این اے 110کا انتخابی دنگل جیتنے کیلئے شیر شیر کو کاٹنے لگا

فیصل آباد(ندیم جاوید)فیصل آباد کے قومی اسمبلی کے حلقہ 110میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی باہمی چپقلش کی وجہ سے انتہائی دلچسپ صورتحال ہے۔ باقی جماعتوں کے امیدوار ابھی ٹھنڈے ہیں مگر مسلم لیگ ن کے شیر علی گروپ کے رانا محمد افضل اور رانا ثناء اللہ گروپ کے نواز ملک ایک دوسر ے کو نیچا دکھانے کیلئے باہم دست و گریباں ہیں۔ اس کیلئے وہ ہر حربہ استعمال کرنے پر تلے بیٹھے ہیں۔نیوزلائن کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماؤں چوہدری شیر علی اور رانا ثناء اللہ کے…

Read More

پیپلز پارٹی کی خاتون امیدوار نے انتخابی مہم شروع کردی

فیصل آباد(نیوزلائن)پیپلز پارٹی کی سابق ایم پی اے نورالنساء ملک نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 115سے انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کردیاہے ۔ حلقے کے عوام کی طرف سے انہیں زبردست پذیرائی مل رہی ہے اور حمایت کی یقین دہانی کروائی جا رہی ہے ۔نورالنساء ملک نے اپنی انتخابی مہم کے آغاز پر حلقے کے معززین کے اعزاز میں تقریب منعقد کی۔تقریب میں منصور آباد سے ملک مبارک علی‘عبدالرشید جٹ کونسلر‘ڈھڈی والا یس خالد بٹ‘عاشق گل‘مزمل ایوب‘ایوب کراتی‘منیانوالہ سے رانا رفیق کونسلر‘میاں کاشف جاوید‘منیر احمد چک نمبر204سے طاہر…

Read More

زرعی یونیورسٹی میں انسداد بدعنوانی سیمینار‘ ڈپٹی ڈائریکٹر نیب کا خطاب

فیصل آباد(نیوزلائن)قومی احتساب بیورو اور زرعی یونیورسٹی کے اشتراک سے انسداد بدعنوانی کے عنوان سے آگاہی سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلرڈاکٹر محمد اقبال ظفر کے زیرصدارت اقبال آڈیٹوریم میں منعقد ہونے والے سیمینار کے کلیدی مقرر نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر اے اینڈ پی ونگ محمد ساجد نے نیب کے طریقہ کار ‘ مقدمات کی پیش رفت‘ عدالت میں چالان پیش کرنے اور پلی بار گین کے حوالے سے بریفنگ دی۔انہوں نے پلی بارگین پر سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ یہ عمل عدالتی…

Read More

بار و بنچ کو مل کر کام کرنا ہوگا‘ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ

فیصل آباد ( نیوزلائن) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد یاور علی نے کہا ہے کہ مظلوم کو انصاف کی جلد فراہمی کے سلسلے میں عدالتی عمل بار اور بینچ کے مابین مربوط حکمت عملی کا متقاضی ہے اور اس ضمن میں وکلاء اور ججز اپنے پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی میں متحرک کردار ادا کریں تاکہ مقدمات کی سماعت میں تاخیر نہ ہو ۔ انہوں نے یہ بات تحصیل تاندلیانوالہ اور سمندری کے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جسٹس لاہور ہائی…

Read More

چار ماہ میں 58 ہزار کیسز کا فیصلہ کیا‘ سیشن جج فیصل آباد

فیصل آباد(نیوزلائن) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد عبدالناصر کا کہنا ہے کہ ضلعی عدلیہ نے چار ماہ میں 58 ہزار کیسز کا فیصلہ کیا جبکہ مرڈر ٹرائل میں 47 کیس نمٹائے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے اعزاز میں تاندلیانوالہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہوکلاء کی بھر پور معاونت کی بدولت کیسز تیز رفتاری سے حل ہورہے ہیں ۔اس موقع پر صدر تحصیل بار ایسوسی ایشن تاندلیانوالہ محمد افتخار امین واصل ایڈووکیٹ نے کہاکہ وکلاء عدلیہ کے شانہ بشانہ کام کرتے رہیں گے ۔…

Read More

رمضان قریب آتے ہی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سرگرم

فیصل آباد(نیوزلائن)رمضان المبارک قریب آتے ہی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سرگرم ہو گئے ہیں اور مہنگے داموں اشیائے خوردونوش‘ سبزیاں اور پھل بیچنے والوں کیخلاف کارروائیاں شروع کردی ہیں۔ڈسٹرکٹ ایڈمن آفیسر اورپرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض حسین انجم نے اشیائے خور و نوش مہنگے داموں فروخت کرنے والے 15 دکانداروں کو مجموعی طورپر 49 ہزار روپے کے جرمانے کئے ۔کارروائی مدینہ ٹاؤن ‘ ڈھڈی والا ‘ جڑانوالہ روڈ کے علاقوں میں کی گئی اور پھل و سبزی فروشوں اور دودھ کی دکانوں پر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کیا اور اوورچارجنگ…

Read More

حکومت کی غفلت: مستحقین زکوٰۃ کی عید پھیکی پڑنے کا خدشہ

فیصل آباد(نیوزلائن)پنجاب حکومت کی غفلت کے باعث فیصل آباد میں زکوۃ کے مستحقین عید الفطر پر بھی امداد سے محروم رہیں گے جس سے غریب مستحقین کی عید کی خوشیاں ماند پڑنے کا خدشہ ہے۔مستحقین کے امداد سے محروم رہنے کی وجہ فیصل آباد کی نئی ضلعی زکوٰۃ کمیٹی کی عدم تشکیل بتائی جارہی ہے کیونکہ قواعد کی رو سے زکوٰۃ کمیٹی کی عدم موجودگی میں امداد تقسیم نہیں ہو سکتی ۔نیوزلائن فیصل آباد کی ضلعی زکوۃ کمیٹی اپنی تین سالہ مدت پوری ہونے پر مارچ 2018میں ختم ہو گئی…

Read More