تحریک انصاف کے حمائت یافتہ محمد اصغر چناب کلب کے سیکرٹری منتخب


فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد میں ایلیٹ کلاس کے واحد پبلک سیکٹر ’’کلب‘‘ کے الیکشن میں تحریک انصاف کے حمائت یافتہ محمد اصغر سیکرٹری منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کے مدمقابل پیپلزپارٹی کے اہم رہنما کے بھائی تھے۔ جبکہ ان کے پیش رو اسد محمود بھی پیپلزپارٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔ چناب کلب کا اجلاس عام ڈپٹی کمشنر سلمان غنی کی زیر صدار ت منعقد ہوا۔اجلاس میں مختلف رپورٹس کی منظوری دی گئی ۔ اس موقع پر ہونیوالے الیکشن میں 3058ووٹروں میں سے 2318ووٹروں نے حق رائے دہی استعمال کیا۔محمد اصغر 1190ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ ان کے مدمقابل ڈاکٹر قیصر محمود 1128ووٹ لے سکے۔کامیاب سیکرٹری چناب کلب محمد اصغر ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں ۔ وہ فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے واحد رکن اسمبلی شیخ خرم شہزاد کے بھائی اور خود بھی تحریک انصاف سے تعلق رکھتے ہیں۔فیصل آباد کی بیوروکریسی کی اکثریت نے چناب کلب کے الیکشن میں تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے نومنتخب سیکرٹری محمد اصغر کا ساتھ دیا۔ چناب کلب کی سیاسی و انتظامی معاملات کے حوالے سے اہمیت کے پیش نظر بیوروکریسی کی طرف سے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے امیدوار کی حمائت کرنے پر سیاسی حلقوں میں کئی طرح کی چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں۔

Related posts

Leave a Comment