انچارج ٹریفک سیکٹر کا رکشہ ڈرائیور پر تشدد:ویڈیو وائرل

فیصل آباد(نیوزلائن)سول لائن کے علاقے میں انسداد دہشت گردی عدالت کے سامنے سرخ سگنل کی خلاف ورزی کرنیوالے انچارج ٹریفک سیکٹر محمد رفیق نے اپنی گاڑی کے سامنے آنیوالے رکشہ کے ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو اعلیٰ حکام کو نوٹس لیتے ہی بنی۔ نیوزلائن کے مطابق انچارج ٹریفک سیکٹر سول لائن انسپکٹر محمد رفیق نے غریب رکشہ ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ عینی شاہدین کے مطابق سینئر ٹریفک وارڈن اپنی گاڑی پر چوک پار کرتے ہوئے ٹریفک…

Read More

ڈینگی لاروا کی تلفی کیلئے ہر فرد کا اہم کردارہے:ڈپٹی کمشنر

فیصل آباد (نیوزلائن)ضلعی انتظامیہ ڈینگی سے بچاؤ کیلئے بھر پور انسدادی اقدامات پر ذمہ داری سے عمل پیرا ہے تاہم عوامی تعاون کے بغیر انسداد ڈینگی میں کامیابی ممکن نہیں لہذا شہری ڈینگی لاروا کی افزائش کے ممکنہ ذرائع کا صفایا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر سید احمد فواد نے شہریوں میں انسداد ڈینگی سے متعلق احتیاطی تدابیر پر مشتمل آگاہی پمفلٹس تقسیم کرتے ہوئے کہی ۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق سپرا‘ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد آصف شہزاد‘ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر بلال احمد اورمحکمہ…

Read More

ن لیگ کی پنجاب حکومت کیلئے نمبر گیم پوری ہے‘ ثنا ء اللہ

چنیوٹ (نیوزلائن) پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے ہمارے پاس مطلوبہ تعداد ہے ۔ نمبر گیم ہم پوری کرچکے ہیں۔ ہمارے پاس پی ٹی آئی سے زیادہ اکثریت ہے ۔ یہ کہناہے سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں کا۔ چنیوٹ میں نو منتخب امیدواروں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب کی عوام نے اکثریت کے طور پر مسلم لیگ ن کو ہی اپنی پارٹی قرار دیا ہے ، جوڑ توڑ کے ذریعے سے اکثریت بناناجمہوری اصولوں کے خلاف بات ہے ،…

Read More