گلی محلوں میں ترقیاتی کاموں کیلئے ساڑھے 92 کروڑکے فنڈز منظور


فیصل آباد (نیوزلائن) حکومت پنجاب کے لوکل گورنمنٹ ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت ضلع بھر کی تمام یونین کونسلز میں 92 کروڑ 60 لاکھ روپے کے فنڈز سے گلیوں کی پختگی و ناالیوں کی تعمیراور دیگر ترقیاتی سکیموں کا جال بچھایا جائیگا اس سلسلے میں ہر یونین کونسل کی سطح پر ترقیاتی سکیموں کا انتخاب کرکے پی سی ون تیار کر لیا گیا ہے ۔ یہ بات ڈسٹرکٹ سیٹرنگ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ ڈویلپمنٹ پیکج کے اجلاس میں بتائی گئی اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سلمان غنی ‘ ایم این اے میاں محمد فاروق ‘ ارکان صوبائی اسمبلی میاں طاہر جمیل ‘ جعفر علی ہوچہ ‘ عارف محمود گل ‘ چیئرمین ضلع کونسل زاہد نذیر ‘ چیف آفیسر زبیر حسین اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر سلمان غنی نے بتایا کہ ضلع کی ہر یونین کونسل میں 25 لاکھ روپے اور میونسپل کمیٹی کی ہر وارڈ میں پانچ لاکھ روپے کی ترقیاتی سکیمیں مکمل کی جائیں گی متعلقہ محکمے فروری 2018ء تک ان سکیموں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے پابند ہونگے ۔ انہوں نے متعلقہ افسران سے کہا کہ کسی جگہ کوئی دوہری سکیم نہیں ہونی چاہئے اور اس امر کے بارے میں متعلقہ محکموں سے تصدیقی سر ٹیفکیٹ حاصل کیا جائے ۔ ارکان اسمبلی نے کہا کہ حکومت پنجاب کا لوکل گورنمنٹ ڈویلپمنٹ پیکج بڑی اہمیت کا حامل ہے جس کے تحت عوام کو نچلی سطح پر ترقی کے فوائد حاصل ہونگے اور ان علاقوں کی گلیوں پختہ و نالیوں کی تعمیر سے ماحول بہتر اور صاف ستھرا ہو گا۔

Related posts

Leave a Comment