جی سی ویمن یونیورسٹی میں محفل میلاد النبی کا انعقاد


فیصل آباد(نیوزلائن)جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں محفل میلادنبی منعقد کی گئی۔محفل میں طالبات کی بڑی تعداد نے نبی آخر الزماں کے حضورنذرانہ عقیدت پیش کیا۔ طالبات نے خوش الحانی سے ہدیہ نعت ،درود پاک،قصیدہ بردہ شریف اور مناقب اہل بیت پیش کئے۔محفل میلاد میں ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر نجمہ افضل ‘وائس چانسلر گونمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی ،ڈاکٹر ظل ہما ،ڈئریکٹر سٹوڈنٹ افیر اسماء عزیز‘ مس ناہید خالق کے علاوہ فیکلٹی ممبران اور طالبات کی بڑی تعداد محفل میں شریک ہوئی ۔

Related posts

Leave a Comment