گندم خریداری مہم: باردانہ کی منصفانہ تقسیم یقینی بنائیںگے‘ڈپٹی کمشنر

فیصل آباد(نیوزلائن)ڈپٹی کمشنر سلمان غنی نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں گندم خریداری مہم کی روزانہ کی بنیاد پر کڑی مانیٹرنگ کی جارہی ہے تاکہ کسی بھی جگہ کاشتکاروں کو دقت یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔انہوں نے یہ بات ضلع کے مختلف گندم خریداری مراکز پر ضروری انتظامات کاجائزہ لیتے ہوئے کہی۔ایس ایس پی آپریشن رانا محمد معصوم بھی ان کے ہمراہ تھے جبکہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر امان اللہ سومرو اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے سنٹرز پر موجود کاشتکاروں سے ملاقات کی…

Read More

شہر میں350پارک‘ مگر ایک انچ جگہ پی ایچ اے کے نام نہیں

فیصل آباد(ندیم جاوید)فیصل آباد میں ساڑھے تین سو کے لگ بھگ پارک اور درجنوں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش کی ذمہ داری پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی کو سونپ دی گئی ہے مگر چار سال گزرنے کے باوجود ان ساڑھے تین سو پارکس اور درجنوں گرین بیلٹس کی ایک ہزار ایکڑ اراضی پی ایچ اے کے نام منتقل نہیں ہو سکی۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد میں پی ایچ اے کے زیر کنٹرول ساڑھے تین سو کے لگ بھگ چھوٹے بڑے پارک اور درجنوں گرین بیلٹ ہیں۔ باغ جناح ‘…

Read More

فیصل آباد میں 300پارکنگ سٹینڈ‘ ایک بھی قانونی نہیں

فیصل آباد(ندیم شہزاد )فیصل آباد میں کار و موٹر سائیکل پارکنگ کے تمام پارکنگ پوائنٹس ہی غیرقانونی نکلے۔ سرکاری سرپرستی میں بنائی گئی پرائیویٹ کمپنی ’’فیصل آباد پارکنگ کمپنی‘‘ کے زیرکنٹرول چلنے والے اڑھائی سو سے زائد پارکنگ پوائنٹس بھی غیرقانونی ہیں ۔ غیرقانونی پارکنگ پوائنٹس چلا کر پارکنگ کمپنی اور دیگر ادارے و شخصیات قانون سے کھلم کھلا کھلواڑ کررہے ہیں۔جبکہ یہ تمام غیرقانونی پارکنگ پوائنٹس قانون کی رو سے تجاوزات کی زد میں آتے ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد میں تین سے کے لگ بھگ پارکنگ پوائنٹس…

Read More