عالمی یوم ماہی گیری پر جی سی یونیورسٹی میں آگاہی واک


فیصل آباد (نیوزلائن)جی سی یونیورسٹی فیصل آبادمیں ’’ عالمی یوم ماہی گیری ‘‘ منایا گیا ۔ زوالوجیکل سوسائٹی نے ماہی گیری اور مچھلی کے فوائد سے آگاہی بارے خصوصی واک کا اہتمام کیا۔ واک کی قیادت وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے کی۔ ڈین سائنسز ڈاکٹر ناصر امین‘ چیئرپرسن ڈاکٹر فرحت جبیں‘ ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئرز ڈاکٹر ندیم سہیل‘ ڈاکٹر فرحت عباس‘ پروفیسر ڈاکٹر طیبہ سلطانہ‘ ڈاکٹر سلمیٰ سلطانہ اور فیکلٹی ممبران و طلبہ کی بڑی تعداد واک میں شریک ہوئی۔ اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ ہماری خوراک متوازن ہونی چاہئے۔ مچھلی پروٹین سے بھرپور غذا ہے اسکو نہ صرف ہم کھانے بلکہ زرمبادلہ کمانے کیلئے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ماحول کی آلودگی آبی زندگی کو نقصان پہنچا رہی ہے ہمیں چاہئے کہ ماحول کو صاف ستھرا رکھیں اور چیزوں کو ضائع کرنے سے بچائیں۔

Related posts

Leave a Comment