فیصل آباد کی سڑکوں پر سال بھر میں ڈیڑھ لاکھ نئے موٹر سائیکل آگئے

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد میں ایک سال کے دوران ڈیڑھ لاکھ کے قریب نئے موٹر سائیکل سڑکوں پر آگئے۔ صرف موٹر سائیکل ہی نہیں بہت بڑی تعداد میں کاریں‘ رکشہ ‘ ٹریکٹر‘ ویگنیں بھی فیصل آباد کے عوام نے نئے خریدے اور سڑکوں پر دوڑانے کیلئے لے آئے ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق مالی سال 2017-18کے دوران فیصل آباد میں بہت بڑی تعداد میں نئی گاڑیاں‘ موٹر سائیکلیں خریدی گئیں۔ پنجاب حکومت کے اعدادوشمار کے مطابق صرف فیصل آباد میں مالی سال 2017-18کے دوران ایک لاکھ 297نئے موٹر سائیکل خریدے گئے۔ ایک…

Read More

چند ہفتوں بعد ملک میں تبدیلی کی آندھی چلے گی : فیض کموکا

فیصل آباد(نیوزلائن) تحریک انصاف این اے 109کے امیدوار فیض اللہ کموکا نے اپنے اعزاز میں منعقدہ سیاسی وانتخابی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چند ہفتوں کے بعد پاکستان میں تبدیلی کی آندھی چلے گی اور تمام کرپٹ مافیا کو خس وخاشاک کی طرح بہا لے جائے گی۔عمران خان اور قائداعظم کے خوابوں کے مطابق پاکستان کو جدید اور اسلامی ریاست بنائیں گے۔ این اے 109حلقہ میں ن لیگی رہنماؤں نے عوام سے مینڈیٹ تو حاصل کیا لیکن عوام کے مسائل کم کرنے کی بجائے ان میں اضافہ ہی ہوا…

Read More

نگران انتظامیہ آتے ہی فیصل آباد میں اشیاء ضروریہ مہنگی

فیصل آباد(نیوزلائن)سیاسی حکومت کے خاتمے اور نگران ضلعی انتظامیہ نے ذمہ داریاں سنبھالتے ہی فیصل آباد میں اشیائے ضروریہ مہنگی کردی ہیں۔ نان‘ روٹی‘ گوشت ‘ دالیں‘ چاول‘ چینی ‘ سرخ مرچ سمیت کھانے پینے کی تمام اشیاء کی سرکاری قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔گھریلو استعمال کی کھانے پینے کی اشیاء کے نرخوں میں اضافہ نگران سیٹ اپ میں آنیوالے نئے ڈپٹی کمشنر احمد فواد کی ہدائت پر ہونیوالے پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت چند روز قبل آنیوالے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مشتاق…

Read More

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میئر فیصل آباد طلب

فیصل آباد (نیوزلائن)الیکشن کمیشن کے مقرر کردہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میئر فیصل آباد محمد رزاق ملک کو طلب کر لیا ہے۔ رزاق ملک کو ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر اپنی پوزیشن کلیئر کرنے کا کہا گیا ہے ۔میئر رزاق ملک کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے ۔ رزاق ملک کے علاوہ سابق ایم این اے عاصم نذیر سابق ایم پی اے آزاد علی تبسم ‘ پی ٹی آئی کے این اے 102سے امیدوار نواب شیر وسیر‘ پی…

Read More

فیسکو نادہندہ نکلا:عدم ادائیگی پر فیسکو ہیڈکوارٹر کا گیس کنکشن منقطع

فیصل آباد(نیوزلائن)معمولی رقوم پر عام شہریوں کے بجلی کنکشن منقطع کرنے والا فیسکو خود اپنے دام میں آگیا۔ لاکھوں روپے کے بل کی عدم ادائیگی پر سوئی ناردرن گیس کمپنی نے فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے کنال روڈ پر واقع ہیڈ کوارٹر کا گیس کنکشن منقطع کردیا ہے۔ بل کی ادائیگی تک گیس حکام نے کنکشن بحال کرنے سے صاف انکار کردیا ہے۔نیوزلائن کے مطابق فیسکو ٹیکس کے بعد محکمہ سوئی گیس کا بھی نادہندہ نکلا۔ لاکھوں روپے کے بل کی عدم ادائیگی پر سوئی ناردرن گیس کمپنی نے…

Read More

میڈیا پر سنسر شپ کیخلاف ایف یوجے نے ’’ بلیک ڈے‘‘ منایا

فیصل آباد(نیوزلائن)ضیاء الحق کے مارشل لاء میں میڈیا پر بدترین پابندیاں عائد کئے جانے کیخلاف فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس نے بلیک ڈے منایا۔ ایف یو جے کے ارکان نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باند ھ کر احتجاج ریکارڈ کروایا۔ جبکہ ایف یو جے کی کیمپ آفس پر سیاہ پرچم لہرایا گیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر طاہر رشید‘ جنرل سیکرٹری ندیم جاوید اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سابق اسسٹنٹ سیکرٹری حامد یٰسین نے کہا کہ ضیاء الحق دور…

Read More