بلاول بھٹو کاچنیوٹ سے بھی الیکشن لڑنے کا فیصلہ

چنیوٹ (نیوزلائن) پیپلز پارٹی نے پنجاب میں الیکشن کو دلچسپ بنا دیا ہے۔پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو فیصل آباد سے ملحقہ ضلع چنیوٹ سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔چنیوٹ شہر اور چنیوٹ کے فیصل آباد سے ملحقہ علاقوں پر مشتمل قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 100سے بلاول بھٹو کے لئے کاغذات نامزدگی پیپلزپارٹی کے ڈویژنل صدر حسن مرتضیٰ نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آفس سے حاصل کئے ۔ بلاول بھٹو کے امیدوار نہ ہونے کی صورت میں اس حلقے سے حسن مرتضیٰ خود پی…

Read More

ویمن آن وہیل پروگرام:30 خواتین کو موٹرسائیکل فراہم

فیصل آباد(نیوزلائن)سٹریٹیجک ریفارمز یونٹ کے زیراہتمام وومن آن وہیلز پروگرام کے تحت اگلے مرحلے میں موٹرسائیکل چلانے کی تربیت حاصل کرنے والی خواتین کو رعایتی نرخوں پر مزید 30 موٹرسائیکلز فراہم کردی گئی ہیں ۔اس سلسلے میں ایک تقریب زرعی یونیورسٹی میں منعقد ہوئی ۔ڈپٹی کمشنر سلمان غنی اور وائس چانسلر وومن یونیورسٹی ڈاکٹر نورین عزیز قریشی نے خواتین میں موٹرسائیکلزکی چابیاں‘ متعلقہ دستاویزات اور سر ٹیفیکیٹ تقسیم کئے۔ڈپٹی کمشنر کہا کہ قومی ترقی میں خواتین برابر کی شریک ہیں جنہیں ترقی کے دھارے میں شامل کرنے پر خصوصی توجہ…

Read More

پولیس اقدامات غیر موثر،گاڑی چوری میں ہوشربااضافہ

فیصل آباد(نیوزلائن)پولیس کے غیر موثرگشت،ناکہ بندی کے سبب فیصل آبادمیں گاڑیوں کی چوری کے واقعات میں اضافہ ہوگیا۔سال رواں کے پانچ ماہ کے رجسٹرڈکرائم پر گہری تشویش کااظہارکرتے ہوئے پولیس حکام نے سی پی اوفیصل آبادکوموٹرسائیکل اورکارلفٹنگ کے جرائم میں ملوث عناصرکی سرکوبی کے لئے مناسب لائحہ عمل وضع کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔پولیس ریکارڈکے مطابق ضلع کے تھانوں میں گزشتہ پانچ ماہ میں کارچوری کے 86مقدمات درج ہوئے ،گزشتہ برس کے ابتدائی پانچ ماہ میں درج ہونے والے ایسے مقدمات کی تعداد 76 تھی ۔موٹرسائیکل چوری کی مد میں…

Read More

شہباز حکومت نے افسران کوانعام میں بوگس چیک تھما دئیے

فیصل آباد (احمد یٰسین)میاں شہباز شریف کی حکومت نے پولیس افسران کو انعام میں بوگس چیک تھما دئیے۔ بنک میں جمع کروانے پر چیک ڈس آنر ہو کر واپس آگئے۔ پولیس افسران اس معاملے میں مخمصے کا شکار ہیں کہ ڈس آنر چیک پر شہباز شریف حکومت کے چیف ایگزیکٹو ’’خادم اعلیٰ میاں شہباز شریف ‘‘ اور چیک دینے والے آئی جی پنجاب کیخلاف بوگس چیک کا مقدمہ درج کروایا جائے یا نہیں۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد پولیس کے متعدد افسران کو’’ اعلیٰ ‘‘کارکردگی پر میاں شہباز شریف کی حکومت…

Read More

مشرف کا اقتدار انجوائے کرنیوالوں کا رانا افضل کیخلاف سپانسرڈ محاذ

فیصل آباد(احمد یٰسین) ق لیگ کا پرچم تھام کر جنرل پرویز مشرف کا اقتدار انجوائے کرنیوالے بلدیاتی نمائندوں نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سبکدوش وزیر مملکت خزانہ رانا افضل کیخلاف این اے 110میں سپانسرڈ محاذ قائم کر لیا ہے۔ن لیگی رہنما کیخلاف سابقہ ق لیگی بلدیاتی نمائندوں کو ن لیگ کی چھتر چھایہ فراہم کرنے والے ن لیگ کے ہی سبکدوش صوبائی وزیر قانون ہیں جبکہ ان کارانا افضل کیخلاف محاذ ن لیگ کے ہی مئیر رزاق ملک اور ان کے بھائی سبکدوش ایم پی اے نواز ملک…

Read More

زرعی اور ویمن یونیورسٹی میں تدریسی تعاون کی یادداشت پر دستخط

فیصل آباد (نیوزلائن) زرعی یونیورسٹی اور ویمن یونیورسٹی فیصل آباد نے تعلیمی و تحقیقی تعاون کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ زرعی یونیورسٹی کے نیو سنڈیکیٹ ہال میں منعقد ہونے والی تقریب میں وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد اقبال ظفر اور گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر نورین عزیز قریشی نے دستخط کئے۔ دستاویزات کے مطابق دونوں ادارے تدریسی و تحقیقی مقاصد کیلئے ایک دوسرے کے اساتذہ کی خدمات بھی حاصل کر سکیں گے جبکہ دونوں جامعات سیمینار‘ ورکشاپس اور کانفرسوں کا بھی مشترکہ طور پر انعقاد کر سکیں…

Read More

نئے بھرتی پولیس کانسٹیبلز کی عید کی خوشیاں ماند پڑنے کا خدشہ

فیصل آباد(نیوزلائن)دفتری عملہ کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے فیصل آباد پولیس کے نئے بھرتی ہونے والے سپاہیوں کی عید کی خوشیاں ماند پڑنے کا خدشہ ہے۔ ان کانسٹیبلز کی تعداد 975بتائی جاتی ہے اور اڑھائی ماہ گزرنے کے باوجود ابھی تک انہیں تنخواہ نہیں مل سکی ۔عید قریب ہونے کے باوجود سی پی اوآفس کی اسٹیبلشمنٹ اوراکاونٹ برانچ کے ذمہ داران پریشان حال ریکروٹس کی تسلی کے لئے خاطرخواہ جواب بھی نہ دے پائے ۔ان میں سے 250 ریکروٹ پنجاب کانسٹیبلری جا چکے ہیں۔متاثرہ ریکروٹس کے مطابق بھرتی…

Read More

کالاباغ ڈیم کو سازش کے تحت سیاسی ایشو بنایا گیا:سردار ظفر

فیصل آباد(نیوزلائن) متحدہ مجلس عمل کے رہنما سردار ظفر حسین خان نے بجلی کا شارٹ فال بڑھنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے، مسلم لیگ (ن) نے اپنے انتخابی منشور میں6ماہ میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا وعدہ کیا تھا مگر پانچ سال گزرنے کے بعد بھی لوڈشیڈنگ کاخاتمہ نہیں ہوسکا۔ انہوں نے کہاکہ ملک کو انرجی بحران سے نکالنے اور سستی بجلی حاصل کرنے کے لیے حکومت کو متبادل ذرائع پر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔پاکستان…

Read More

چیمبر آف کامرس کا ایمنسٹی سکیم پر شبہات دورکرنے کا مطالبہ

فیصل آباد (نیوزلائن) فیصل آباد چیمبر آف کامرس نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے قومی معیشت کو حقیقی معنوں میں فائدہ پہنچانے کیلئے اس کے بارے میں شکو ک و شبہات مکمل طو رپر ختم ہونے چاہئیں۔ چیمبر آف کامرس کے صدر شبیر حسین چاولہ نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ملکی حالات میں معیشت کو سنبھالا دینے کیلئے ٹیکس ایمنسٹی سکیم مثبت اقدام ہے جس سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں خاطر خواہ اضافے کے ساتھ ساتھ ٹیکس دہندگان کی تعداد میں…

Read More