ہومیو پیتھی کی آڑ میں کھلے عام جعلی ادویات سازی کا دھندہ جاری


فیصل آباد(احمد یٰسین)فیصل آباد میں ہومیو پیتھی کی آڑ میں جعلی ادویات سازی کا دھندہ کھلے عام جاری ہے ۔ ہومیو پیتھی کیساتھ ایلو پیتھی کے نسخوں کو ملا کر اور منشیات کی مختلف قسموں کو استعمال میں لا کر وقت بخش‘ سکون آور اور جنسی ادویات کی تیاری کی جا رہی ہے۔ ہومیو پیتھی کے متعدد ایس افراد اس معاملے میں ملوث ہیں جو کبھی پریکٹیکل ڈاکٹر رہے ہی نہیں اور انہوں نے ادویات سازی کی تعلیم و تربیت بھی حاصل نہیں کی ہوئی۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد میں بڑے پیمانے پر جعلی ادویات سازی کا دھندہ جاری ہے ۔ جعلی اور غیر مستند ادویات بنانے والے ملکی قوانین سے لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کیساتھ بھی کھلواڑ کر رہے ہیں۔ جعلی ادویات کے ذریعے بیماریوں کا علاج تو ممکن نہیں ہو پاتا الٹا متعدد موذی امراض پھیل رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق چنیوٹ بازار کی ہومیو پیتھی اور ایلو پیتھی میڈیسن مارکیٹ ان جعلی ادویات کی فروخت کا بڑا مرکز ہیں۔ شہر کے مختلف مقامات پر بنی غیرقانونی فیکٹریاں جعلی ادویات دھڑا دھڑ بنا رہی ہیں۔ مختلف ہومیو پیتھک کمپنیوں کے نمائندوں اور ڈسٹری بیوٹرز ان جعلی ادویات کو مارکیٹ میں فروخت کرنے کا ذریعہ بنتی ہیں ۔ جعلی ادویات کی تیاری اور فروخت کا دھندہ فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں کھلے عام ہو رہا ہے اور اس سارے عمل میں ہومیو پیتھک ڈاکٹر‘ ہومیو فارما کے ڈسٹری بیوٹراس گھناؤنے دھندے میں ملوث پائے جا رہے ہیں۔ضلعی انتظامیہ‘ محکمہ صحت اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے حکام جعلی ادویات کے گھناؤنے دھندے‘ اس کے پس پشت عناصراور اس کی فروخت کے طریقہ کار و مقامات سے مکمل آگاہی رکھنے کے باوجود اس دھندے کیخلاف ایکشن لینے سے گریزاں ہیں۔

Related posts

Leave a Comment