاع ملی تھی کہ جڑانوالہ روڈ فیسکو آفس کا لائن سپرنٹنڈنٹ مولوی سجاد اکبر صارف کی ڈیمانڈ پر سرکاری سٹور سے چیزیں لیکر اپنے پرائیویٹ گھر میں رکھتا ہے اور اس سامان کے عوض رشوت لیکر ان کو سامان نکال کر دیتا ہے اس اطلاع پر سب انسپکٹر اجمل نے…

Read More

جاری ترقیاتی منصوبوں کی مسلسل مانیٹرنگ کرنے کا حکم

فیصل آباد(نیوزلائن) ڈپٹی کمشنر سلمان غنی نے ہدایت کی ہے کہ نڑوالا بائی پاس تا امین پورموٹروے انٹرچینج تک اڑھائی کلومیٹر دو رویہ سڑک کی تعمیر کے سلسلے میں دستیاب فنڈز کو دانشمندانہ انداز میں بروئے کارلایا جائے اورمتعلقہ افسران موقع پر موجود رہ کر تعمیراتی کام کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کریں۔ انہوں نے یہ ہدایت ایک اجلاس کے دوران ترقیاتی منصوبوں کی تعمیراتی پیشرفت کاجائزہ لیتے ہوئے جاری کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ریونیو، ہیڈ کوارٹرز محمدشاہد،میاں آفتاب احمد،ریذیڈنٹ انجینئر نیسپاک امجد سعید،محکمہ تعلیم،صحت،روڈز،بلڈنگز،ایف ڈی اے،ضلع کونسل،میونسپل کارپوریشن اور دیگر محکموں…

Read More

فیصل آباد کے رائے دہندگان میں سوا تین لاکھ کا اضافہ

فیصل آباد(نیوزلائن) فیصل آباد میں عوامی رائے دہندگان کی تعداد میں سوا تین لاکھ کا اضافہ ہوگیا ہے ۔ گزشتہ الیکشن کے بعد سے پانچ سالوں میں ضلع فیصل آباد میں 327058ووٹرز کا اضافہ ہوا ہے جبکہ عام انتخابات تک مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ ووٹرز کی غیر حتمی فہرست کے مطابق گزشتہ الیکشن میں فیصل آباد میں رجسٹرڈ مرد و خواتین ووٹرز کی تعداد 4082693تھی ۔ جو اب بڑھ کر 4409751ہو گئی ہے ۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹر لسٹوں کو ڈسپلے سنٹرز میں آویزاں کردیا ہے اور…

Read More