ضلع کونسل فیصل آباد کا دوارب سے زائد کا بجٹ منظور

فیصل آباد(نیوزلائن)ضلع کونسل کے اجلاس میں 2،ارب 16کروڑ 16لاکھ 26ہزارروپے کے سالانہ بجٹ برائے سال 2018-19کی منظوری دے دی گئی اس ضمن میں ضلع کونسل کا اجلاس آرٹ کونسل کے نصرت فتح علی خاں آڈیٹوریم میں وائس چےئرمین رانا ذوالفقار خاں کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں چےئرمین ضلع کونسل چوہدری زاہد نذیر نے بجٹ پیش کیا۔وائس چےئرمین خالد پرویز ورک،چےئرمین یونین کونسلز اور چیف آفیسر نعیم اللہ وڑائچ بھی موجود تھے۔چےئرمین ضلع کونسل چوہدری زاہد نذیر نے بجٹ پیش کرتے ہوئے ایوان کو بتایا کہ ضلع کونسل کی کل…

Read More

خالدمسعود فروکہ خواجہ سرا شناختی کارڈ کمیٹی کے انچارج مقرر

فیصل آباد(نیوزلائن)حکومت نے تمام اضلاع میں خواجہ سراؤں کے شناختی کارڈز بنانے کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی کمیٹیاں بنا دی ہیں۔ فیصل آباد میں بنائی گئی کمیٹی کا سربراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خالد مسعود فروکہ کو بنایا گیا ہے۔ اس حوالے سے معاملات کا جائزہ لینے کیلئے خالد مسعود فروکہ کی سربراہی میں خصوصی اجلاس ہوا۔اجلاس میں خواجہ سراؤں کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹو ہیلتھ ڈاکٹر ظفر عباس‘ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عبدالحمید‘ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن سبحان علی‘ صدر ڈسٹرکٹ بار ملک امجد حسین‘ اسسٹنٹ…

Read More

باپ کی وحشت کا شکار بیٹی حاملہ:پنچائت کی’’مٹی پاؤ‘‘ پالیسی

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد کے نواحی علاقے چک جھمرہ میں سگے باپ کی جنسی وحشت کا شکار نوعمر بیٹی حاملہ ہوگئی۔ ظلم کا نشانہ بننے والی 14سالہ لڑکی کی والدہ کی دہائی پر معاملہ گاؤں کے ’’بڑوں‘‘ کے علم میں آیا تو وحشی باپ کے ظلم کا معاملہ دبانے پر زور دیا اور گاؤں بدر کرنے کی سزا دے ڈالی۔ مظلوم لڑکی کی والدہ کی شکائت پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور ظالم باپ کیساتھ مٹی پاؤ پالیسی اپنانے والی پنچائت کیخلاف بھی مقدمہ درج کرلیا ہے۔ نیوزلائن کے…

Read More

انتخابی مہم کے دوران گولی کا جواب گولی سے دیا جائیگا‘آر پی او

فیصل آباد(نیوزلائن)آر پی او فیصل آباد غلام محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ انتخابی مہم یا پولنگ کے روز کسی قسم کی غنڈہ گردی یا بدمعاشی برداشت نہیں کی جائیگی۔اگر کسی نے فائرنگ کی تو گولی کا جواب گولی سے دیا جائیگا۔پولیس کو اس ضمن میں ضروری ہدایات جاری کی جارہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد پولیس کے ’’پسندیدہ ‘‘صحافیوں کے ایک مخصوص گروپ کیساتھ ملاقات کے دوران کیا۔ ریجنل پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ الیکشن کے دوران کسی سیاسی جماعت کو پولیس کی طرف…

Read More

پولیس افسران کو سائل بن کر تھانوں کو چیک کرنے کی ہدائت

  فیصل آباد(نیوزلائن)چوکی تھانوں میں پولیس کا روئیہ جانچنے اور تھانوں میں پولیس اہلکاروں کی انسپکشن کیلئے پولیس افسران کو ہدائت کی گئی ہے کہ سائل بن کر تھانوں میں جائیں۔ تھانوں میں سائل بن کر اپنی شکایات کیلئے جائیں۔ تھانوں میں مقدمات کی تفتیش کیلئے عام سائلوں کیساتھ جا کر بیٹھیں اور خفیہ طور پر چوکی تھانوں کے معاملات کی انسپکشن کریں۔ نیوزلائن کے مطابق آئی پنجاب کلیم امام نے ڈی آئی جی ‘ ایس پی اور ڈی ایس پی سطح کے افسران کو ہدائت کی ہے کہ چوکی…

Read More