شکست کا خوف:نواز ملک صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے سے گریزاں

فیصل آباد(احمد یٰسین)اپنا سابقہ حلقہ تبدیل ہونے پر مسلم لیگ ن کے رہنما اور میئر فیصل آباد کے بھائی ‘ رکن پنجاب اسمبلی نواز ملک صوبائی اسمبلی کے الیکشن سے بھاگنے لگے۔اور ایک دوسرے حلقے میں جا کر قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کی کوششیں کررہے ہیں۔ پارٹی کی طرف سے اپنے ہی حلقے سے ایم پی اے کا الیکشن لڑنے کی ہدائت کو مسلسل نظر انداز کررہے ہیں ۔ نیوزلائن کے مطابق مسلم لیگ ن فیصل آبادکے رکن پنجاب اسمبلی محمد نواز ملک آمدہ الیکشن میں صوبائی اسمبلی کا…

Read More

حکومت نے عوامی خدمت کا اعلیٰ معیار قائم کیا‘رانا ثناء اللہ

فیصل آباد(نیوزلائن)صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے عوامی خدمت کا اعلیٰ ترین معیار قائم کیا ہے یہی وجہ ہے کہ عوام نے ہمیشہ بھرپوراعتماد کااظہار کیا ہے اور آئندہ بھی اقتدار میں آکر ترقی کے مزید ریکارڈقائم کریں گے۔نواحی علاقے 58 ج ب میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کے میدان میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے ہماری کارکردگی کاکھلا ثبوت ہیں جس کی بدولت ہر علاقے میں خوبصورت اورپائیدار سڑکوں کا جال بچھایاگیا…

Read More

حکومت سے بزنس کمیونٹی کے تحفظات دورکرنے کا مطالبہ

فیصل آباد(نیوزلائن) چیئر مین آل پاکستان پا ور لومز ایسوسی ایشن رانااظہر وقار نے کہا ہے کہ معاشی اہداف حاصل کرنے کیلئے تجارتی و معاشی معاملات پر تاجر برادری کے تحفظات دور کرنا ہونگے۔ پاکستان کے پاس وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے،اگر حکومت اور نجی شعبے کے درمیان بہترین بااعتماد شراکت داری ہو تو ان وسائل سے استفادہ بہت بہتر انداز میں کیا جاسکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس سے صنعت و تجارت دوست پالیسیوں کی تشکیل ممکن بنائی اور معاشی استحکام کا خواب پورا کیا جاسکے گاانہوں…

Read More

سرکاری سرپرستی میں غیرقانونی آتش بازی کا شاندار مظاہرہ

فیصل آباد(ندیم جاوید)پابندی کے باوجود فیصل آباد میں سرکاری سرپرستی میںآتش بازی کا ہوشربا مظاہرہ‘ ڈپٹی کمشنر ‘ اعلیٰ پولیس افسران ‘ اور انتظامیہ کارروائی کرنے کی بجائے خود آتش بازی کے رنگوں سے محظوظ ہوتے رہے۔فیصل آباد پولیس نے بھی اقبال سٹیڈیم میں ہونیوالی آتش بازی کو سرکاری آتش بازی قرار دے کر کسی قسم کی کارروائی سے انکار کردیا۔نیوزلائن کے مطابق اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں پاکستان کرکٹ کپ کی اختتامی تقریب کے دوران آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر آتش بازی کے خوبصورت…

Read More

چائلڈ لیبر کی آڑ میں بھٹہ مالکان کی پکڑ دھکڑ:ریاستی دہشت گر دی

فیصل آباد(نیوزلائن)چائلڈ لیبر کی آڑ میں فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں بھٹہ مالکان کی پکڑ دھکڑ ریاستی دہشت گر دی ہے۔ پنجاب حکومت نے یہ دہشت گردی بند نہ کی تو ملک بھر میں بھٹہ خشت بند کردئیے جائیں گے اور اس کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہو گی۔ یہ کہنا ہے انجمن مالکان بھٹہ خشت ایسوسی ایشن کے رہنماؤں حاجی محمد اسلام‘رانا صدیق بلو‘میاں محمد یوسف‘میاں فرمان علی کا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکو مت بھٹہ مالکان کے کاروبار پر ضر ب کاری لگا کر لاکھوں خاندانوں…

Read More

نیشنل مسلم لیگ الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی‘ امجد وڑائچ

فیصل آباد (نیوزلائن)مرکزی چیئرمین پاکستان نیشنل مسلم لیگ چوہدری امجدعلی وڑائچ نے کہا ہے کہ پارٹی ٹکٹس عوامی خدمت جذبوں سے سرشار اور ملکی ترقی کا عزم رکھنے والوں کودئیے جائیں گے ۔ قومی و صوبائی نشستوں پر پارٹی اپنے مضبوط امیدوار کھڑے کرے گی ۔ہمارے نامزد امیدوار ملک دشمن طاقتوں اورکرپٹ عناصر کے خلاف ڈٹ کرمقابلہ کریں گے ۔انہوں نے پارٹی امیدواروں کی چھان بین کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔ امیدواروں کے چناؤکے وقت عہدیداروں سے مکمل مشاورت کی جائے گی کیونکہ مشاورت ہی…

Read More

ووٹر کی عزت تحریک انصاف بحال کرے گی‘ فرخ حبیب

فیصل آباد (نیوزلائن) مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ کرپٹ حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی ‘ بے روز گاری ‘ لوڈشیڈنگ کی چکی میں پیس کر رکھ دیا ہے مہنگائی میں پسے ہوئے عوام کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں ہے ۔ حالیہ بجٹ کے بعد مہنگائی عروج پر پہنچ چکی ہے جس سے مزید مسائل کا شکار ہو چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کا روڈ میپ عمران خان کے پاس ہے ۔ پی ٹی ٹی آئی…

Read More

آرٹس کونسل میں دوروزہ کتاب میلہ منعقد کرنے کی تیاریاں

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد آرٹس کونسل اور نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے اشتراک سے دو روزہ این بی ایف کتاب میلہ 11 مئی سے صبح ساڑھے دس بجے نصرت فتح علی خاں آڈیٹوریم میں شروع ہوگا ۔ڈائریکٹر آرٹ کونسل صوفیہ بیدار کے مطابق مشیر وزیر اعظم برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے جبکہ مینجنگ ڈائریکٹر نیشنل بُک فاؤنڈیشن ڈاکٹر انعام الحق جاوید‘ڈائریکٹر این بی ایف افشاں ساجد کے علاوہ پروفیسر ڈاکٹر ریاض مجید‘وائس چانسلرز گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی‘زرعی یونیورسٹی‘گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ڈاکٹر نورین عزیز قریشی‘…

Read More

کمشنر الیون اور آر پی او الیون کا دوستانہ کرکٹ میچ بارش کی نذر

فیصل آباد(نیوزلائن)کمشنر الیون اور آر پی او الیون کی ٹیموں کے مابین اقبال سٹیڈیم میں کھیلا جانے والا ٹی ٹونٹی دوستانہ کرکٹ میچ بارش کے باعث ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا۔ فلڈ لائٹس میچ میں آرپی او الیون کی ٹیم کے کپتان ریجنل پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا او سی پی او اطہر اسماعیل کے ہمراہ عمدہ شراکت قائم کی ۔آرپی او الیون کے دیگر کھلاڑی ایس پی لائلپور ٹاؤن محمد محی الدین نے بھی متاثر کن پروفارمنس…

Read More

الیکشن کمیشن کے تحفظات: اساتذہ کے تبادلے روک دئیے گئے

فیصل آباد(نیوزلائن)محکمہ تعلیم پنجاب نے الیکشن کمیشن کے شدید تحفظات پر اساتذہ کے تبادلے کرنے سے روک دیا گیا۔ پنجاب حکومت نے اس حوالے سے تمام اضلاع کی ایجوکیشن اتھارٹیز کو حکم جاری کر دیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عام انتخابات کے حوالہ سے اساتذہ کی تمام اضلاع میں ٹریننگ جاری ہے جس میں اساتذہ کی بڑی تعداد شریک ہے اور اس مرحلہ پر اساتذہ کے تبادلہ جات پر الیکشن کمیشن نے تحفظات کا اظہار کیا ہے اس لئے الیکشن کمیشن کے تحفظات پر تمام اضلاع میں…

Read More