شہباز شریف نے فیصل آباد میں چوہدری شیرعلی کی سیاست ختم کردی

فیصل آباد کی سیاست کے دوبڑے نام لینا ہوں تومیاں زاہد سرفراز اور چوہدری شیر علی کا نام بغیر کسی مبالغہ کے لیا جا سکتا ہے۔شہر کی بلدیاتی سیاست میں انتہائی سرگرم ہونے کی وجہ سے چوہدری شیرعلی نے مقامی طور پر بہت نام کمایا اس کے ساتھ ہی انہوں نے میاں نواز شریف کیساتھ وفاداری کا دامن بھی کبھی نہیں چھوڑا شائد ان کی یہی وفاداری ان کا جرم بن گئی۔پہلے ذکرکریں میاں زاہد سرفراز کا۔میاں زاہد سرفراز نے میاں نواز شریف کو 1992میں سابق صدر غلام اسحاق کیساتھ…

Read More

بے ہنگم بڑھتی آبادی پر قابو کیلئے موثر اقدامات کی ہدایت

فیصل آباد(نیوزلائن)محکمہ بہبود آبادی کے زیراہتمام چھوٹے خاندان کے پیغام کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے آگاہی مہم پر موثرانداز میں عملدرآمد کویقینی بنایا جائے۔یہ بات ڈپٹی کمشنر سید احمدفواد نے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی برائے پاپولیشن ویلفےئر کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ڈی او پاپولیشن ویلفےئر غفران حسین ثاقب چوپڑا،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد آصف شہزاد،سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان،مولانا محمد حفیظ،پیر صدیق الرحمن کے علاوہ دیگر ممبرزاور این جی اوز کے نمائندے بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ خاندان کو وسائل کے مطابق رکھنے کیلئے زیادہ…

Read More

فنانس ڈیپارٹمنٹ نے بلدیاتی اداروں کو فنڈز جاری کردئیے

فیصل آباد(نیوزلائن) فنانس ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبہ کے میونسپل کارپوریشنز‘ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹیوں کیلئے پی ایف سی ماہانہ شیئر کی مد میں 2ارب 73کروڑ 74لاکھ 96ہزار کی رقم جاری کردی میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کیلئے سات کروڑ 93لاکھ ضلع کونسل فیصل آباد کیلئے چار کروڑ 23لاکھ‘ضلع کونسل جھنگ کیلئے ایک کروڑ دس لاکھ‘ضلع کونسل چنیوٹ کیلئے 93لاکھ 84ہزار‘ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کیلئے ایک کروڑ 85لاکھ‘میونسپل کمیٹی سمندری کیلئے ایک کروڑ 27لاکھ ‘جڑانوالہ ایک کروڑ 41لاکھ ‘تاندلیانوالہ کیلئے 80لاکھ‘ماموں کانجن کیلئے ساٹھ لاکھ‘کھرڑیانوالہ کیلئے 56لاکھ‘چک جھمرہ کیلئے 56لاکھ‘ڈجکوٹ کیلئے 51لاکھ…

Read More

کھرڑیانوالہ کے رکشہ ڈرائیور بھتہ مافیا کیخلاف سراپا احتجاج

فیصل آباد(نیوزلائن) کھرڑیانوالہ کے رکشہ ڈرائیوربھتہ مافیاکے خلاف سراپااحتجاج بن گئے ۔سی پی اوفیصل آبادکے روبروپیش ہونے والے ذوالفقار،عابدشہزاد،حیدرعلی،یاسراقبال اورمحمدسعیدکی طرف سے الزام عائد کیاگیا کہ خودکوحلقہ ایم پی اے کا ’’کارخاص‘‘ قراردینے والے وقارملک اوراس کے درجن بھرساتھیوں نے کھرڑیانوالہ سے اڈاجوہل کے مابین چلنے والے موٹرسائیکل رکشاوں سے 30روپے فی پھیراکے حساب سے بھتہ کی وصولی کاسلسلہ شروع کررکھاہے ۔ ادائیگی سے انکارپر رکشہ ڈرائیوروں کوبے عزت کرنے کے علاوہ تشدد کانشانہ بنایاجاتاہے ۔متاثرین کی طرف سے بھتہ وصولی میں ملوث عناصرکے خلاف موثرکارروائی کامطالبہ کیاگیاجس پر سی…

Read More

الیکشن نہیں سلیکشن تھی، مجھے ٹارگٹ کر کے ہرایا: عابد شیر علی

فیصل آباد (نیوزلائن) سابق وزیرمملکت پانی وبجلی چوہدری عابد شیر علی نے انتخابی نتائج تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ الیکشن نہیں بلکہ سلیکشن تھی ،مجھے ٹارگٹ کرکے ہرایاگیا ہے ہم اس کے خلاف ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھائیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ دوبارہ گنتی میں اب تک جتنے بیگز کھولے گئے تھے ان تمام میں میرے ووٹوں کی اکثریت تھی گنتی کے دوران میرے ووٹ بڑھنا شروع ہوئے تو گنتی روک دی گئی پریذائیڈنگ افسران نے میرے جانے پر…

Read More

پی ٹی آئی رہنما کے چن ون گروپ کا اربوں روپے کا پراپرٹی فراڈ

فیصل آباد(ندیم جاوید)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری اشفاق اور ان کی فیملی کے ملکیتی چن ون گروپ کا اربوں روپے کا سامنے آیا ہے۔ چن ون لگژری اپارٹمنٹس ایند ہومز منصوبہ کے نام پر فیصل آباد‘ لاہور ‘ اسلام آباد میں اربوں روپے کی لوٹ مار کی اور طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود شہریوں کو رقوم واپس کیں نہ اپارٹمنٹس دئیے۔ نیوزلائن کے مطابق معروف ٹیکسٹائل گروپ چناب لمیٹڈ نے کچھ عرصہ قبل گارمنٹس مصنوعات اپنے نام سے رجسٹرڈ کروا کر فروخت کرنے کیلئے چن ون کے نام…

Read More